Nawaiwaqt:
2025-02-27@14:57:53 GMT

اس سال رمضان میں بینک اکاونٹ میں کتنی رقم پر زکوٰة کٹے گی؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

اس سال رمضان میں بینک اکاونٹ میں کتنی رقم پر زکوٰة کٹے گی؟

ملک میں یکم رمضان کو بینک اکاوٴنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوئی تو زکوٰة کی کٹوتی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوٰةکا نصاب جاری کر دیا ہے۔ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس کے مطابق بچت اکاوٴنٹ، نفع ونقصان اور اس طرح کے اکاوٴنٹس پر زکوٰة لاگو ہوگی، کرنٹ اکاوٴنٹس سے زکوٰةنہیں کاٹی جائے گی۔بینکوں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا  کہ زکوٰة کی مد میں کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔مراسلے میں کہا گیا کہ زکوٰة و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ 79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاوٴنٹس زکوٰة کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے اور ان سے زکوٰة منہا نہیں کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آنیوالے برسوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک

 

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آنے والے برسوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی۔
پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینک اپنے بزنس ماڈل کا از سر نو جائزہ لیں، بینکوں کے نجی شعبے کو قرضے 2004 کے مقابلے میں 2024 میں آدھے ہوگئے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ جمیل احمد نے کہا کہ نجی شعبے میں 74 فیصد قرض بڑے کارپوریٹ کو دیے گئے۔
انہوں نے کہاکہ فنانشل شعبہ کو کلائمنٹ خطرات سے استثنیٰ نہیں ، پائیداری کے لیے ریسرچ اور پالیسی کے ذریعے کام کرنا ہوگا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکاری شعبہ بہت اہم کام کر رہا ہے، حکومت اور اسٹیٹ بینک، بینکاری شعبے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم پر زکوٰة کٹوتی سے متعلق حکومت کا بیان سامنے آگیا
  • بینک اکاوٴنٹ میں موجود رقم پر زکوٰة کی کٹوتی سے متعلق حکومت کا بیان سامنے آگیا
  • یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟
  • یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری
  • یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری
  • زکوٰۃ نصاب کتنا ہو گا ؟ جانیے
  • وزارت تخفیف غربت نے زکوٰۃ نصاب کا اعلان کردیا
  • گورنر اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو بزنس ماڈل پر نظرثانی کی ہدایت
  • آنیوالے برسوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک