2025-02-02@01:51:28 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«میں کٹوتی»:

    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل سندھ ایگریکلچر ریسرچ ریجنل ایمپلائز یونین( سی بی اے) ٹنڈو جام کی جانب سے پنشن میں کمی، الائونسز میں کٹوتی اور فوتی کوٹہ ختم کیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں شریک ملازمین بنیادی مسائل کے حل اور مطالبات کے حق میں سخت نعرے بازی کر رہے تھے جبکہ مظاہرے سے ایمپلائز یونین ٹنڈو جام کے صدر علی روشن چنہ،آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن کے رہنما کامریڈ اقبال ، غلام رسول، دھنی بخش اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکار کے انتظامی امور کی انجام دیہی دینے والے ملازمین عالمی اداروں کی ہدایات کی بھینٹ چڑھائے جارہے ہیں ، پنشن کم کرنا ، الائونسز میں کٹوتی اور فوتی...
    محکمہ اطلاعات کے مطابق پہلی بار وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے باقی تمام فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس منظوری سے فنانس ڈوبرین کو 12.25 ارب روپے کی باقی رقم جاری کرنے کا موقع ملے گا، جو ترقیاتی منصوبوں کی بلا تعطل پیش رفت کو یقینی بنائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز پلاننگ کمیشن کی جانب سے بغیر کسی کٹوتی کے مکمل طور پر منظور ہو گئے۔ پلاننگ کمیشن نے گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کو بغیر کسی کٹوتی کے مکمل طور پر منظور کر لیا ہے جو ایک اہم سنگ میل ہے۔ محکمہ اطلاعات کے مطابق پہلی بار وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے باقی تمام فنڈز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر شاؤ وی لی نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ بہت سے لوگ اس وقت صرف ''روٹی اور چائے‘‘ پر گزارا کر رہے ہیں۔ افغانستان پر سن 2021 میں طالبان کے قبضے سے کے بعد سے یہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ اس ملک کا بینکنگ نظام عالمی پابندیوں کا نشانہ ہے، جب کہ افغانستان کے لیے غیرملکی امداد بھی معطلی کا شکار ہے۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے اس ملک کے لیے فقط ہیومینیٹرین یا انسانی بنیادوں پر امداد دی جاتی ہے، جسیے غیرمنافع بخش تنظیموں کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد...
    لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایف بی آر کی 16 کروڑ سے زائد رقم کی نادہندہ ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی نے اسٹاف کی تنخواہوں سے کٹوتی تو کی مگر ایف بی آر کو رقم ادا نہیں کی، یو ای ٹی نے ایف بی آر کو مالی سال 2016 سے تنخواہوں سے کٹوتی ہونے والا ٹیکس ادا نہیں کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ذمہ 2019-20 کے 3 کروڑ 62 لاکھ واجب الادا ہیں، یو ای ٹی کے ذمہ 2022-23 کے 6 کروڑ 20...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کرنےکا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنےکی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے شاندار ادارہ بنائیں گے، انسانی خدمت کاجذبہ بہت عظیم جذبہ ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان تبدیل ہو رہاہے، ہم نے اس کے لیے محنت کرنی ہے۔تقریب میں وزیراعلیٰ نے صوبے میں 2022 کے سیلاب متاثرین کو 250 تعمیرگھروں کی چابیاں...
    مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ پر اسٹارز کھلاڑیوں کی تنخواہیں بوجھ بننے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے ڈھانچے پر بڑا ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب پلئیرز کی تنخواہ براہ راست انفرادی کارکردگی سے منسلک ہوں گی۔  بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) فیملیز کو ٹور پر ساتھ لیجانے کے معاملے پر سخت کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے تحت کھلاڑیوں کے ہمراہ اہلخانہ اور گرل فرینڈز سمیت کسی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستوں نے روہت، گمبھیر میں اختلافات پیدا کردیے بورڈ حکام کا خیال ہے کہ دورے کے دوران بیویوں...
    چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد ابراہیم حیدری ملیر میںبی آئی ایس بی ادائیگی مرکز کادورہ کررہی ہے‘دوسری جانب صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے ملاقات کررہی ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ابراہیم حیدری ملیر میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر بینک عملے اور ڈیوائسز کی کمی کا سختی سے نوٹس لیا اور اس...
    اجلاس میں کہا گیا کہ اگر ہنزہ سمیت گلگت بلتستان بھر میں تھرمل جنریٹرز کے زریعے فوری بجلی فراہم نہیں کی گئی تو پھر پورے گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کی کال دی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین احسان ایڈووکیٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہنزہ کے عوام کو ٹھٹھرتی سردی میں جاری تاریخی کامیاب دھرنا دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہنزہ کے عوام کے اتحاد نے حکومت کو ان کے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا لیکن ساتھ ساتھ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح موجودہ حکومت اور ان کے ہینڈلرز عوام کو سبز باغ دکھا کر پھر سے...
۱