نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے نامور گلوکار درشن راول نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درشن راول نے اپنی دوست دھارل سریلا سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔

درشن راول کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا دلہن کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہے نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور کلا جب کہ دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس تھی۔درشن راول کو مداحوں سمیت بالی وڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جاررہی ہیں۔واضح رہے کہ گلوکار درشن راول نے کئی مشہور گانے گائے ہیں جن میں کھینچ میری فوٹو، میرے ماہیے جنا سوہنا، جب تم چاہو، مہرماہ، اوڑھنی، ڈھنڈورا باجے رے اور صاحبہ وغیرہ شامل ہیں۔

بروقت پاسپورٹ کی فراہمی ،فاسٹ ٹریک کیٹگری کو ملک بھر میں بڑھا دیاگیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: درشن راول

پڑھیں:

بشریٰ انصاری کا شادی سے متعلق مردوں کو اہم مشورہ

ہر فن مولا فنکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے وی لاگ میں نئی نسل کے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ اکثر اوقات ہی اپنے یوٹیوب چینل پر زندگی کے تجربات، اتار چڑھاؤ اور بیٹیوں کے مسائل پر بات کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کے سوشل میڈیا پر ایک وی لاگ سے لی گئی مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹیوں کی شادی شدہ زندگیوں کے حوالے سے درپیش کچھ مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔

بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ میری دو بیٹیاں، نرمان اور میرا انصاری ہیں، نرمان کے کچھ مسائل چل رہے ہیں جن کی وجہ سے میں کئی دنوں سے پریشان ہوں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں والدین کو بھی اپنی بیٹیوں کو دیکھ بھال کر رخصت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے نئی نسل کے تمام مردوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس وقت تک شادی کرنے سے گریز کریں جب تک کہ وہ مالی طور پر مستحکم اور بیوی کی تمام تر ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں ہو جاتے۔

متعلقہ مضامین

  • معروف بالی ووڈ اداکارہ نے شوبز کی دنیا چھوڑ دی، اب کدھر کا ارادہ ہے؟
  • بھارتی گلوکار نے اپنی دوست سے شادی کرلی
  • آسٹریلیا میں عدالت نے سوشل میڈیاپر مقبولیت کے لیے جعلی شادی کالعدم قراردیدی
  • ایران: توہین مذہب کے مرتکب معروف پاپ گلوکار امیر حیسن کو سزائے موت
  • بھارت کے معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے شادی کرلی، اہلیہ کون ہیں؟
  • بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
  • بھارتی گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سورلیا سے شادی کرلی
  • والدین، فیملی اور بیوی پر بہت فخر ہے، ابھیشیک بچن
  • بشریٰ انصاری کا شادی سے متعلق مردوں کو اہم مشورہ