پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
لاہور:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ 10 جنوری سے ملتان کے 11 ٹی سی ایس سینٹرز پر شروع ہوگی۔
دونوں ٹیسٹ میچز 17 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیسٹ میچوں میں فرسٹ کلاس (وسیم اکرم اور الہٰی برادران) اور جنرل (حنیف محمد اور مشتاق احمد) انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا جبکہ دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیے، پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ صرف 500 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 150 روپے ہوگی جن میں فضل محمود اور عمران اسٹینڈز شامل ہیں۔ دونوں ٹیسٹ کے لیے پریمیم انکلوژرز (جاوید میانداد اور ظہیر عباس) کے ٹکٹوں کی قیمت 100 روپے ہوگی۔
دونوں ٹیسٹ میچوں کے ٹکٹ ملتان میں درج ذیل ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے:
ایریا آفس، قذافی چوک، گلگشت، مال روڈ، گلشن مارکیٹ، بوسن روڈ، واپڈا ٹاؤن، ممتاز آباد، چونگی نمبر 1، گارڈن ٹاؤن اور چوک رشید آباد۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دونوں ٹیسٹ
پڑھیں:
ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے روز 4 وکٹ پر 143 رنز بنالیے
ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز محمد رضوان ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار شارٹ کھیلنے کے بعد گیند کی طرف دیکھتے ہوئےملتان (اسپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلے روز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے، پاکستان صبح ساڑھے 9 بجے اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔میچ کی پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنیوالے محمد ہریرہ 6، کپتان شان مسعود 11 اور کامران غلام 5، بابراعظم 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 جبکہ گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کا ٹاس (دھند) خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم امپائرز نے گراؤنڈ فیلڈ کا جائزہ لینے بعد دوپہر 1 بجے ٹاس کروانے اور ڈیڑھ بجے میچ کے آغاز کا اعلان کیا۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کرکے حریف ٹیم کو پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی ابتداء میں میزبان ٹیم کیخلاف جلد وکٹیں لیکر انہیں مشکل میں ڈالیں۔دوسری جانب قومی ٹیم نے گزشتہ روز ہی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا تھا، ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ ا?ج ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا ڈیبیو کریں گے۔