2025-01-24@19:40:36 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«میچوں میں»:

    اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ، ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔اس سے قبل پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز کی...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دا ر ہوگا۔ 
    اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔حاجی ہدایت کے سوال پروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا حکومتوں کا کام نہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے، ایک خاص مدت تک ملازمت کرنے والے ملازمین کو پری میچور رٹائرمنٹ کا آپشن دیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ کہ جو بینک پرائیویٹائز ہوئے وہ آج بہترین کام کررہے ہیں،تین وزارتیں بند ہوگئی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران اعظم تارڑ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں8,747بے ضابطگیوں کے کیسز رجسٹر ہوئے تھے تاہم انھوں نے وضاحت کی کہ...
    اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ  کاروبار کرنا حکومتوں کا کام نہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے قومی خزانے کو سینکڑوں ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے، ایک خاص حد تک ملازمت کرچکنے والے ملازمین کو پری میچور ریٹائرمنٹ کی آپشن دی جائے گی۔ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا، سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی سینیٹر کامران مرتضی بات کرنے کے لیے اٹھ گئے اور کہا کہ  ہمارا صوبہ جل رہا ہے ہمین بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پہلے ایجنڈا ہو جائے پھر بات کرلیتے ہیں، سینیٹ اجلاس میں حاجی ہدایت کے سوال پر اعظم مزید...
    نیٹ فلکس 7 فروری 2025 کو اپنی نئی دستاویزی سیریز 'دی گریٹسٹ رائیولری: انڈیا ورسز پاکستان' ریلیز کرنے جا رہا ہے، جو کرکٹ کے میدان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جذباتی اور تاریخی مقابلے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ سیریز کرکٹ کے شائقین کے دلوں میں بستے ان یادگار لمحات کو پیش کرے گی، جہاں سخت مقابلے، آخری گیند تک جانے والے میچ، اور تاریخی چھکے سب کو شامل کیا گیا ہے۔  اس میں لیجنڈری کرکٹرز جیسے وریندر سہواگ، سوراو گنگولی، سنیل گواسکر اور شعیب اختر اپنے ذاتی تجربات اور یادیں شیئر کریں گے۔ دستاویزی فلم میں پہلی انڈیا-پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل کے تاریخی لمحات کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک ناقابل...
    لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ 10 جنوری سے ملتان کے 11 ٹی سی ایس سینٹرز پر شروع ہوگی۔ دونوں ٹیسٹ میچز 17 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیسٹ میچوں میں فرسٹ کلاس (وسیم اکرم اور الہٰی برادران) اور جنرل (حنیف محمد اور مشتاق احمد) انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا جبکہ دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیے، پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ صرف 500 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 150 روپے ہوگی جن میں فضل محمود اور عمران اسٹینڈز شامل ہیں۔ دونوں ٹیسٹ کے لیے...
۱