گلوکار کو کانسرٹ میں کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا، پٹخنی نے جوڑ ہلا دئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
معروف گلوکار اور نغمہ نگار ڈیوڈ (d4vd) کو کوچیلا 2025 میوزک فیسٹیول کے دوران ایک اسٹیج پر بیک فِلپ کرنے کی کوشش میں شدید چوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔
بیس سالہ ڈیوڈ انتھونی برک، جو 2021 میں ویڈیو گیم ”فورٹ نائٹ“ کی ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے مشہور ہوئے، اس بار اپنے پہلے کوچیلا شو میں گوبی اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔
جیسے ہی انہوں نے بیک فِلپ کی کوشش کی، وہ الٹا اپنی پیٹھ پر گر گئے اور کچھ لمحے کے لیے درد سے تڑپتے دکھائی دیے۔
وہاں موجود ہزاروں ناظرین کے لیے یہ منظر چونکا دینے والا تھا۔ مگر d4vd نے ہمت نہ ہاری ۔ خود کو سنبھالا، دوبارہ کھڑے ہوئے، اور پورا سیٹ مکمل کیا۔ اس موقع پر سامعین نے ان کے جذبے پر خوب داد دی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس میں دکھایا گیا کہ ڈیوڈ منہ کے بل گر پڑے۔ ایک صارف نے پوسٹ کیا، ڈیوڈ نے کوچیلا میں بیک فِلپ کی کوشش کی اور سیدھا منہ کے بل گر گیا
واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جہاں گلوکار کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا، وہیں اس کے جذبے اور پیشہ ورانہ رویے کو بھی خوب سراہا۔
ایک صارف نے لکھا، ”سلام ہے تم پر کہ تم نے اس لمحے کو کتنے اچھے طریقے سے سنبھالا۔ منفی کو مثبت میں بدل دیا!“
جبکہ ایک اور مداح نے کہا، ”بھائی نے گرنے کے بعد بھی گانے کی کوشش کی، ہاہاہا۔ زبردست حوصلہ!“
ایک صارف نے مذاق میں تبصرہ کیا، ”خدارا، امید ہے آپ کو چوٹ نہیں آئی یا کوئی چوٹ دماغی نہیں لگی!“
خود ؤیوڈ نے بھی اس پراپنا ردعمل دیا اور اس حادثے کو ہنسی میں اڑا دیا ۔
اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک اداس سے کتے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ”ذلت کی رسم مکمل… اگلے ہفتے ملتے ہیں کوچیلا، میں تم سے محبت کرتا ہوں!“
انہوں نے بعد میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ بیک فِلپ کی پریکٹس کر رہے تھے، اور اس کا کیپشن دیا،“اگلے کے لیے ٹریننگ جاری ہے۔ “
ڈیوڈ، جن کا اصل نام ڈیوڈ انتھونی برک ہے، نے حالیہ برسوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے، بالخصوص اپنے مشہور گانوں ”رومانٹک ہومی سائیڈ“ اور ”ہیئر وِد می“ کے ذریعے۔ انہیں سنہ 2022 میں ایک معروف ریکارڈ لیبل نے سائن کیا، اور وہ ”بل بورڈ ہاٹ 100“ کی فہرست میں بھی جگہ بنا چکے ہیں۔
حادثے کے باوجود، ڈیوڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں کوچیلا فیسٹیول کے دوسرے راؤنڈ میں دوبارہ پرفارم کریں گے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر، نیا مزیدار فیچر متعارف
واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اب 90 سیکنڈ تک ویڈیو اسٹیٹس اپ ڈیٹس اپ لوڈ کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین اپنی مرضی کے اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے
یہ اپ ڈیٹ فی الحال منتخب بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب کرایا جا رہا ہے اور پچھلی تبدیلیوں پر بنایا گیا ہے جس نے اسٹیٹس ویڈیو کی حد کو پچھلے سال 30 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کر دیا تھا۔
90 سیکنڈ کا نیا دورانیہ صارفین کی طویل ویڈیوز کو مینیئولی طور پر متعدد حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔ یہ مواد کے اشتراک کے عمل کو ہموار کرتا ہے اور بلاتعطل کلپس کی اجازت بھی دیتا ہے۔
توسیع شدہ حد واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر کے ساتھ ان کے مجموعی تجربے کو بہتر بناتی ہے جو بیان کیے جانے والے معاملے میں زیادہ تخلیقی آزادی اور وضاحت پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹ کیسے ہیک کیے جارہے ہیں، ایف آئی اے نے خبردار کردیا
میٹا فیچر کو بتدریج نافذ کر رہا ہے اس لیے تمام بیٹا ٹیسٹرز بیک وقت اپ ڈیٹ نہیں دیکھیں گے۔ تاہم توسیع شدہ ویڈیو کی حد کو ان صارفین کی طرف سے اچھی طرح سے پذیرائی ملنے کی امید ہے جو اپنے رابطوں کے ساتھ لمحات کا اشتراک کرنے کے لیے باقاعدگی سے واٹس ایپ اسٹیٹس کا استعمال کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
واٹس ایپ واٹس ایپ نیا فیچر واٹس ایپ ویڈیو اسٹیٹس