چیمپیئنز ٹرافی: پہلے 3 میچوں کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے ٹکٹوں کی خریداری میں شائقین کرکٹ غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں، اور پہلے 3 تین میچوں کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان میچوں کے ٹکٹ مکمل فروخت ہوگئے ہیں۔ بورڈ نے 30 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی خریداری، قیمت اور مقام کی تفصیلات جاری
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز آئندہ ماہ 19 فروری کو کراچی سے ہوگا۔ اور پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔
اس کے بعد 22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل آئیں گی، جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے مرحلے کے ٹکٹ 3 فروری کو فروخت ہوں گے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت پر شائقین بھرپور جوش دکھا رہے ہیں۔ چند گھنٹوں میں ہی پہلے مرحلے کے ٹکٹ فروخت ہونا شائقین کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی سہولت مہیا کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کا نیا پرومو جاری، پاکستان اور بھارت کے کونسے کھلاڑی شامل؟
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں بھارت کے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان بھارت میچ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلا مرحلہ پی سی بی تین میچز ٹکٹ فروخت چیمپیئنز ٹرافی شائقین جوش و خروش شائقین کرکٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بھارت میچ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلا مرحلہ پی سی بی تین میچز ٹکٹ فروخت چیمپیئنز ٹرافی شائقین کرکٹ وی نیوز پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی فروری کو کے ٹکٹ
پڑھیں:
پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟
پاکستان میں ٹویوٹا کاروں کی فروخت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ آرگنائزیشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹویوٹا کاروں کی فروخت مارچ 2025 میں 11 ہزار 98 یونٹس تک پہنچ گئی، جوکہ سالانہ 18 فیصد اضافہ ہے، جبکہ یہ ماہانہ وار 8 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا پاکستان کا مختصر وقت کے لیے گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟
رواں سال ٹویوٹا گاڑیوں کی فروخت ایک لاکھ 868 یونٹس تک پہنچ گئی جو کہ 2024 میں 69 ہزار 81 یونٹس کے مقابلے میں سالانہ 46 فیصد اضافہ ہے۔
کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟
سازگار اینجنیئرنگ نے مارچ 2025 میں 943 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی، جو کہ 87 فیصد سالانہ اور 7 فیصد ماہانہ اضافہ ہے، مارچ 2025 میں فروخت مجموعی طور پر 153 فیصد سالانہ اضافے سے 8ہزار 27 یونٹس تک پہنچ گئی، جو کہ مارچ 2024 میں 3 ہزار 172 یونٹس تھی۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) کی گاڑیوں کی فروخت میں 2025 میں 11 اضافہ ہوا ہے،جبکہ 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر فروخت 15 فیصد کم ہوئیں،آلٹو، راوی، سوئفٹ اور ایوری جیسے ماڈلز کی زیادہ مانگ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے بعد ٹویوٹا یارِس کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
انڈس موٹر کمپنی (INDU) کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 84 فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو بنیادی طور پر کرولا اور یارِس ماڈلز کی پائیدار کارکردگی کی وجہ سے ہے۔
ہنڈائی نشاط کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 19 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ماہانہ 10 فیصد کمی ہوئی، ہنڈا اٹلس کار (HCAR) کی فروخت میں سالانہ 35 فیصد جبکہ ماہانہ 30 فیصد کمی ہوئی۔
موٹرسائیکل اور رکشوں کی فروخت میں سالانہ 34 اضافہ ہوا لیکن مارچ 2025 میں 3 فیصد کمی ہوئی، 2025 کی فروخت 1,089,922 یونٹس تک گئی، جو کہ 31 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا ٹرکس میں تکنیکی خرابی، کمپنی نے گاڑیاں واپس منگوالیں
ٹریکٹر انڈسٹری نے 1,538 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی، جو کہ 67 فیصد سالانہ گراوٹ ہے،2025 میں ٹریکٹرز کی فروخت کو 23,230 یونٹس ہوئی، جو کہ 34 فیصد سالانہ کمی ہے۔
مارچ 2025 میں ٹرکوں اور بسوں کی فروخت سالانہ 47 فیصد زیادہ تھی جبکہ ماہانہ 5 فیصد کم ہو کر 460 یونٹس تک پہنچ گئی، سال 2025 میں ٹرکوں اور بسوں کی فروخت 3,365 یونٹس تک گئی جو کہ سال 2024 میں 1,869 یونٹس سے 80 فیصد زیادہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان ٹویوٹا گاڑیاں ہنڈا اٹلس ہنڈائی نشاط