گلوکار جواد احمد اور لیسکو اہلکاروں کے درمیان شدید تکرار، ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
گلوکار جواد احمد اور لیسکو اہلکاروں کے درمیان تکرار کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ویڈیو کے مطابق جواد احمد نے لیسکو اہلکار سے میٹر چھین کر کہا کہ چیکنگ کس بات کی کر رہے ہیں، یہ کون سی چیکنگ ہے؟ آپ پولیس کو بلا لیں۔لیسکو اہلکار نے کہا کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے، میٹر نہیں چھین سکتے۔
گلوکار جواد احمد نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، میں بجلی چوری میں ملوث نہیں، میرا گرین میٹر تھا اس پر چوری ممکن ہی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیسکو ملازمین میرے اسٹاف سے بدتمیزی کر رہے تھے، اس پر وہاں گیا تھا، میں لیسکو اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
نیویارک میں ہیلی کاپٹر کے دریائے ہڈسن میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہیلی کاپٹر میں 3 بچوں سمیت 6 افراد سوار تھے، تمام لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی سہ پہر حادثہ جیرسی سٹی کے قریب تقریباً 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔
نیویارک کے میئر کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے خاندان کا تعلق اسپین سے ہے۔
Post Views: 3