ملازمتوں میں 60 فیصد کٹوتی!۔۔
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : مصنوعی ذہانت (AI) ٹکنالوجی کے متعلق حاصل ہونے والی حالیہ پیشرفت نے لوگوں میں ان کی ملازمتوں کے خطرے میں ہونے کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے، ان تمام خدشات کو درست قرار دیتے ہوئے آئی ایم ایف کے سربراہ نے کہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی عالمی لیبر مارکیٹ میں سونامی کی طرح ٹکرا گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے ان خیالات کا اظہار دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں 60 فیصد ملازمتیں AI کی ترقی سے متاثر ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اے آئی ٹیکنالوجی کسی سونامی کی طرح عالمی لیبر مارکیٹ سے ٹکرائی ہے، اس ٹیکنالوجی کے نتیجے میں ترقی یافتہ ممالک میں 60% ملازمتیں یا تو شکل بدل جائے گی یا پھر لوگوں کو ملازمت دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بہت سے افراد کم وقت میں ہی اپنی ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں، کیونکہ اس ٹیکنالوجی کے آنے سے ترقی یافتہ ممالک کی پیداواری سطح بہت زیادہ بڑھ سکتی ہے، جس کے بعد کسی بھی کمپنی کو لوگوں کو ملازمت دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جس کی وجہ سے متعدد افراد کی نوکریاں متاثر ہوسکتی ہیں ۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ AI ٹیکنالوجی دنیا بھر میں 40% ملازمتوں کو متاثر کر سکتی ہے، ترقی پذیر ممالک میں 40 فیصد اور غریب ممالک میں 26 فیصد ملازمتیں AI ٹیکنالوجی کی وجہ سے خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تیزی سے پھیلنے والی یہ ٹیکنالوجی یا تو دنیا کو بہتر بنا سکتی ہے یا پھر مزید تقسیم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ AI ٹیکنالوجی کچھ شعبوں میں انسانوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ بعض شعبوں جیسے سرجری، قانون یا عدالتی کام میں یہ ٹیکنالوجی انسانوں کی مدد کر سکتی ہے، تاہم، ٹیلی مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کے لیے، انسانی ملازمتوں کی جگہ AI ٹیکنالوجی لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ خطرے سے دوچار کارکنوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔
معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
اس سے قبل جنوری 2024 میں آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ 40 فیصد ملازمتیں AI سے متاثر ہو سکتی ہیں۔
اب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے اس خدشے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کسی سونامی کی طرح عالمی لیبر مارکیٹ سے ٹکرائی ہے۔
دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کے دوران آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں 60 فیصد ملازمتیں اے آئی کی پیشرفت سے متاثر ہوسکتی ہیں۔
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے نتیجے میں ترقی یافتہ ممالک میں 60 فیصد ملازمتوں کی شکل تبدیل ہو جائے گی یا ان کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیصد ملازمتیں AI ٹیکنالوجی آئی ایم ایف میں 60 فیصد نے کہا کہ انہوں نے سکتی ہیں متاثر ہو سکتی ہے ہو سکتی کے لیے
پڑھیں:
توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )پاکستان کے توانائی کے شعبے کو بحران کا سامنا ہے جس میں مالیاتی اور ریگولیٹری چیلنجوں سے موثر اور پائیدار طریقے سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے توانائی کے ماہرڈاکٹر خالد نے کہا کہ ملک کا توانائی کا شعبہ کثیر الجہتی بحران سے دوچار ہے جو قابل رسائی چیلنجز سے قابل برداشت خدشات کی طرف منتقل ہو رہا ہے انہوں نے یوٹیلیٹی پیمانے پر قابل تجدید توانائی کی ترقی میں پہلے سے نصب صلاحیت کی رکاوٹوں کی وجہ سے جمود کو اجاگر کیا.(جاری ہے)
انہوں نے اسٹریٹجک صلاحیت میں توسیع، کم استعمال شدہ پاور پلانٹس کی جلد ریٹائرمنٹ اور پاور پرچیز ایگریمنٹس کی از سر نو جانچ کی ضرورت پر زور دیا ٹرانسمیشن کی رکاوٹوں اور نان پرفارمنگ مارکیٹ کے حجم میں اضافے سے نمٹنے کے لیے انہوں نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے گرین ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائی سے منسلک مواقع میں سرمایہ کاری کی سفارش کی. توانائی کے ماہر نے ایک جامع اور منصفانہ توانائی کی منتقلی کی سہولت کے لیے سبسڈیز کو ری ڈائریکٹ کرنے کی اہم ضرورت پر زور دیا انہوں نے نشاندہی کی کہ یوٹیلیٹی اسکیل پراجیکٹس کے لیے ملک کی وزنی اوسط لاگت 15-20 فیصد پر ممنوعہ طور پر زیادہ ہے جو سرمایہ کاری کو روکتی ہے. انہوں نے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مضبوط مالی مراعات اور پالیسی استحکام پر زور دیا مزید برآں انہوں نے کہا کہ فرسودہ ٹرانسمیشن پلاننگ، غیر موثر ریگولیٹری فریم ورک اور قابل تجدید توانائی کی پالیسیوں کا فقدان ترقی کی راہ میں اہم رکاوٹیں ہیں شفافیت، طویل مدتی منصوبہ بندی، اور مسابقتی مارکیٹ میکانزم سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اہم ہیں. نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے ترقیاتی معاشی محقق اعتزاز حسین نے ملک کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دو اہم رجحانات پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار سالوں میں منصوبوں کے لیے کوئی مالیاتی بندش نہیں ہوئی اگرچہ توانائی کی منتقلی میں عالمی سرمایہ کاری 2023 میں 2 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگئی لیکن پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں کو زیادہ مالیاتی اخراجات اور معاشی خطرات کی وجہ سے ان میں سے صرف 10 فیصد فنڈز ملے. انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ڈی سینٹرلائزڈ سولر پی وی مارکیٹ ایک عالمی کامیابی کے طور پر ترقی کر رہی ہے جو چینی پی وی مصنوعات کے لیے ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک بن رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ رجحان آنے والے سالوں میں جاری رہنے کی توقع ہے لیکن ان صارفین کو حکومتی نظام میں ضم کرنے کے لیے بہتر ضابطوں کی ضرورت پر زور دیا. اعتزازحسین نے ملک کے توانائی کی استطاعت کے بحران سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی فوری ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ فیصلہ کن کارروائی کے بغیرملک اپنے غیر فعال توانائی کے شعبے سے منسلک اقتصادی اور سماجی چیلنجوں کو بڑھا سکتا ہے.