2025-04-17@19:28:41 GMT
تلاش کی گنتی: 25
«پولیس ایکٹ»:
مرتضیٰ حسین نامی ایک احتجاجی نے بتایا کہ پولیس کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، فی الحال صورتحال پر قابو پانے کیلئے علاقے میں مزید فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کے مرشد آباد میں وقف ایکٹ کے خلاف آج ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا۔ اس کی وجہ سے جنگی پور سب ڈویژن کے سوتی اور شمشیر گنج بلاک سب سے زیادہ متاثرہ علاقے رہے، مظاہرین نے وہاں پتھراؤ کیا۔ اس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ اس تصادم کے دوران فراکہ کے ایس ڈی او پی منیر الاسلام زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے ایک بس کو آگ لگا دی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوتی میں...
گلوکارسلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سلمان احمد پر اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانا ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پرتعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی تھی اور انہیں...
اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیوں ہوا؟ پولیس کے مطابق گلوکار سلمان احمد کے خلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گلوکار سلمان احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، جبکہ نفرت انگیز پوسٹیں بھی وائرل کی گئیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے خود سلمان احمد کی پوسٹ دیکھی، جس کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں پیکا ایکٹ...
معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان احمد پر اداروں اور ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانا ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کیا، ملزم نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا، سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھی۔
سوات میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ اکبر علی نامی شخص کیخلاف جعلی اکاؤنٹ سے اسپتال کیخلاف پوسٹ کرنے پر درج کیا گیا۔ سوات میں سیدو شریف پولیس اسٹیشن میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ اکبر علی نامی شخص کیخلاف جعلی آئی ڈی سے اسپتال کے خلاف پوسٹ اپ لوڈ کرنے پر درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اکبر کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے اور سیدو شریف اسپتال میں ٹیکنیشن کی پوسٹ پر تعینات ہے، ملزم نے ایک جعلی آئی ڈی سے اسپتال کے ملازمین کیخلاف پوسٹ شائع کررہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد ایف آئی اے...
لاہور ہائیکورٹ میں ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اس حوالے سے دوسرے بنیچ نے فیصلہ دیا ہے جس پر جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ آپ اس فیصلے کی کاپی دیں پھر دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے نجی ٹارچرسیل بنائے گئے ہیں جہاں ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ابو غریب جیل میں 3 قیدیوں پر انسانیت سوز تشدد، امریکی کانٹریکٹر کو کروڑوں ڈالر ادا کرنے کا حکم درخواست گزار نے کہا کہ حکومت...
راولپنڈی: راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کا تحت مقدمات کے اندراج کا سلسلہ وسیع ہوگیا ہے جہاں سٹی ٹریفک پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت شہری کےخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری کے خلاف مقدمہ تھانہ کینٹ میں سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار عمران سکندر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ رضوان سنگر نامی اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک وائرل ہوئی، ویڈیو کو دیگر اسٹاف نے بھی دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو حسین آٹوز کشمیر روڈ کے باہر رانگ پارکنگ پر پارک گاڑی کو اٹھانے کی تھی جس کو باقائدہ چالان ٹکٹ جاری کیا گیا...
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اداروں کے خلاف بے بنیاد معلومات سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا اور غیر مناسب پوسٹ کرنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق آزادیٔ اظہارِ رائے کی آڑ میں قانون شکنی اور منفی پراپیگنڈے کی اجازت نہیں۔ Post Views: 1
کراچی(نیوزڈیسک)ممبئی پولیس نے پووائی کے ہیرانندانی علاقے میں ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب کر کے 60سالہ شیمسندر اروڑا کو گرفتار کر لیا اور چار ماڈلز کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مشہور ہوٹل میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر ایک اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔ اہلکاروں نے جعلی گاہک بن کر اروڑا سے رابطہ کیا، جس نے 26سے 35سال کی ماڈلز کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن کے لیے 70 ہزار سے 1لاکھ روپے تک معاوضہ طلب کیا جا رہا تھا۔جیسے ہی اروڑا لڑکیوں کو لے کر ہوٹل پہنچا، پولیس نے چھاپہ مار کر چار خواتین کو بازیاب کرایا، 8 موبائل فون اور 3لاکھ روپے برآمد...
علامتی تصویر۔ اینٹی ریپ ایکٹ (انسداد آبرو ریزی قانون) کے تحت پنجاب کے ضلع لودھراں میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت خاتون اور اسکی بیٹی پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دنیاپور میں خاتون نے دو افراد پر بیٹی سے ریپ کا الزام عائد کیا تھا، خاتون اور اس کی بیٹی دونوں عدالت میں واقعے سے مکر گئیں۔پولیس کے مطابق پولیس نے دونوں ماں بیٹی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
—فائل فوٹو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔دورانِ سماعت سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا ہے کہ سوال یہ نہیں کہ 105 ملزمان کو ملٹری ٹرائل کے لیے منتخب کیسے کیا، معاملہ یہ ہے کیا قانون ملٹری ٹرائل کی اجازت دیتا ہے؟جسٹس امین الدین نے وکیل سے کہا کہ ملزمان کی حوالگی ریکارڈ کا معاملہ ہے، کیا آپ نے آرمی ایکٹ کے سیکشن 94 کو چیلنج کیا ہے؟ سویلینز کا ملٹری ٹرائل، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش کے بعد ممکن، آئینی ججاسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بنچ میں پی ٹی... وکیل فیصل صدیقی...
خیبرپختوخوا کے ضلع مانسہرہ میں تھانہ صدر کی حدود میں قیمتی مورتیوں کے ملنے اور قتل کا کیس سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سے ایک چرواہے کو قیمتی مورتیاں ملنے کا انکشاف ہوا جس کو دوستوں نے ہتھیانے کے لیے نوجوان کو قتل کرڈالا۔ مقتول کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات میں غفلت سے کام لیتے ہوئے ملزمان کے بجائے ورثا کو ہی نشانہ بنانا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق معاملہ جب میڈیا تک پہنچا تو ورثا کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کو مقامی صحافی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا جس پر پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی...
کراچی(نیوز ڈیسک)پولیس کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان پولیس تفتیش کے دوران بار بار بیہوشی کا ڈرامہ کرتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں شریک ملزم شیراز نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ارمغان نہایت شاطر، چالاک اور عادی جرائم پیشہ ہے۔ملزم ارمغان بار بار اپنے بیان تبدیل کررہا ہے۔ ملزم ارمغان بار بار بیہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا ہے،ملزم شیراز کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے۔گذشتہ روز تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ زوما نامی لڑکی مل گئی ہے جس پر ملزم ارمغان نے تشدد کیا تھا،اس لڑکی کا ڈی این اے کرانا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ زوما...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ایک اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت نیا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی طنزیہ اور مزاحیہ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کی جو حکومتی عہدے کی توہین ہے۔ پولیس کے سائبر کرائم سیل نے اب تک مجموعی طور پر چار مقدمات درج کرلیے ہیں، پہلے تین مقدمات میں ملوث تینوں ملزمان زیر حراست ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے مقدمے کا ملزم بیرون ملک مقیم ہےجس کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے لئے حکومت کو...
— فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں سے 100 پتنگ باز گرفتار کر لیے۔ لاہور: پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 49 گرفتارلاہور میں پولیس نے چھٹی کے روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 49 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے 2 آن لائن پتنگ سپلائرز کو بھی گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 10 ہزار پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق راولپنڈی شہر میں پتنگ اڑانے، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہے۔پتنگ بازی کے خلاف شہریوں کی آگاہی کے لیے مساجد سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔
پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج ہیں، اسلام آباد کے ڈی چوک میں پولیس اور صحافی آمنے سامنے آگئے، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ ملک بھر میں صحافتی برادری پیکا ایکٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی، صحافیوں کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپس تیسرے روز بھی جاری رہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں پیکاقانون کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج ہیں، صحافیوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کے دوران صحافی اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ کراچی پریس کلب میں صحافیوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے، صحافیوں نے پیکا ایکٹ کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔ کوئٹہ میں...
—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے آج صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا جس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 ء منظور کیے جانے کا امکان ہے۔آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024ء کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔آج کے اجلاس میں لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لیے1 ارب روپے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی پولیس کیلئے 1 ارب کی گرانٹ، سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندیوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کرنے والوں کو ایسا سخت جواب دیں کہ آئندہ حملے کی جراّت نہ کریں، پولیس...
فوٹو: فائل خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ فیک نیوز پر 3 سال سزا، جرمانہ 20 لاکھ روپے تک ہو سکے گا، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیشترمیمی بل کے مطابق نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم شبیر خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر کی تھی، ملزم...
خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر ریگولیٹری فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ نئی فورس کے قیام کے لیے ریگولیٹری فورس بل اسمبلی میں پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فورس ریگولیٹری قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیارکی جائےگی۔ مسودے میں کہا گیا کہ ریگولیٹری فورس کیلئے الگ پولیس اسٹیشن اورعلیحدہ وردی ہوگی اور فورس ماحولیاتی تحفظ، قیمتوں پرکنٹرول اور 19 قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی۔ متن کے مطابق ریگولیٹری فورس کنال اینڈ ڈرینج ایکٹ، الیکٹرک سٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرے گی، تجاوزات، فوڈ سیفٹی اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی روکنا بھی ریگولیٹری فورس کے ذمے ہوگی۔ مسودہ میں کہا گیا کہ ریگولیٹری فورس کا ہیڈ...
فوٹو فائل خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر ایک اور فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا، نئی فورس کے قیام کےلیے ریگولیٹری فورس بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔فورس ریگولیٹری قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیار کی جائے گی، ریگولیٹری فورس کیلئے الگ پولیس اسٹیشن اور علیحدہ وردی ہوگی۔مسودے کے مطابق ریگولیٹری فورس ماحولیاتی تحفظ، قیمتوں پر کنٹرول سمیت 19 قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی، ریگولیٹری فورس کنال اینڈ ڈرینج ایکٹ، الیکٹرک سٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔تجاوزات، فوڈ سیفٹی اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی روکنا بھی ریگولیٹری فورس کے ذمہ ہوگی۔ریگولیٹری فورس کا ہیڈ آفس پشاور میں ہوگا، ہر ضلع میں الگ الگ ریگولیٹری...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر اضلاع کی سطح پر الگ سے فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو جرائم کی تحقیقات، مجرموں کو عدالتوں تک لانے لے جانے اور دیگر امور میں حکومتی ہدایات پر فرائض سرانجام دے گی۔ فورس کے لیے الگ پولیس اسٹیشنز بنائے جائیں گے اور حکومت ضرورت کے مطابق فورس اسٹیشنز کی تعداد بڑھا سکے گی، فورس کے قیام کے لیے خیبر پختونخوا ریگولیٹری فورس ایکٹ 2025 آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ایکٹ کے تحت فورس اضلاع کی سطح پر بنائی جائے گی جس کی الگ سے وردی ہو گی، ریگولیٹری فورس کی وردی کے غیر مجاز استعمال پر جرمانہ اور سزا ہو گی، فورس کو جرائم میں استعمال...
لاہورکے علاقے برکی میں شراب نوشی اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او برکی پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ اونچی آواز میں گانے لگا کر ڈانس پارٹی چل رہی ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 18 لڑکوں اور 10 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ہونے والوں میں آصف،عامر،شاہد، حذیفہ، عمر،محمد علی، عدنان،زبیر، مصلفین،عدیل،حمزہ، فراز،ظہیر،زین،ساحل،دانیال،روبن،صبا،نہیال،عائشہ، ربیعہ، نور،سدرہ،اقصی وغیرہ شامل ہیں۔ان کے قبضے سے شراب،شیشہ فلیور، اسلحہ،ساونڈ سسٹم اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئیں۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
دہلی فسادات کے ملزمین عمر خالد، شرجیل امام، محمد سلیم خان، شفا الرحمن، شاداب احمد، اطہر خان، خالد سیفی اور گلفشہ فاطمہ چار سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی فسادات 2020ء کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں ملزمین کی ضانت کی درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ اس دوران دہلی پولیس نے ملزمین کی ضامنت کی سخت مخالفت کی اور دہلی پولیس نے دہلی ہائی کورٹ پر زور دیا کہ وہ دہلی فسادات کے سلسلے میں ملزمین عمر خالد، شرجیل امام اور چھ دیگر ملزمان کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر "انتہائی سخت نظریہ” اپنائے۔ دریں اثناء آج سماعت کے دوران ملزمین کی ضمانت کی شدید مخالفت کر رہی دہلی پولیس سے ہائی...