ملک میں یکم رمضان کو اکاوٴنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو زکوٰة کٹوتی ہوگی.

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوٰةکا نصاب جاری کر دیا ہے۔

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس کے مطابق بچت اکاوٴنٹ، نفع ونقصان اور اس طرح کے اکاوٴنٹس پر زکوٰة لاگو ہوگی، کرنٹ اکاوٴنٹس سے زکوٰةنہیں کاٹی جائے گی۔

بینکوں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا  کہ زکوٰة کی مد میں کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ زکوٰة و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ 79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاوٴنٹس زکوٰة کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے اور ان سے زکوٰة منہا نہیں کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں پانی سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی

— فائل فوٹو

کراچی میں پانی سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق آج شام تک شہر میں معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی، بلک لائنوں سے ڈسٹری بیوشن لائنوں میں پانی کی فراہمی شروع ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 12مختلف مقامات پر پانی کی لائنوں میں لیکجز موجود تھے جس سے یومیہ 1 کروڑ گیلن پانی ضائع ہو رہا تھا۔

ماروڑہ گوٹھ، صفورا، سپارکو، کشمیر روڈ اور لیاقت آباد میں لائنوں کی مرمتی کی گئی۔ پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پر 54 انچ ڈایا لائن کے لیکجز کی بھی مرمت کی گئی۔

کراچی: کئی علاقوں میں 3 دن کیلئے پانی کی فراہمی معطل

کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کے لیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پرانی سبزی منڈی سے لے کر لیاقت آباد تک 48 انچ ڈایا لائن پر لیکجز کی مرمت کی گئی، لیکجز کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کی شکایات آ رہی تھی۔لیاری، صدر، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، ناظم آباد اور دیگرعلاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

علاوہ ازیں لیاری ندی میں ایف ٹی ایم کی لائن میں انسپیکشن ٹی کی تنصیب کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اس سال رمضان میں بینک اکاونٹ میں کتنی رقم پر زکوٰة کٹے گی؟
  • بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم پر زکوٰة کٹوتی سے متعلق حکومت کا بیان سامنے آگیا
  • یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟
  • یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری
  • یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری
  • زکوٰۃ نصاب کتنا ہو گا ؟ جانیے
  • وزارت تخفیف غربت نے زکوٰۃ نصاب کا اعلان کردیا
  • کراچی میں پانی سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی
  • آنیوالے برسوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک