راولپنڈی: 2 آن لائن پتنگ سپلائرز سمیت 100 پتنگ باز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں سے 100 پتنگ باز گرفتار کر لیے۔
لاہور میں پولیس نے چھٹی کے روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 49 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے 2 آن لائن پتنگ سپلائرز کو بھی گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 10 ہزار پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی شہر میں پتنگ اڑانے، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہے۔
پتنگ بازی کے خلاف شہریوں کی آگاہی کے لیے مساجد سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ویلنٹائن ڈے ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 8خواتین سمیت 15افراد گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8خواتین سمیت 15افراد کو گرفتار کرلیا۔گلبرگ پولیس نے ہالی روڈ کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارا۔ ہوٹل میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔ پارٹی سے 8خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور سائونڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔