لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کیے بغیر کچھ سیاستدانوں کی سیاست آج بھی مکمل نہیں ہو سکتی۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ این آر او کی تلاش آپ کے لیڈر اور اس کے خاندان کا مسئلہ ہے، اس میں نوازشریف کا کوئی قصور نہیں۔ مریم نواز کو پنجاب کے عوام کی خدمت سے فرصت نہیں، اور مذاکرات کا بخار بھی آپ ہی کو چڑھا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو نوازشریف نے نہیں کہا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کی جائیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما کو ڈیل کی امید نہ ہونے کی وجہ سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو شخص چور دروازے اور امپائر کی انگلی پر چلنے کی سیاست کرتا ہو، وہ بات چیت پر یقین نہیں رکھتا۔ ایسے شخص کی سیاست ہمیشہ سہاروں پر ہوتی ہے اور وہ کبھی بھی حقیقی لیڈر نہیں بن سکتا۔ وہ شخص جو کوچ کی ہدایات پر چل رہا تھا، آج اپنے کوچ کے پکڑے جانے کے بعد سیاسی طور پر یتیم ہو چکا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جو شخص صرف اپنے مفاد کو دیکھتا ہو، اس سے بات چیت کرنا وقت کا ضیاع ہے۔ جو کبھی چوروں، ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کو جیل میں ڈالنے کی بات کرتا تھا، وہ آج 9 مئی کے دہشت گرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او کے لیے چور دروازے تلاش کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

نوازشریف لندن پہنچ گئے، 2 ہفتے قیام کریں گے 

لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے، نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ائرپورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایون فیلڈ کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔ علاوہ ازیں لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کو گرفتار کر لیا۔ گلفام حسین کو خرم بٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، خرم بٹ کے مطابق گلفام حسین نے شریف خاندان کو دھمکیاں دیں جبکہ اس حوالے سے گلفام حسین کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی دھمکی دی نہ گالی گلوچ کی تھی، نجی ٹی وی کے مطابق اس شخص پر ایون فیلڈ میں داخلے پر پابندی عائد  تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا تھیٹر ایکٹ لانا چاہتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا
  • انطالیہ سے لاہور تک مریم نواز کی عالمی ڈپلومیسی
  • نواز شریف سیاست سے نکلے کب تھے؟ وہ پوری طرح متحرک ہیں، اسحاق ڈار
  • نامور کامیڈین جاوید کوڈو کا انتقال، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
  • نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
  • نوازشریف لندن پہنچ گئے، 2 ہفتے قیام کریں گے 
  • مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • پانی کا مسئلہ تقریروں سے حل ہو گا نہ جلسے جلوس سے: عظمیٰ بخاری