رواں سیزن میں 10ہزار سے زائد رنز آئی ایل ٹی 20 کے بہتر معیار کی عکاسی کرتے ہیں، سی ای او ڈیوڈ وائٹ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی کامیابی کے بعد لیگ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے میچوں کے معیار پر خوشی ظاہر کی ہے گرینڈ فائنل ورلڈ کلاس مقابلوں کا منہ بولتا ثبوت تھا کیونکہ دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے دیئے 190 رنز کے ہدف کو صرف 4 گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں سیزن 3 کی کامیابی کا خلاصہ جوش و خروش، عالمی معیار کے کھلاڑیوں اور کچھ میچوں کا اختتام ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سیزن کرکٹ کے معیار میں ایک بڑا قدم رہا ہے جس کا اظہار اسکور سے ہوتا ہے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں پہلی بار 400 (430) سے زائد چھکے لگائے گئے اور سیزن 3 میں بلے بازوں نے مجموعی طور پر 10ہزار 352 رنز بنائے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں 10 ہزار سے زائد رنز بنائے گئے اور ہم نے انفرادی طور پر بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ کا معیار بھی ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں ٹورنامنٹ کے تین مقامات پر موجود پچوں کے معیار کی وجہ سے ہے۔انہوں نے ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اپنی فطری شخصیت اور ٹیم کے اقدار کو فروغ دیں۔ وہ میدان میں مسابقت سے بہت خوش ہوں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
معاشی استحکام کا سفر جاری‘ پائیدار ترقی کیلیے ایک ٹیم بننا ہوگا‘ وزیراعظم
دبئی (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، پائیدار ترقی کیلیے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والے گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلیے وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں انہوں نے پہنچتے ہی دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کی۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، ہماری توجہ طویل المدتی اصلاحات پر ہے، پائیدار ترقی کیلیے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد میکرو اکنامک شعبے میں استحکام اور بہتری آئی ہے، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔وزیراعظم نے شرکا کو بتایا کہ جنوری میں ترسیلات زر تین ارب ڈالر تک پہنچ چکی، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے، معدنیات اور کان کنی کے شعبے پر توجہ دیں گے جبکہ آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اے آئی اور آئی ٹی ٹیکنالوجی میں تربیت فراہم کر کے بے پناہ ترقی کے مواقع دیے جاسکتے ہیں۔