دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز نے پلے آف میں اپنی جگہ حاصل کرلی ہے۔ کوالیفائر 1 میں ڈیزرٹ وائپرز اور دبئی کیپیٹلز آمنے سامنے ہوں گے جس کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچے گی۔
ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز ایلیمنیٹر میں مدمقابل ہوں جس کے بعد فاتح کا مقابلہ کوالیفائر 1 کی ہارنے والی ٹیم سے ہوگا۔ جس کی فاتح ٹیم کوالیفائر 1 جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔
اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی انعامی رقم رکھی گئی ہے
ڈیزرٹ وائپرز سیزن کی بہترین ٹیم کے طور پر ابھرکر سامنے آئی ہے جس نے پلے آف کے آغاز میں ہی اپنی جگہ بنا لی ہے جس میں لگاتار 4 فتوحات بھی شامل ہیں۔
موجودہ چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس پلے آف میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم تھی۔ ان کے سیزن میں گراوٹ آئی ہے اور 10 میچوں میں 5 فتوحات حاصل کی ہیں۔
شارجہ واریئرز نے چار میچوں میں شکست کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے لگاتار تین میچز میں کامیابی حاصل کی اور اتنے ہی میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اداکارہ زینت امان اسپتال میں داخل، اب حالت کیسی ہے؟

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زینت امان نے اسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

ورسٹائل اداکارہ زینت امان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک طبی عمل کے بعد اسپتال کے ’ریکوری روم‘ میں ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

73 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسپتال سے کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں ایک تصویر میں وہ اپنی ایک آنکھ کو ڈھانپے نظر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک طویل عرصے سے ان کی سوشل میڈیا پر غیر فعال رہنے کی وجہ ان کی طبی مصروفیات تھیں، تاہم انہوں نے اسپتال میں داخل ہونے اور طبی عمل سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)

سینئر اداکارہ نے لکھا کہ اسپتال کے سرد ماحول نے انہیں دوبارہ زندگی کے معنی یاد دلا دیے ہیں، اور اب وہ ایک مرتبہ پھر باقاعدگی سے انسٹاگرام پر اپنی کہانیاں، فیشن، ذاتی یادیں اور خیالات بانٹنی رہیں گی۔

یاد رہے کہ ماضی کی مقبول اداکارہ زینت امان ’ہرے راما ہرے کرشنا‘، ’ڈان‘ اور ’ستیم شیوم سندرم‘ جیسی فلموں کیلئے جانی جاتی ہیں۔ زینت امان جلد ہی نیٹ فلکس کی سیریز ’The Royals‘ میں نظر آئیں گی، جو 9 مئی 2025 کو ریلیز ہو رہی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

 

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ایشیا کپ کوالیفائر، پاکستان کی ٹیم جمعرات کو وطن واپسی ہوگی
  • دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
  • پاکستان نے ویمن بیس بال ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیت لیا
  • ٹیرف اور تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا، چینی وزارت خارجہ
  • کینیڈین الیکشن کی فاتح وزیر اعظم مارک کارنی کی لبرل پارٹی
  • حج آپریشن: اسلام آباد سے پہلی پرواز 442 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ
  • حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پرواز 442 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ
  • آئی ایم ایف کی شرائط،سرکاری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑگئیں
  • اداکارہ زینت امان اسپتال میں داخل، اب حالت کیسی ہے؟
  • لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے