خواتین کٹوتی کی صورت میں فوری شکایت کریں‘چیئرپرسن بی آئی ایس پی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد ابراہیم حیدری ملیر میںبی آئی ایس بی ادائیگی مرکز کادورہ کررہی ہے‘دوسری جانب صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے ملاقات کررہی ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ابراہیم حیدری ملیر میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر بینک عملے اور ڈیوائسز کی کمی کا سختی سے نوٹس لیا اور اس کمی کو کل تک پورا کرنے کے احکامات دیے تاکہ غریب خواتین کو رقم وصولی کے دوران قطاروںمیںانتظار نہ کرنا پڑے۔ چیئرپرسن روبینہ خالد نے مستحق خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے یہاں آنے کا مقصد آپ سے بات چیت کرنا اور آپ کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8171 بی آئی ایس پی کا سرکاری نمبر ہے اس کے علاوہ کسی دوسرے نمبر سے آنے والا پیغام فراڈ ہے۔انہوں نے خواتین کو تاکید کی کہ وہ اپنی رقم پوری گن کر وصول کریں اور کٹوتی کی صورت میں فوری طور پر شکایت کریں۔علاوہ ازیںچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے وزیربرائے محکمہ صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے کراچی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بی آئی ایس پی بینیفشریز کو بینظیر نشوونما اور سندھ حکومت کے صحت کے اقدامات کے ذریعے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے باہمی تعاون پر بتادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روبینہ خالد نے بی ا ئی ایس پی ادائیگی مرکز
پڑھیں:
اسرائیل کی ناجائز ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا، منعم ظفر
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ قائداعظم نے بھی واضح اور دوٹوک انداز میں کہا تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے اسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے، نیتن یاہو نے کُھل کر گریٹر اسرائیل کی بات کرنا شروع کردی، تمام مسلم ممالک نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی چھوٹ دے رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر حماس اسرائیلی جنگ بندی 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر ملک گیر سطح پر ”یوم عزم تشکر“ کراچی میں بھرپور طریقے سے منایا گیا، شکرانے نے نوافل ادا کیے اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا گیا، آئمہ مساجد نے خطبات جمعہ میں امریکہ و اسرائیل کی مذمت کی اور اہل غزہ و فلسطین کی حمایت کے حوالے سے گفتگو کی۔اسماعیل ہنیہ، یحیٰ سنوار سمیت تمام شہداء خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اورنگی ٹاؤن میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ و فلسطین میں حماس کے مجاہدین نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کو تاریخی جدوجہد اور قربانیوں سے اپنی جانب متوجہ کیا، معاہدے پر عملدرآمد کے نتیجے میں چند سو اسرائیلی فوجیوں کے بدلے ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کی رہائی ممکن ہوگی لیکن امریکہ و اسرائیل کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان، سعودی عرب اور انڈونیشیا سے مطالبہ کرے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے، ہم حکمرانوں اور امریکہ کی طرف دیکھنے والوں کو متنبہ کرتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی گیا تو زبردست عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا، بانی پاکستان قائداعظم نے بھی واضح اور دوٹوک انداز میں کہا تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے اسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے، غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، ہزاروں بچے بوڑھے اور خواتین سردی کا شکار ہیں، نیتن یاہو نے کُھل کر گریٹر اسرائیل کی بات کرنا شروع کردی، تمام مسلم ممالک نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی چھوٹ دے رکھی ہے۔