حکومتی اخراجات میں کٹوتی کا معاملہ‘امریکی صدر کی ججوں پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اخراجات میں کٹوتی کے معاملے پر ججوں کی جانب سے مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے جج مجھے وہ کرنے دیں گے جس کے لیے عوام نے منتخب کیا۔وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑے پیمانے پر دھوکا دیا جا رہا ہے،جج ہمیں فراڈ کا پتا چلانے سے
کیسے روک سکتے ہیں۔میں ہمیشہ عدلیہ کے فیصلے پر عمل کرتا ہوں،عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں تو معاملے میں تاخیر ہوتی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگرجج کہے کہ ہم کسی عمل کا جائزہ نہیں لے سکتے تو ملک کے لیے افسوس ناک ہے۔دوسری جانب ایلون مسک حکومتی استعداد کار سے متعلق محکمے کادفاع کرنے ٹرمپ کیساتھ کھڑے ہوگئے۔وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ موجود ایلون مسک نے کہا کہ محکمہ خزانہ میں ادائیگی کے نظام میں خرابیاں دور کریں گے۔اس کے علاوہ فلسطینیوں کو فنڈنگ سے متعلق بیان جھوٹا ثابت کرنے پر مسک نے صحافیوں سے کہاکہ میری کہی ہوئی کچھ چیزیں ٹھیک ہوسکتی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کالعدم ٹی ٹی پی کی فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ، امریکا کا اپنے شہریوں کو انتباہ
کالعدم ٹی ٹی پی کی فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ، امریکا کا اپنے شہریوں کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی فیصل مسجد پر دہشت گرد کارروائی کا خدشہ ہے لہذا امریکی شہری ان مقامات سے دور رہیں۔
سیکیورٹی الرٹ میں خبردار کیا گیا کہ سفارتخانے کا عملہ اور امریکی شہری اپنے ذاتی سیکورٹی عملے پر بھی نظر رکھیں۔مزید کہا گیا کہ امریکی شہری کسی بھی قسم کی اپڈیٹس کے لیے مقامی میڈیا مانیٹر کریں اور نقل و حمل کرتے ہوئے اپنی شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے شہریوں کے لیے خصوصی رابطہ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔