دوران تفتیش ارمغان کی ڈرامے بازی، بار بار بیہوشی کی ایکٹنگ کرتا رہا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پولیس کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان پولیس تفتیش کے دوران بار بار بیہوشی کا ڈرامہ کرتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں شریک ملزم شیراز نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ارمغان نہایت شاطر، چالاک اور عادی جرائم پیشہ ہے۔ملزم ارمغان بار بار اپنے بیان تبدیل کررہا ہے۔
ملزم ارمغان بار بار بیہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا ہے،ملزم شیراز کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے۔گذشتہ روز تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ زوما نامی لڑکی مل گئی ہے جس پر ملزم ارمغان نے تشدد کیا تھا،اس لڑکی کا ڈی این اے کرانا ہے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ زوما نامی لڑکی سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے۔
پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔
پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپا مارا تھا۔ ملزم کی جانب سے دروازہ نہ کھولنے پر سرکاری موبائل کی ٹکر سے گیٹ کھولا گیا اور پولیس بنگلے میں داخل ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا
فیصل آباد:شوہر کے سامنے اس کی بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ایک ڈاکو مقابلے میں ماراگیا ۔
پولیس 62 ج ب چننکے سے اسلحہ برآمدگی کے لیے ڈاکو فیصل کو لے جارہی تھی کہ اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور چننکے پل کے نزدیک ڈاکو اپنے ساتھی کو پولیس سے چھڑا کر لُنڈا پل کی طرف فرار ہو گئے۔
اس دوران پولیس کی جانب جوابی فائرنگ کی گئی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے الائیڈ اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے ہی میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے نامعلوم مسلح افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔