نیٹ فلکس 7 فروری 2025 کو اپنی نئی دستاویزی سیریز 'دی گریٹسٹ رائیولری: انڈیا ورسز پاکستان' ریلیز کرنے جا رہا ہے، جو کرکٹ کے میدان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جذباتی اور تاریخی مقابلے کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ سیریز کرکٹ کے شائقین کے دلوں میں بستے ان یادگار لمحات کو پیش کرے گی، جہاں سخت مقابلے، آخری گیند تک جانے والے میچ، اور تاریخی چھکے سب کو شامل کیا گیا ہے۔ 

اس میں لیجنڈری کرکٹرز جیسے وریندر سہواگ، سوراو گنگولی، سنیل گواسکر اور شعیب اختر اپنے ذاتی تجربات اور یادیں شیئر کریں گے۔

دستاویزی فلم میں پہلی انڈیا-پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل کے تاریخی لمحات کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش سفر ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

یہ سیریز نہ صرف کرکٹ کے کھیل کو بلکہ دونوں ممالک کے ثقافتی اور تاریخی پہلوؤں کو بھی اجاگر کرتی ہے، جس میں دونوں قوموں کے جذبات، کہانیاں، اور منفرد نقطہ نظر شامل ہیں۔

دستاویز فلم کے پروڈیوسر گرے میٹر انٹرٹینمنٹ ہے جبکہ اس کے ہدایتکار چندرادیو بھاگت اور سٹیورٹ سگ ہیں۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرکٹ کے

پڑھیں:

جیا بچن نے اسٹیج پر بہو کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے، ایشوریا جذباتی ہوگئیں

جیا بچن اور ایشوریا رائے بچن کے ماضی کے ایک جذباتی لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں جیا اپنی ہونے والی بہو کی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

شادی سے پہلے ساس اور بہو کے اس خاص رشتے کی جھلک اس وائرل ویڈیو میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہ ویڈیو 2007 کی ایک ایوارڈ شو کی ہے جس میں جیا بچن اپنی ہونے والی بہو ایشوریا رائے کے لیے جذبات اور محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔

یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا تھا، لیکن ان کے تعلقات کی خبریں گردش میں تھیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)

جیا بچن اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ایشوریا رائے کی شخصیت، وقار اور سب کے ساتھ ان کے شائستہ رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ایشوریا شادی سے پہلے ہی دل سے خاندان کا حصہ بن چکی ہیں اور ہم ان سے بہت پیار کرتے ہیں اس کی مسکراہٹ بےحد خوبصورت ہے اور ہم اسے بےحد پسند کرتے ہیں۔

جیا بچن کی جانب سے کی گئی تعریفیں سُن کر ایشوریا رائے جذباتی ہوجاتی ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں جنہیں وہ روکنے کی کوشش کرتی ہیں۔

یہ لمحہ نہ صرف جذباتی تھا بلکہ ساس اور بہو کے درمیان موجود محبت اور احترام کو بھی دکھاتا ہے اس واقعے کو میڈیا میں خوب سراہا گیا اور یہ ان کے تعلقات کی ایک مثبت مثال بن کر سامنے آیا جو بالی ووڈ کی دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی نے منفرد ریکارڈ پر نظریں جما لیں
  • کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کا اعلان، کب ریلیز ہوگی؟
  • نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹیزر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
  • پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کیلئے تیار
  • بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
  • جیا بچن نے اسٹیج پر بہو کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے، ایشوریا جذباتی ہوگئیں
  • اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم میں سابق پاکستانی کرکٹر کی نواسی شامل
  • ربیکا خان کی سسرال سے آخری عیدی، شادی کب ہوگی؟
  • جیا بچن کے جذباتی پیغام پر ایشوریا آبدیدہ
  • امریکا میں رہنے والے غیر ملکیوں کو اندراج کرانا ہوگا اور ہر وقت دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا.محکمہ ہوم لینڈسیکورٹی