Express News:
2025-01-18@10:09:35 GMT

گلوکار جواد احمد بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

معروف گلوکار جواد احمد بجلی چوری کے تنازعے میں لیسکو عملے کے ساتھ تلخ کلامی کے الزام میں مشکل میں پھنس گئے۔

  رپورٹ کے مطابق واقعہ جوہر ٹاؤن میں گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر پیش آیا، جہاں لیسکو عملہ بجلی چوری کی تحقیقات کے لیے پہنچا تھا۔ 

لیسکو کی جانب سے تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کرائی گئی درخواست میں گلوکار جواد احمد، ان کے ساتھی عدیل اور چار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق، جواد احمد نے موقع پر پہنچ کر عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور عملے کو دھمکایا۔ مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی گاڑی (ویگو ڈالا) عملے پر چڑھانے کی کوشش کی۔ 

لیسکو حکام نے بتایا کہ بیوٹی پارلر کے بجلی میٹر میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی، جس کا مقصد بجلی چوری کرنا تھا۔ بجلی کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے پارلر کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔ 

پولیس کو درخواست موصول ہو چکی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ لیسکو نے اعلیٰ حکام کو بجلی چوری کے شواہد اور دیگر تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ اس معاملے پر ابھی تک جواد احمد یا ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بجلی چوری

پڑھیں:

جیکب آباد: ریلوے ٹریک کی چوری کا مقدمہ درج

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سے اوستہ محمد جانے والے ریلوے ٹریک کی چوری کا سلسلہ نہ رُک سکا، اوستہ محمد ریلوے ٹریک کی 18 فٹ پٹڑی چوری کا مقدمہ ریلوے کے پی ڈبلیو آئی نثار مہر کی مدعیت میں صدر تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمے کے اندراج کے باوجود پولیس کی جانب سے کاروائی نہیں کی جاسکی اور قومی ادارے ریلوے کو کروڑوں کے مالیت کے ٹریک چوری ہونے کی وجہ سے جیکب آباد سے لاڑکانہ، قنبر شہداد کوٹ اور اوستہ محمد ٹرین سروس کئی برس سے معطل ہے۔ ایکسئین ریلوے عبدالرحمن نے رابطے پر بتایا کہ ریلوے ٹریک کی چوری کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں داخل کرایا گیا ہے، ریلوے ملازمین کے خلاف بھی اس ضمن میں کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سیپکو کا بجلی چوری پر قابو پانے میں ناکامی پر 8افسران پر جرمانے عائد
  • جیکب آباد: ریلوے ٹریک کی چوری کا مقدمہ درج
  • معروف گلوکار جواد احمد کے خلاف بجلی چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج
  • جواد احمد کی لیسکو حکام کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی، چھاپہ مارنے والی لیسکو ٹیم پر تشدد
  • اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، جواد احمد کا لیسکو عملے پر حملہ، مقدمہ درج
  • گلوکار جواد احمد اور لیسکو اہلکاروں کے درمیان شدید تکرار، ویڈیو سامنے آ گئی
  • جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، ’اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کس مشکل میں پھنس گئے؟