خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر ریگولیٹری فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
 نئی فورس کے قیام کے لیے ریگولیٹری فورس بل اسمبلی میں پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فورس ریگولیٹری قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیارکی جائےگی۔
 مسودے میں کہا گیا کہ ریگولیٹری فورس کیلئے الگ پولیس اسٹیشن اورعلیحدہ وردی ہوگی اور فورس ماحولیاتی تحفظ، قیمتوں پرکنٹرول اور 19 قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی۔
متن کے مطابق ریگولیٹری فورس کنال اینڈ ڈرینج ایکٹ، الیکٹرک سٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرے گی، تجاوزات، فوڈ سیفٹی اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی روکنا بھی ریگولیٹری فورس کے ذمے ہوگی۔
مسودہ میں کہا گیا کہ ریگولیٹری فورس کا ہیڈ آفس پشاور میں ہوگا اور ہر ضلع میں الگ الگ ریگولیٹری فورس ہوگی، ریگولیٹری فورس کیلئے نئی بھرتیاں یا پولیس فورس اور لیویز اہلکاروں کو شامل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا فیصلہ 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا فیصلہ  کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت سوشل میڈیا سمیت فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی کرے گی،فیک نیوز سے متعلق ترامیم میں سزاؤں اور جرمانے کا تعین بھی شامل ہوگا، فیک نیوز سے متعلق ترامیم میں سزا پانچ سال تک دینے کی تجویز شامل ہوگی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، نگران دور میں بھرتی 16 ہزار ملازمین کو نکالنے کا بل پیش
  • کے پی اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا حکومت کا زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا، نگران دور میں بھرتی 16 ہزار ملازمین کو نکالنے کا بل پیش
  • خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس طرز پر ایک اور فورس بنانے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنش شامل کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا فیصلہ 
  • خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا