پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے بھارت کو 10, 10 میچوں پر مشتمل ٹی 20، ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کا چیلنج کر دیا۔
اپنے بیان میں انہوں کہا کہ بھارتی ٹیم اگر خود کو بہترین ٹیم سمجھتی ہے تو پاکستان کے خلاف 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔
ثقلین مشتاق نے کہا اگر ہم سیاست کو ایک طرف رکھیں تو بھارتی کھلاڑی واقعی اچھے ہیں اور وہ بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
جبکہ پاکستان ٹیم کو اس وقت کئی مسائل کا سامنا ہے اور حالیہ برسوں میں کپتانی، سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور پی سی بی کے عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
ان کہنا تھا تیاری بہتر ہو اور صحیح سمت میں کام کیا جائے تو قومی ٹیم بھارت سمیت دنیا بھر کو مضبوط جواب دے سکتی ہے۔
ثقلین مشتاق کے اس چیلنج نے شائقین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پاک بھارت کرکٹ ہمیشہ سے ہی سب سے زیادہ جوش و جذبے سے بھرپور رہی ہے، مگر حالیہ برسوں میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی میں واضح فرق نظر آ رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ثقلین مشتاق

پڑھیں:

سابق کپتان اور سٹاربیٹر بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے۔

چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے۔بابر اعظم بھائیوں، ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیل رہے تھے۔بابر اعظم کا ساتھ کرکٹر امام الحق، عثمان قادر اور بھائیوں نے دیا۔پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم کی شمولیت امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکی ہے، قومی کرکٹرز گزشتہ ہفتے گھروں کو روانہ ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کل ہوگا
  • ثقلین مشتاق کا بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا چیلنج
  • سابق کپتان اور سٹاربیٹر بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے۔
  • کرکٹ میں اجارہ داری! بھارتی بورڈ کمزور کیسے کیا جائے؟ انضمام نے بتادیا
  • بھارت ثابت کرے وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہے؟ ثقلین مشتاق کا چیلنج
  • بھارت ثابت کرے وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہے؟ سابق کرکٹر کا چیلنج
  • چیمپیئنز ٹرافی: پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان
  • پاکستان ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
  • رواں ماہ چیئرمین پی سی بی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا، مگر کونسا؟