زکوة کٹوتی کیلئے تمام بینک 2 رمضان المبارک کو بند رہیں گے۔
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
2 رمضان المبارک کو بینک زکوة کٹوتی کیلئے بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق پیر 3 مارچ کو بینک زکو ة کٹوتی کے لئے بند رہیں گے۔ مرکزی بینک کے ایک اعلامیے کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لئے (ماسوائے عوام سے لین دین کے)دفتر میں حاضر ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پرامن رہیں، مفتی تقی عثمانی
ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پرامن رہیں۔
ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا ہی نہیں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کے معاشی بائیکاٹ کو ضروری قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے، جذبات میں آکر توڑ پھوڑ کرنے کا دین نہیں ہے، کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا شریعت میں حرام ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پُر امن طریقے سے کریں۔