خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس طرز پر ایک اور فورس بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
فوٹو فائل
خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر ایک اور فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا، نئی فورس کے قیام کےلیے ریگولیٹری فورس بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
فورس ریگولیٹری قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیار کی جائے گی، ریگولیٹری فورس کیلئے الگ پولیس اسٹیشن اور علیحدہ وردی ہوگی۔
مسودے کے مطابق ریگولیٹری فورس ماحولیاتی تحفظ، قیمتوں پر کنٹرول سمیت 19 قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی، ریگولیٹری فورس کنال اینڈ ڈرینج ایکٹ، الیکٹرک سٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
تجاوزات، فوڈ سیفٹی اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی روکنا بھی ریگولیٹری فورس کے ذمہ ہوگی۔
ریگولیٹری فورس کا ہیڈ آفس پشاور میں ہوگا، ہر ضلع میں الگ الگ ریگولیٹری فورس ہوگی، فورس کیلئے نئی بھرتیاں یا پولیس فورس اور لیویز اہلکاروں کو شامل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور: اساتذہ کے پختونخوا حکومت کیساتھ مذاکرات ناکام، احتجاج شدت اختیار کر گیا
خیبر پختونخوا حکومت اور اساتذہ کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ صدر وزیر زادہ کا کہنا ہے کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ کی وجہ سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتی۔
وزیر زادہ نے اعلان کیا ہے کہ کل سے پورے صوبے میں اسکول، کالجز اور اسپتالوں کی تالہ بندی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور پینشن کی بحالی کے لیے ہم ہر حد تک جائیں گے۔
اساتذہ نے خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے، لیکن انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کل صبح 11 بجے دوبارہ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ پینشن کی بحالی ہمارا بنیادی حق ہے اور ہم اس کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔