2025-02-01@13:39:17 GMT
تلاش کی گنتی: 4994

«منصوبے متاثر»:

    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کے ایما پر قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات کو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی۔دشمن اور دشمن قوتوں کے ایماء پر دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد بنیادی طور پر معصوم شہریوں...
    کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گئی۔ ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تولہ قیمت میں آج بھی 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے باعث 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہو گئی۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت...
    اسلام آباد:مراکش اور اسپین کے درمیان پیش آنے والے کشتی حادثے میں محفوظ رہنے والے مزید 8پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں حکام نے ان سے حادثے کی تفصیلات معلوم کرکے اپنی تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پاکستان واپس آنے والے مسافروں میں محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد شامل ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2کا سیالکوٹ، 2کا منڈی بہاالدین جبکہ باقی 2کا گجرات اور جہلم سے ہے۔ ان کی عمریں 21 سے 41 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں اور وہ قطر ایئرویز کی پرواز QR614 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں زندہ بچنے والے 22 پاکستانیوں کو...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنے کی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں تبدیلیوں اور غیرملکی امدادی پروگرام بند کرنے سے پاکستان میں بھی ایک ارب 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے منصوبے بند ہوں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی امداد بند کردی گئی، پاکستان میں امریکی امداد کے تحت کل 36 منصوبے جاری ہیں جن کی مجموعی لاگت ایک ارب 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے، یہ منصوبے انسانی حقوق، جمہوریت، توانائی، صحت، زراعت، تعلیم، معیشت اور گورننس سے متعلق ہیں۔امریکی امداد کی بندش سے صحت کے 5، اقتصادی ترقی کے 4 اور زراعت کے 5 منصوبے متاثر ہوں گے، گورننس...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ فورسز نے مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ جبکہ اس دوران ایف سی بلوچستان کے 18 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلوچستان کے امن کو خراب کرنا تھا۔ دہشت گردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کے پس پردہ دشمن قوتوں کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر...
    بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران ایف سی کے 18 بہادر جوانوں بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنے کی کوشش پر کی، 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشتگردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 فروری 2025ء ) سینٹورس مال کے ساتھ شراکت میں ہزارہ آٹو موٹیو کمیونٹی اینڈ کارز آف پاکستان نے ایک شاندار آٹو شو کے ذریعے آٹو موٹیو کے شوقین افراد کے جذبے کو ابھارا۔ اس ایونٹ میں گاڑیوں کا ایک متاثر کن ڈسپلے پیش کیا گیا ہے، جس میں ونٹیج کلاسک سے لے کر اعلیٰ کارکردگی والی اسپورٹس کاروں اور لگژری ایس یو وی تک شامل ہیں۔ گرینڈ آٹو موٹیو شو کا افتتاح سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان (صدر سینٹورس گروپ)، سردار یاسر الیاس خان (سی ای او دی اسلام آباد سینٹورس گروپ، صدر IDA)، حنیف عباسی (ممبر قومی اسمبلی)، سعد قریشی (بانی ہزارہ آٹوموٹیو کمیونٹی) اور ناصر (کارس آف پاکستان) کے...
    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے رچرڈالنگورتھ، ڈیوڈ بوناور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقرر کیا گیا ہے۔میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پر مشتمل سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں۔سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی تین ملکی او ڈی آئی سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8...
    سری لنکا کے شہر گال کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ایک اننگزاور 242 رنز سے تاریخی شکست دے دی ہے۔ سری لنکا کے گال کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن بارش کی وجہ سے تاخیر کے بعد شروع ہونے والی اننگز میں آسٹریلیا نے اپنا دباؤ برقرار رکھا اور صرف 2 سیشنز میں 15 وکٹیں حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کو بڑی شکست سے دوچار کیا۔ آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنائے جو ایشیا میں اس کا سب سے بڑا اسکور تھا جس میں ڈیبیو کرنے والے جوش انگلیس نے شاندار سینچری بھی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کو مینج کرنے کا تاثر غلط ہے: مشیر قانون WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر مشیر وزارتِ قانون بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے جج کے تبادلے کے لیے مشاورت اور متعلقہ جج کی رضامندی ضروری ہے۔ بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو مینج کرنے کا تاثر غلط ہے، ایسا ممکن نہیں ہے کہ ہائیکورٹ کے جج کا تبادلہ کرکے اسے سینیارٹی میں دوسری ہائیکورٹ کے جج کے نیچے لگا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نہ مشاورت ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی پراسیس شروع ہوا ہے، جب آئین کسی چیز کی اجازت...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتا ہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لئے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا...
    ---فائل فوٹو ترجمان واپڈا نے ملک بھر میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال کی تفصیلات جاری کر دیں۔ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 42 ہزار کیوسک ریکارڈ  کیا گیا ہے۔دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 900 کیوسک، اخراج 9 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 51 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔ واپڈا نے پاکستانی دریاؤں، آبی ذخائر کی صورتحال بتادیواٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کےا عداد و شمار پیش کردیے۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کےمقام پر...
      گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن ملک منفی  پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ پاکستان ٹریول مارٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایکسپو سینٹر آنا اچھا لگتا ہے، یہی وہ جگہ جہاں سے معیشت اور ثقافت اجاگر ہوتی ہے۔  کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بن چکا ہے، یہ ماحول وزیرِ اعظم کے اڑان پاکستان کا اظہار ہے، یہ ماحول جنرل عاصم منیر اور ایس آئی ایف سی کی کوششوں کا مظہر ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطابگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو دل میں جگہ دینے سے ہی...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایف آئی اے میں تبدیلی نظر آئے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے سہولت پہنچا رہے ہیں، نادرا اور پاسپورٹ حکام مل کر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، غیر قانونی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ مراکش کشتی حادثے کے زندہ بچنے والے 7 پاکستانی گھروں کو پہنچ گئےمراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی رات واپس گھروں کو پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل...
    سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا اور اس کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی۔  پی اے اے  نے کہا کہ فلائی ادیل ایف 3166 صبح 8 بجکر 04 منٹ پر جناح انٹرنیشنل پہنچی، سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔  
    یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس پر اہم اعلامیے میں خبردار کیا اسٹیٹس کیلئے انسانی حقوق اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیںتفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے موجودہ مانیٹرنگ سائیکل کے وسط مدت کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہم پاکستان کو اپنے اصلاحاتی راستے پر جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان نئے جی ایس پی پلس ضابطے کے تحت دوبارہ درخواست کی تیاری کررہاہے، اجی ایس پی پلس کے تحت تجارتی فوائد کا انحصار مسائل کی فہرست حل کرنے میں پیشرفت پرہے، جی ایس پی پلس کیلئےانسانی حقوق...
    ٹرمپ کی امدادی پروگرام میں تبدیلی، پاکستان کے 36 منصوبے متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں تبدیلیوں اور غیرملکی امدادی پروگرام بند کرنے سے پاکستان میں بھی ایک ارب 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے منصوبے بند ہوں گے۔امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی امداد بند کردی گئی، پاکستان میں امریکی امداد کے تحت کل 36 منصوبے جاری ہیں جن کی مجموعی لاگت ایک ارب 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے- یہ منصوبے انسانی حقوق، جمہوریت، توانائی، صحت، زراعت، تعلیم، معیشت اور گورننس سے متعلق ہیں۔امریکی امداد کی بندش سے صحت کے 5، اقتصادی ترقی کے...
    بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگوچر آپریشن میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سی بلوچستان کے 18 جوان بھی شہید ہو گئے۔منگوچر میں کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے، جنہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ دشمن قوتوں کی ایماء پر دہشت...
    آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی تین ملکی ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق ڈیوڈ بون، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ بون آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے ممبر ہیں جب کہ رچرڈ النگورتھ اور مائیکل گف آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا آئی سی سی کی طرف سے نامزد کردہ میچ آفیشلز پاکستان کے امپائرز راشد ریاض، آصف یعقوب اور فیصل آفریدی بھی سیریز میں...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی شریک ممالک کا ٹور مکمل کرنے کے بعد ایک بار پھر میزبان ملک پاکستان پہنچ چکی ہے، جس کے بعد چمچماتی ٹرافی کا پاکستان ٹور کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، پاکستان ٹور کے دوران ٹرافی کو 14 دنوں میں 10 مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔ ٹرافی کو آج شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس لے جایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہوگی، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے میں ٹرافی کو شیخوپورہ کے بعد بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ بھی لے جایا جائے گا۔ اس...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا، فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایف سی بلوچستان کے 18 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچرمیں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ یہ بزدلانہ کارروائی دشمن قوتوں کے اشارے پر کی گئی۔دہشتگردوں کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلوچستان کے امن کو خراب کرنا...
    سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوئی ایسا تاثر نہیں دیں گے، جس سے وہ نوازشریف بن جائیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جو ملاقاتیں ہوئی ہیں ان کی تصدیق بھی ہوچکی ہے، بانی پی ٹی آئی بیانیے سے پیچھےنہیں ہٹ رہے، اس لیے بات چیت ناکام ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈرہیں، بانی پی ٹی آئی کوئی ایسا تاثر نہیں دیں گے، جس سے وہ نوازشریف بن جائیں۔سیاسی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے بیرون ملک نہیں جانا، کوئی ڈیل نہیں کرنی، بانی پی ٹی آئی آؤٹ آف سلیبس آگئے ہیں، اب وہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) یورپی یونین نے جمعے کے روز پاکستان کو خبردار کیا کہ بلاک کے لیے اس کی بغیر ڈیوٹی برآمد کنندہ کی حیثیت صرف اس وقت تک قائم رہے گی، جب وہ لیبر اور شہری حقوق اور آزادی اظہارِ رائے سے متعلق یورپی خدشات کو دور کرتا رہے گا۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا، جب یورپی یونین کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے، اولاف سکوگ نے اپنا ایک ہفتے پر مشتمل دورہ اسلام آباد مکمل کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس تجاری اسکیم کے تناظر میں اسلام آباد حکومت کے ساتھ انسانی...
    قلات (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز  نے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: توڑ پھوڑ...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگوچر آپریشن میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سی بلوچستان کے 18 جوان بھی شہید ہو گئے۔ قلات میں سیکیورٹی پوسٹ پر حملے کی کوشش، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 بہادر جوان شہیددہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی کوشش 15 اور 16 نومبر کی درمیانی رات کی۔ منگوچر میں کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور...
    خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم و ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مدارس کو بوجھ سمجھتے ہیں حالانکہ انہوں نے بوجھ اٹھایا ہوا ہے۔خالد مقبول صدیقی آج جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت ہے، یہاں جاگیردانہ نظام کو  بے شرمی سے جمہوریت کہا جا رہا ہے، 50 سال سے سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ ہے۔ مدارس رجسٹریشن پر فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا، خالد مقبولوفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ویانا میں آسٹریا کے وزیرِ خزانہ میگنس برونر سے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر غور کیا گیا۔پاکستان اور آسٹریا کے درمیان روایتی طور پر مضبوط تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ کی نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوتچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان مضبوط تعلقات کو...
    سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہا ہے کہ ملک میں پاسپورٹس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ،نادرا میں کاؤنٹرز بننے سے پاسپورٹ جلدی بنے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے 14بڑے شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بننے جا رہے ہیں،نادرا کے ساتھ مل کر پاسپورٹ کاؤنٹرز بنائے جائیں گے،نادرا اور پاسپورٹ حکام مل کر شہریوں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔نادرا میں کاؤنٹرز بننے سے پاسپورٹ جلدی بنے گا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پاسپورٹ کے اجرا میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہو رہی،کاؤنٹر بننے سے فائدہ ہو گا لوگ لمبی لائنوں سے بچ جائیں گے،امیگریشن کاؤنٹر ز پر ہمیں کچھ سختی کرنا پڑ رہی ہے ،عوام کےلئے مثالی نادرا سینٹرز بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا...
    بھارت کے اسٹار بیٹرز وراٹ کوہلی اور روہت شرما آج کل اپنے کریئر کے سب سے گندے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ اُن کی فارم بحال ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ روہت شرما سے کہہ دیا گیا ہے کہ انہیں چیمپینز ٹرافی میں کچھ نہ کچھ کر دکھانا ہے اور یہی بات کوہلی کے بھی گوش گزار کی جاچکی ہے۔ ان دونوں ہی بڑے بیٹرز کو اب اپنا مستقبل مکمل طور پر اندھیروں میں ڈوبا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ دونوں کی اسٹار ویلیو تیزی سے گھٹ رہی ہے۔ ایسے میں اگر دونوں کو قومی ٹیم سے نکالا جاتا ہے تو یہ دونوں کے لیے انتہائی شرم ناک مرحلہ ہوگا۔ روہت شرما چند مواقع پر اس حوالے...
    محبت کی خاطر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کےلیے علی گل پیر کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ کراچی کے 19 سالہ نوجوان سے آن لائن محبت کرکے دھوکا کھانے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس اس وقت پاکستانی میڈیا کی خبروں میں ہیں۔ اونیجا کے حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آرہی ہے۔ اب سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر نے امریکی خاتون کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔ علی گل پیر کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آئیں لیکن لڑکے کے گھر والوں نے انکار کردیا، کیونکہ وہ ایک سیاہ فام ہیں۔ علی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس...
    کراچی: وفاقی وزیر تعلیم و ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بحران 2024 نہیں بلکہ 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے۔ جامعہ بنوریہ امتحانی مرکز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی بحران نے معاشی بحران بھی پیدا کیا ہوا ہے، پاکستان میں ٹریڈ ڈیفیسٹ نہیں ٹرسٹ ڈیفیسٹ کا مسئلہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ برسوں سے سندھ میں کوٹہ سسٹم لگایا ہوا ہے، جن کے پاس اقتدار کبھی نہیں رہا مگر اختیار پورا رہا ہے، کراچی کا حق ادا کریں گے، 2018 میں جو آئے انہوں نے کراچی کے لیے آواز بلند نہیں کی۔ وفاقی وزر تعلیم نے کہا کہ...
    وفاقی وزیر تعلیم  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بحران 2024 نہیں بلکہ 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے سندھ میں کوٹہ سسٹم لگایا ہوا ہے ،پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کراچی میں اس مرتبہ فنڈز ضائع نہیں ہونے دیں گے،کراچی کا حق ادا کریں گے۔  وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلاف موجود ہے، جن کے پاس اقتدار کبھی نہیں رہا مگر اختیار پورا رہا ہے، 2018 میں جو آئے انہوں نے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم پاکستان کریں گے۔ چند روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی تھیں کہ قذافی اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر کے دوران عمران خان کے نام کا بورڈ ہٹا دیا گیا ہے، تاہم یہ تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب ہوا۔ عمران خان انکلوژر کے بورڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے خوب تبصرے کیے، پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین نے گفتگو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود محسن نقوی کی...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں پشاورہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 نام زیر غور تھے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز فرح جمشید ، انعام اللہ خان، قاضی جواد احسان اللہ...
    ---فائل فوٹو مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی رات واپس گھروں کو پہنچ گئے۔یہ بات ایف آئی اے کے ترجمان نے بتائی ہے جن کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی اسمگلرز کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے ان انسانی اسمگلر ز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، واپس آنے والوں میں 3 افراد گجرات اور ایک منڈی بہاءالدین کا رہائشی ہے۔ مراکش کشتی حادثہ: ایف آئی اے اہلکاروں نے متاثرین کی ایئرپورٹ پر مبینہ کلیئرنس کی تحقیقات کی زد میں آنے والے 6 اہلکار کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر تعینات 6 اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، ترکیہ اور...
     قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  عمر ایوب نے کہا ہے کہ لوگوں کو ڈنڈے اور گولی کے زور پر نہ دبائیں، اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں۔لاہور عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن بل کیلئے ووٹ دیا،  ایسے متنازع قوانین پاس کرنے پر اس کو شرم آنی چاہیے، ہم نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں دونوں بلوں کی بھرپور مخالفت کی،یہ چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے نہ ہو، بلاول خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے ایکٹ کے لیے ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر...
    وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے  ۔برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گے، اقتصادی میدان میں پاکستان اڑان بھر رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، علم و ٹیکنالوجی ہی دنیا کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ...
    آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہوں گے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں باکو میں انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کی ہیں اور مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذر بائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری، انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا سے ملاقاتوں کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15...
    کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان میں آج سونے کا ریٹ 291,000 روپے ہے۔پاکستان میں آج 24 قیراط سونے کے لیے سونے کی قیمت PKR 291,000 تولہ ہے، اور 22 قیراط سونے کی قیمت 01 فروری 2025 بروز ہفتہ PKR 266,819 1 تولہ ہے۔ 24K اور 22K سونے کی موجودہ قیمتیں صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی معلومات پر مبنی ہیں۔ اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔   سونا  تولہ 10گرام 24K Rs. 291,000 Rs. 249,486 22K Rs. 266,819 Rs. 228,696 21K Rs. 254,691 Rs. 218,301 ...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں افغان نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا مارا گیا، جو پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھا۔تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا بدرالدین عرف یوسف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا، وہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت...
     ویب ڈیسک: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ وہ فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ کراچی میں پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو اچھے فیصلے کررہا ہو وہ لیڈر ہوسکتا ہے، ہماری پارٹی کے لیڈربلاول بھٹو جوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت ناامیدی پیدا ہوگئی ہے، پاکستان کے سارے لوگ ملک چھوڑ کرتو نہیں جاسکتے، لیڈر شپ اور نوجوان نسل میں تعلق بنانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے، لاہور میں زیر زمین...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )مراکش کشتی حادثے کے بعد زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل کرلیا گیااور مزید 8 متاثرین پاکستان پہنچ گئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے پوچھ گچھ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں.(جاری ہے) وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کی شناخت محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفی، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصور احمد کے نام سے ہوئی ہے جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاﺅالدین جبکہ ایک کا گجرات اور ایک کا جہلم سے ہے ان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )پاکستان کو کاربن مارکیٹوں سے شاندار آمدنی حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی معیارات اور پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے اور کاربن کریڈٹس کی مناسب قیمتوں کا تعین کرنے میں مدد ملے گی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاربن کے رہنما خطوط بین الاقوامی کاربن مارکیٹوں میں پاکستان کی شراکت کو ہموار کرنے کے لیے ضروری ڈرائیور ہیں مناسب طریقے سے پیروی کی گئی ہدایات ایک سمارٹ آب و ہوا کی کارروائی کی طرف لے جائیں گی ان رہنما خطوط کو کامیاب بنانے کے لیے ایک جدید...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )معاشی استحکام کے آثار کے درمیان ماہرین کا مشورہ ہے کہ پاکستان کو 2025 میں ملازمتوں کی تخلیق، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہدفی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط میں توازن رکھنا چاہیے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید علی احسان نے وضاحت کی کہ حکومت کی موجودہ حکمت عملی نے امید افزا علامات ظاہر کی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر معیشت اپنی موجودہ رفتار پر جاری رہتی ہے تو حکومت کے پاس مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ اگلے تین سالوں...
    بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک کرکٹر سمیت 2 پاکستانیوں نے لیگ کو ادھورا چھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش پریمئیر لیگ کی فرنچائز دربار راجشاہی نے پاکستان کے سعد نسیم، اسسٹنٹ کوچ افتخار انجم اور تجزیہ کار فیصل سمیت فرنچائز سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ دربار بادشاہی کے کھلاڑیوں نے پہلے ہی پریکٹس سے انکار کرکے تنخواہوں میں تاخیر کے خلاف احتجاج کیا تھا لیکن انہیں لیگ اور بنگلادیش کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے حل کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے کم از کم 8 میچز فکسنگ کی زد میں آگئے دربار بادشاہی کے کھلاڑی سعد نسیم کے علاوہ اسسٹنٹ کوچ افتخار انجم اور...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرقانونی طور اسپین جانے کی کوشش میں مراکش کے قریب کشتی حادثے کا شکار ہوکر زندہ بچ جانے والے مزید 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپس لوٹنے والے مسافروں کی شناخت محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو آج فلائٹ نمبر QR614 کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے۔ یہ بھی پڑھیے:مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے 2 افراد کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاالدین جب کہ 2 کا گجرات اور جہلم سے ہے جبکہ اس حادثے کے بعد ملک واپس...
    امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی امداد کی بندش پر ترجمان دفتر خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے آرڈر کا جائزہ لیے رہیں ہیں، برسوں سے امریکہ و پاکستان مختلف شعبوں میں مختلف پروگرام پر کام کرتے رہے ہیں، ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ معاشی سطح پر تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے تعلقات امریکہ سے بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 90 دن کے لیے تمام ممالک کے لیے امریکی امداد بند...
    —فائل فوٹو پنجاب بھر میں دھند کا راج قائم ہے، دھند کے باعث لاہور، سیالکوٹ اور ملتان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  دھند کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر پروازوں کی لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔ ابوظبی اور جدہ سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پروازیں اسلام آباد میں اتار لی گئیں جبکہ پرواز پی اے 433 اور پی اے 417  اسلام آباد میں لاہور کا موسم ٹھیک ہونے کی منتظر ہیں۔  لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بندلاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بند ہے، جہاں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نظر سو میٹر...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان  کے اجلاس میں پشاورہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 نام زیر غور تھے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی۔ سندھ کا ہر محکمہ بھتہ لیتا ہے، رقم وزیروں تک جاتی ہے،...
    ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی  تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق  پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت 3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر امن...
    اسلام آباد: مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مراکش / اسپین کشتی حادثے میں خوش قسمتی سے زندہ بچ جانے والے 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، جن سے حکام کی جانب سے تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔ پاکستان واپس آنے والے مسافروں کی شناخت محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفیٰ، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصویر احمد  کے نام سے ہوئی ، جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاالدین جب کہ 2 کا گجرات اور جہلم سے ہے۔ مسافروں کی عمریں 21  سے 41 سال کے درمیان ہیں، جو فلائٹ نمبر QR614 کے ذریعے...
     لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے بند کر دی گئی جبکہ فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ انتہائی کم دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب تک دھند کی وجہ سے بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 اور موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے بند کردیاگیا۔ دوسری جانب دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی نجی...
    ویب ڈیسک:  مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی واپس گھروں کو پہنچ گئے۔  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی سمگلرز کی بھی شناخت ہوگئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ایف آئی اے کا بتانا ہےکہ واپس آنے والوں میں 3 افراد گجرات اور ایک منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے جب کہ واپس پہنچنے والوں میں حافظ آباد، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ کا بھی ایک ایک نوجوان شامل ہے۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر  ایف آئی اے کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے شعیب ظفر کو عثمان نامی ایجنٹ نے مراکش بھجوایا تھا اور  گجرات کے مدثر حسین کو بھجوانے میں انسانی اسمگلر علی رضا ملوث ہے...
    پاکستان میں پچھلے 4 ماہ کے دوران 40 فی صد کم بارشیں ہونے کے پیش نظر خشک سالی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی 52 فی صد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشیں کم ہونے پر سب سے زیادہ شعبہ زراعت کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری کے درمیان معمول سے 40 فی صد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔صوبہ سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فی صد معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ...
    حال ہی میں پاکستان کی قومی اسمبلی نے پیکا ترمیمی بل2025 اورڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025منظورکیے ہیں،جن پرمختلف حلقوں کی جانب سے تنقیداورتشویش کااظہارکیا جا رہا ہے۔ ان قوانین کے تحت حکومت پرالزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ آزادی اظہارکومحدود کرنے اوراپنے مخالفین کونشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ اگر ان قوانین کی تفصیلات،ان کے ممکنہ فوائد اور نقصانات ،اورآزادی اظہارپران کے اثرات کا جائزہ لیں تویوں محسوس ہوتاہے کہ اس بل میں بے مہار آزادی اظہارپر پابندی کے نام پر اس آزادی کا بھی گلہ گھونٹ دینے کی کوشش کی گئی ہے جوبہرحال کسی بھی ادارے کی من مانی پر قدغن لگانے کیلئے ضروری ہے۔ پیکا ترمیمی بل2025کے تحت’’سوشل میڈیاپروٹیکشن اینڈریگولیٹری اتھارٹی‘‘کے قیام کی تجویزدی گئی ہے۔یہ اتھارٹی...
    آج بروزہفتہ،2 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل یہ مالیاتی کامیابی کو برقرار رکھنے کا وقت ہے۔ آپ تجارتی سرگرمیوں میں مشغول رہیں گے اور رشتہ داروں کے ساتھ روابط مضبوط ہوں گے۔ اپنے مقاصد کے لیے تیزی سے کام کریں۔ تعلقات مضبوط ہوں گے، اور کام کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ آپ مثبت کارکردگی کو برقرار رکھیں گے۔ کیریئر اور کاروبار میں بہتری آئے گی۔ ذاتی معاملات میں کوششیں بڑھیں گی۔ مختلف شعبوں میں کامیابیاں زیادہ ہوں گی۔ انتظامی کام پورے ہوں...
    ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار سید عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ہسپتال ذرائع نے پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق، شہید اہلکار فائر بندی کے بعد بوشہرہ میں تعینات کیا گیا تھا اور شام کے وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بوشہرہ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔
     آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر آج سے شروع ہوگا۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان ٹور آج سے شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے شروع ہوگا ، اس سفر میں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ٹرافی کا عالمی سفر پاکستان میں 16 نومبر کو شروع ہوا تھا جس کے بعد ٹرافی کو 26 نومبر سے 26 جنوری تک شریک دیگر سات ممالک میں لے جایا گیا تھا، اس دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ کے علاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ لے جایا جائے گا۔ ٹرافی8فروری کو...
    کوئٹہ: بلوچستان میں موسم بدستور شدید سرد ہے جب کہ قلات میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ  شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں منفی 8 اور ژوب میں منفی 2 ، سبی میں 7، تربت میں 10،چمن میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اُدھر نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، گوادر میں 10  اور  جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 فروری2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماج کیلئے خطرہ ہے۔ عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں کیوں کہ ہم سماجی ہم آہنگی اور اقدارکی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتاہے، انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے، دنیا کو اس وقت عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، امن اور...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور سہ فریقی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے والے کا نام سامنے آگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے ساتھ پاکستان کی اننگز کا آغاز ٹیم سب سے مستند اور تجربہ کار بیٹر بابر اعظم  کریں گے، عاقب جاوید اور کوچز نے بابر اعظم کو اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے پر راضی کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ سلیکٹر کی کئی میٹنگ ہوئیں، بابر اعظم کو کریز پر زیادہ وقت اور اوورز کھیلنے کا مشن دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم  نے یہ مشکل مشن مکمل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور صائم ایوب کے زخمی ہونے...
    امریکا اور ہالینڈ نے پاکستان میں فعال سائبر جرائم میں ملوث ایک عالمی نیٹ ورک ’تباہ‘ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے آپریٹ ہونے والا ’ہارٹ سینڈر‘ نامی نیٹ ورک دنیا بھر میں جرائم پیشہ افراد کو ہیکنگ اور فراڈ کے لیے ٹولز تیار کرکے فروخت کرتا تھا۔  امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ’ہارٹ سینڈر‘ کا بانی صائم رضا نامی شخص تھا تاہم ان کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا، ہیکرز نے کیا لکھا؟ اس آن لائن کو ختم کرنے کے لیے ’ہارٹ بلاکر‘ نام سے امریکا اور ہالینڈ نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں ’ہارٹ سینڈر‘ کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ ہے۔عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔(جاری ہے) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہفتہ دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ہے، پاکستان کا تصور قائد اعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لیے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا دین...
    وزیراعلیٰ نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن لدھا کو اضافی سب ڈویژن دینے اور کانگیرام کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ضلع جنوبی وزیرستان اپرکا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے سماجی تنظیم کی ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سینیٹر دوست محمد، صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن لدھا...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 7 سے 8 اضلاع میں نہ پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے اور نہ ہی پرچم لہرایا جاتا ہے، کوئی بغیر وردی کے بلوچستان میں داخل ہو کر دکھائے۔ انہوں نے انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور بلوچستان کی صورتحال کو خطرناک قرار دیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان کے 7 سے 8 اضلاع میں نہ پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے اور نہ ہی پرچم لہرایا جاتا ہے، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کی صورتحال 1971 کی طرف جاتی...
    سپرہائی وے خادم سولنگی گوٹھ خالی پلاٹ سے 10 روز قبل ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ سائٹ سپرہائی وے کے علاقے خادم سولنگی گوٹھ کے خالی پلاٹ سے ملنے والی خاتون کی لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ مقتولہ کی لاش 23 جنوری 2025 کو ملی تھی۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او سائٹ سپرہائی انسپکٹر خالد عباسی نے بتایا تھا کہ مقتولہ کی عمر تقریباً 30 برس کے قریب ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے جسم پر گولی لگنے کا کوئی زخم نہیں ہے۔ مقتولہ حلیے سے خانہ بدوش لگ رہے ہے ۔ مقتولہ کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر...
    (تحریر: سہیل یعقوب) آج کل سنا ہے کہ ستارے لائن پر آگئے ہیں۔ اب آپ ہی بھلا بتائیے کہ وہ اسٹار ہی کیا ہوا جو لائن پر آگیا ہو۔ اس لیے وہ یقیناً ستارہ نہیں بلکہ سیارہ ہوگا۔ اس پر تصحیح کی گئی کہ ستارے یا سیارے لائن پر نہیں آئے ہیں بلکہ قطار میں آگئے ہیں۔ اب سوال یہ ہوا کہ ستارے اور سیارے میں کیا فرق ہے؟ ستارے کی اپنی روشنی ہوتی ہے کہ جس کا اخراج ہوتا ہے اور سیارہ وہ ہوتا ہے کہ جس کی اپنی روشنی نہ ہو۔ اس لحاظ سے تو واپڈا اور K الیکٹرک بھی ستارے ہوئے۔ واقعی واپڈا اور K الیکٹرک ہمارے ملک کے ستارے ہی تو ہیں اور باقی ہم سب...
    عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان  کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی منظوری دی جائے گی،  اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے 40 ناموں پر غور ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھے تھے۔ خط میں ججز نے کہا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں...
    عمرہ کے لئے سعودیہ کے کسی ایئر پورٹ پر داخل ہونے والوں کے گردن توڑ بخار کے انجکشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے۔سعودی وزارتِ صحت نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے زائرین کو مملکت آنے سے دس دن پہلے ویکسینیشن لازمی کرانا ہوگی، ائیرپورٹ پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اس ہدایت کا اطلاق 10 فروری سے ہوگا جبکہ ایک سال اور اس سے کم عمر بچوں کو استثنا حاصل ہوگا۔اس سے قبل جاری کردہ ہدایت میں پاکستان سمیت نائجیریا، افغانستان اور دیگر پولیو متاثرہ ممالک...
    امریکی اور ڈچ حکام نے ایک مشترکہ کارروائی کے ذریعے پاکستان سے چلنے والے ایک گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔  یہ ویب سائٹس ہیکنگ ٹولز کی فروخت اور مالی فراڈ میں ملوث تھیں، جو دنیا بھر میں پھیل کر غیر قانونی سرگرمیاں کر رہی تھیں۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ان ویب سائٹس کے سرورز کو بند کر دیا گیا ہے، جو کہ ہیکنگ اور مالیاتی دھوکے کے بین الاقوامی گروپوں کو ویب ٹولز فراہم کر رہی تھیں۔  ان ویب سائٹس کو چلانے والا گروہ جسے “صائم رضا گروپ” یا “ہارٹ سینڈر” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے آن لائن مارکیٹ پلیسز کے ذریعے ان ٹولز کو فروخت...
    اسلام آباد/باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) وفاقی وزیر سرمایہ کاری ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف رواں ماہ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، آذربائیجان سے سرمایہ کاری کے لئے 2ارب ڈالر کے معاہدے اور موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ہفتہ کو یہاں موصولہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کیں جن میں آذربائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری،انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا شامل ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے باکو میں مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس...
    اسلا م آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے کہ 8فروری کو دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے،صوابی کے جلسے میں ملک سے کارکن شریک ہونگے، 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے یہ ایک تاریک دن ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ 8فروری کے دن ہمارا حقیقی مینڈیٹ ہم سے زبردستی چھینا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی جلسے میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکن مظاہرے کریں گے۔عوام کی اکثریت...
    حکام نے بتایا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران دہشتگروں کے ساتھ موجود افغان طالبان کی حکومت کے اہم عہدیدار صوبائی نائب گورنر کا بیٹا بھی ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی میں 30 جنوری 2025 کو افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا بدرالدین عرف یوسف ہلاک ہونے والے...
    گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی رات واپس گھروں کو پہنچ گئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی اسمگلرز کی بھی شناخت ہوگئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایف آئی اے کا بتانا ہےکہ واپس آنے والوں میں 3 افراد گجرات اور ایک منڈی بہاءالدین کا رہائشی ہے جب کہ واپس پہنچنے والوں میں حافظ آباد، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ کا بھی ایک ایک نوجوان شامل ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق منڈی بہاءالدین کے شعیب ظفر کو عثمان نامی ایجنٹ نے مراکش بھجوایا تھا اور  گجرات کے مدثر حسین کو بھجوانے میں انسانی اسمگلر علی رضا ملوث ہے جب کہ گجرات...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان کے اسکواڈ پر بھارت کو تشویش ہونے لگی۔ بھارتی اسپورٹس جنرلسٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی اسکواڈ کا ذکر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ محض ایک اسپنر کے ساتھ گرین شرٹس چیمپئینز ٹرافی کھیلنے میدان پر اُتر رہا ہے۔ اسپورٹس تک کے پلیٹ فارم پر ایک جنرلسٹ نے اپنا تجزیہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ گرین شرٹس محض ایک اسپنر ابرار احمد کیساتھ جارہے ہیں جبکہ سلمان آغا اور خوشدل شاہ بھی بالنگ کروالیتے ہیں لیکن ریگولر اسپنر ایک ہے اور دبئی اور پاکستان کی پچز پر اسپنرز کا کردار زیادہ موزوں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑیوں کی واپسی ہورہی ہے...
     چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ میں فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے والے کا نام سامنے آگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم فخر زمان کے ساتھ پاکستان کی اننگز کا آغاز کرینگے،عاقب جاوید اور کوچز نے بابر اعظم کو اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے پر راضی کر لیا ہے،بابر اعظم کیساتھ سلیکٹر کی کئی میٹنگ ہوئیں، بابر اعظم کو کریز پر زیادہ وقت اور اوورز کھیلنے کا مشن دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بابر اعظم نے صائم ایوب کے زخمی ہونے کے باعث اہم ذمے داری قبول کی ہے۔واضح رہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے قومی ٹیم کے15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا  گیا ہے۔پی سی بی...
    امریکا اور ہالینڈ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بڑے عالمی کریک ڈاؤن میں پاکستان میں موجود ایک سائبر کرائم نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا ہے، نیٹ ورک پر دنیا بھر میں جرائم پیشہ افراد کو ہیکنگ ٹولز اور فراڈ کو ممکن بنانے والی خدمات فروخت کرنے کا الزام ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے اس نیٹ ورک کو ’ہارٹ سینڈر‘ کا نام دیا جس کا سربراہ مبینہ طور پر صائم رضا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف نے صائم رضا سے متعلق یا اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، صرف اتنا بتایا  کہ یہ نیٹ ورک ایک دہائی سے زیادہ عرصے  آل لائن فعال تھا، اس پر جعل سازی،  اور بڑے پیمانے پر مالی فراڈ کی سہولت فراہم...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا، یہ چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے نہ ہو۔ لاہور میں انسداد دہشت گری کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میرے خلاف پورے پنجاب میں مقدمات درج ہیں، لوگوں کو گولی اور ڈنڈے کے زور پر نہ دبائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہماری میٹنگ نہیں کرائی جا سکی، عالیہ حمزہ نے ڈی سی لاہور کو جلسے کی اجازت لینے کے لیے درخواست دے رکھی ہے، پنجاب حکومت تحریک...
    کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گیا۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کیے گئے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہوا ہے۔  اسلامیہ کالج کراچی کے متاثرہ طلبہ کی دور دراز علاقوں میں منتقلی کا فیصلہاسلامیہ کالج کراچی کے متاثرہ طلبہ کو شہر کے دور دراز علاقوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کالج پرنسپل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ کچھ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ صبح تک دے دیے جائیں...
    دنیا بھر میں ویب سائٹ ہیکنگ ٹولز بیچنے اور مالی فراڈ میں ملوث پاکستانی گروہ کے خلاف امریکی اور ڈچ حکام نے کارروائی کر کے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر دیں۔امریکی محکمۂ انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سے چلنے والی 39 سائبر کرائم ویب سائٹس اور ان کے سرورز بند کر دیے گئے ہیں، یہ ویب سائٹس ہیکنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی گروہوں کو غیر قانونی ٹولز فروخت کر رہی تھیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ڈچ نیشنل پولیس کے تعاون سے کی گئی، جس میں ’صائم رضا‘ گروپ جسے ’ہارٹ سینڈر‘ بھی کہا جاتا ہے، گروہ کے زیرِ انتظام چلنے والے آن لائن مارکیٹ پلیسز کو نشانہ بنایا...
    پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔ عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور اقدارکی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتاہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے اور یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے،تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اختلافات ضرور رکھیں لیکن دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی پائیدار امن و ترقی کی ضمانت ہے،پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے، پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ...
    مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے مزید 5 افراد پاکستان پہنچ گئے، جب کہ مرنے والے 10 پاکستانی تارکین وطن کی میتوں کی آمد میں مزید تاخیر ہوئی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے اضلاع گجرات، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے مزید 5 افراد 2 پروازوں کے ذریعے 7 زندہ بچ جانے والوں کو اسلام آباد لانے کے ایک روز بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے وطن واپسی کا آپریشن ہفتے کے روز (آج) مکمل ہوگا، زندہ بچ جانے والے آخری 8 افراد کی کی آمد طے شدہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق...
    چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ میں فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے والے کا نام سامنے آگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم فخر زمان کے ساتھ پاکستان کی اننگز کا آغاز کریں گے۔ عاقب جاوید اور کوچز نے بابر اعظم کو اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے پر راضی کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ سلیکٹر کی کئی میٹنگ ہوئیں، بابر اعظم کو کریز پر زیادہ وقت اور اوورز کھیلنے کا مشن دیا گیا ہے۔ بابر اعظم نے صائم ایوب کے زخمی ہونے کے باعث اہم ذمے داری قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان...
    پاکستانی کمپنی کا کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کئے جانے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ کوسموس انجینیئرنگ نامی پاکستانی کمپنی نے سامان ضبط ہونے پر شپنگ کمپنی اور فریٹ سروس کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ وکیل مدعی عثمان فاروق نے موقف اپنایا ہے کہ چین سے درآمد کمرشل کنسائنمنٹ شپنگ کمپنی کی نااہلی کے باعث ممبئی پورٹ پر بھارتی حکام نے ضبط کی۔ وکیل کے مطابق بھارتی حکام نے نیوکلیر اور میزائل پروگرام میں استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کنسائنمنٹ ضبط کی۔ یہ بھی پڑھیے:کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد ان کا موقف ہے کہ درآمد کی گئی مشینری کمرشل استعمال کے لئے ہے جبکہ اس...
    بیلجیم میں استحکامِ پاکستان کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، شرکاء نے قومی ترانہ اور ملی نغمہ “تیرا پاکستان ہے، یہ میرا پاکستان” نے مل کر گایا۔ تقریب کے شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، پاکستان کی سلامتی اور ترقی سب سے پہلے ہے، پاکستان یا افواجِ پاکستان کے خلاف کسی سرگرمی کو قبول نہیں کریں گے۔ بی پازٹیو پاکستان کے نام سے متحد ہو کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا، تقریب کے شرکاء نے سول نافرمانی نامنظور، ترسیلات زر بڑھاؤ، ملک بچاؤ” کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے شدید سردی کے باوجود سینکڑوں...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف مہم جاری، 4 روز میں 10ہزار افراد گرفتار ، بڑے پیمانے پر ملک بدری کا طوفان، ملک بھر میں خوف وہراس، ہر شب کے آخر میں چھاپہ مار کارروائیاں عام ہوگئیں۔ ریسٹورینٹس چھوٹے کاروباری اداروں میں کام کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن گھروں میں بیٹھ گئے ہیں، سستی لیبر اور بے بی سسٹرز کی قلت ہوگئی، کتنے پاکستانی، بھارتی اور ایشیائی متاثر ہوئے واضح نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیدائشی حق شہریت کا قانون صرف غلاموں کی اولادوں کیلئے تھا اسے کسی اور کو استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ چین، کینیڈا اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا (قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002) میں ترامیم کی منظوری کر دی گئی۔خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔ خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے۔متعلقہ ڈونر...