2025-01-21@13:37:32 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«نامے پر بھی دستخط کیے ہیں»:

    فائل فوٹو۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں ایک اور جاں بحق پاکستانی نوجوان کی ایجنٹوں کے ہاتھوں پھنسنے کی کہانی سامنے آگئی۔ موریطانیہ کشتی سانحہ میں سیالکوٹ کا 18 سالہ ابوبکر بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے، نواحی علاقے دھرم کوٹ سے تعلق رکھنے والے ابوبکر کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے 15 روز میں اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ایجنٹوں نے 13 روز تک کشتی کو سمندر میں روکے رکھا۔ بیٹے کو کشتی میں تشدد کر کے مارنے کے بعد سمندر میں پھینک دیا گیا۔ بیٹے کو اسپین بھجوانے کےلیے ایجنٹ اعجاز کو 34 لاکھ روپے دیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز فروخت کے لیے پیش کر دیے۔ لاہور اور کراچی کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسر کی فروخت کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے تعمیر شدہ ہاسپٹیلیٹی باکسز کے سیلز رائٹس چیمپئنز ٹرافی باہمی انٹرنیشنل سیریز اور پی ایس ایل کے لیے ہیں۔ پی سی بی نے اسٹیدیمز کی اپ گریڈیشن کے دوران جدید باکسز بھی تعمیر کیے ہیں، قذافی اسٹیڈیم کی پویلنز کی بلڈنگ کے اوپر باکسز بنائے گئے ہیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی ہاسپٹیلیٹی باکسز نئے تعمیر کیے گئے ہیں۔ ہاسپٹیلیٹی باکسز کے فروخت کے لیے 3 فروری تک فنانشیل پروپوزل جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
    اسرائیلی کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے بھی حماس سے ڈیل منظور کرلی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ سے متعلق مندوب نے بنجمامن نیتن یاہو کو معاہدہ منظور کرنے پر مجبور کیا۔ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اطلاق کل ہوگا، اسرائیل نے پہلے مرحلے میں حماس کی قید سے رہائی پانیوالے 33 اسرائیلیوں کی تصویریں جاری کردی ہیں۔ جواب میں رہا کیے جانیوالے 95 فلسطینیوں کے نام بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے اجلاس کے دوران 2 روز قبل قطری وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیے گئے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی۔ سیکیورٹی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ بھی مذاکرات کی ٹیبل پر آئے ہیں، آسانی سے نہیں آئے ہیں، بڑا لمبا سفر طے کر کے آئے ہیں، دھرنے کیے ہیں، مظاہرے کیے ہیں، لانگ مارچ کیے ہیں، لشکر کشی کی ہے، بہت کچھ کیا ہے، اس سے مایوس ہو کر بالآخر سوچا ہے کہ شاید یہی واحد راستہ ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہم ان سے مذاکرات کر رہے ہیںآج کی جو پیش رفت ہے وہ یہ ہے کہ وہ کہتے تھے کہ دو مطالبات ہیں وہ پھیل کر دو صحفات تک چلے گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات...
    لاہور: اس جدید دور میں ڈاکیا آیا اور خوشی یا غمی ساتھ لایا کی باتیں ختم ہوگئی ہیں۔ ویسے ڈاکیے رہے نہ لیٹر باکس۔ سوشل میڈیا نے صدیوں پرانی روایات کو ختم کر کے رکھ دیا ہے۔ زنگ آلود لیٹر بکس اب ویران رہتے ہیں۔ اس تیز دور میں خط لکھنے کا وقت کسی کے پاس نہیں ۔ سب کچھ ای میل، میسج، واٹس ایپ کی نظر ہو گیا ۔ مگر اس سب کے باوجود لیٹر باکس اج بھی موجود ہے۔ محکمہ ڈاک کے اعداد وشمار کے مطابق لاہور میں اج بھی 315 لیٹر باکس موجود ہیں۔ پورے پاکستان میں آج بھی 10 ہزار کے قریب مختلف رنگوں کے لیٹر باکس موجود ہیں۔ پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب...
    پشاور(نیوز ڈیسک)کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کیے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل...
۱