نگہبان رمضان امدادی پیکج میں کٹوتی کرنے پر 8 افراد گرفتار، دکانیں سربمہر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ضلع بھر میں عوامی شکایات پر ایکشن لیا گیا، کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال نے 8 افراد گرفتار کرکے تمام دکانیں سربمہر کردیں جبکہ کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز پر 8 مقدمات درج کرادیے، اس موقع پر ڈیوائیسز بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر نگہبان رمضان پیکج کی امدادی رقوم میں کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا، اس موقع پر عوامی شکایات پر مستحق افراد کی امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والے دکاندار گرفتار کرلئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ضلع بھر میں عوامی شکایات پر ایکشن لیا گیا، کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال نے 8 افراد گرفتار کرکے تمام دکانیں سربمہر کردیں جبکہ کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز پر 8 مقدمات درج کرادیے۔ اس موقع پر ڈیوائیسز بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ نادار افراد کا حق کھانے والے افراد کسی رعایت کے حقدار نہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے 10 ہزار امدادی رقم پوری فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری رقوم میں کٹوتی کرنے والے افراد و دکانداروں کی نشاندہی کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
رمضان پیکج، مریم نواز کا اضافی چارجز لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی، 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کا حکم
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت فری پلاٹ سکیم کے بارے میں اجلاس میں 3مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کیلئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے اور ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ڈی جی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے تحت لیے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100فیصد ہے۔ پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 9661 گھر زیر تکمیل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قصور، بھکر اور گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران تین ملزموں کو گرفتار کیا گیا اورغیرقانونی دھندے میں ملوث ایجنٹس بلیک لسٹ کر دئیے گئے۔ قصور میں 10 ہزار روپے رمضان پیکج کی رقم پر 500 روپے غیرقانونی طور پر لینے والا ملزم بلال کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مکہ موبائل شاپ اور بھکر میں ایلفا ریٹیلر سیل کر دیں، ملزموں پر مقدمات درج کر لیے اور مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان پیکج سے اضافی رقم لینے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو سرچ آپریشن کرنے اور ملزموں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نادار غریبوں سے رقم وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان پیکج حاصل کرنے والوں کو ایسی کسی بھی شکایت پر فوری 0800-02345 پر فری کال کر کے شکایات درج کرائیں۔ پنجاب حکومت مستحقین کو قطار سے بچانے کے لئے اس بار نقد رقوم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فراہم کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چولستان کے علاقہ قاسم والا میں جھگیوں میں آگ لگنے سے چار بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی خاتون کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔