کرم میں قیام امن کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری،8 بنکرز مسامسمار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کرم ( خبرایجنسیاں)خیبر پختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کْرم میں قیام امن کے لیے آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔آپریشن میں اب تک 8 بنکرز مسمار کردیے گئے ہیں جبکہ متاثرین کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اشیائے خورونوش بھیجنے کا کام بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے عارضی طور پر اپنی جگہوں سے ہٹنے والے افراد (ٹی ڈی پیز) کے لیے کیمپ قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے بعد متاثرین کے لیے صدہ ،ٹل اور ہنگو میں کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں انتظامیہ کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں بھی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کیمپ آپریشن کے دوران آبادی کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔دوسری جانب کمشنر کوہاٹ نے کہا ہے کہ ضلع ہنگو میں متاثرین کے لیے کیمپ میں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اتوار کے روز کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گئے ہیں قائم کی کے لیے
پڑھیں:
ٹنڈو جام: الخدمت فائونڈیشن کے تحت مفت آنکھوں کے آپریشن کا کیمپ لگایا جائے گا
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن ٹنڈوجام کے جنرل سیکرٹری جنرل کو نسلر طاہر اُسامہ نے کہا ہے کہ ٹنڈوجام میں25 جنوری کو مفت آئی آپریشن کیمپ لگایا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کیمپ میں آنکھوں کا مفت چیک اپ اور فیکو سرجری کی جائے گی، مفت لینس لگائے جائیں گے اور مریضوں کے بالکل مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا جو لوگ اس کیمپ سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں وہ الخدمت اسپتال ٹنڈوجام واپڈا آفس کے نزد رابطہ کرکے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرا لیں تاکہ 25 جنوری کو پریشانی سے بچ سکیں ۔