شکرگڑھ‘ اسلام آباد‘ لاہور (دلشاد شریف سے+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے چیلنج کا کئی ممالک کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے اور بلا تاخیر عمل کیا جائے۔ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد افضل خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے موثر کردار پر برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ امریکی کانگریس اراکین کے وفد کے ہمراہ سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔ محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشن ڈیوڑھی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔ محسن نقوی، امریکی کانگریس اراکین تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے سکھ برادری کو بیساکھی میلے کی  مبارکباد دی۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس اراکین کے وفد نے گوردوارہ صاحب کا دورہ کیا۔ بابا گورونانک دیو جی سے وابستہ مختلف اشیاء دیکھیں۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس  کے وفد کو گوردوارہ صاحب کرتا رپور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جوناتھن جیکسن نے گوردوارہ صاحب میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور تاریخی کنواں بھی دیکھا۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس کے وفد کو سروپا پہنایا گیا اور کرپان پیش کی گئی۔ محسن نقوی اور امریکی وفد سے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے ملاقات کی۔ سکھ برادری نے محسن نقوی اور امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ وفد نے سکھ برادری کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ امریکی کانگریس اراکین کے وفد نے کرتار پور راہداری اور گوردوارہ صاحب میں سہولتوں کو سراہا۔ محسن نقوی اور امریکی وفد نے زیرو پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لئے بہترین سہولیات مہیا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سکھ یاتریوں کیلئے ویزا کے حصول کو آسان بنایا ہے۔ پاکستانی محبت کرنے والے اور پرامن لوگ ہیں۔ ادھر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں پاکستان کی معاشی صلاحیتوں، صدر ٹرمپ کی ٹیرف معطلی اور ٹیکنالوجی، معدنیات و قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر روشنی ڈالی۔ بیرسٹر دانیال نے کہاکہ ٹیرف ریلیف دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو تاریخی رفتار دینے کا بے مثال موقع ہے۔ دہشتگردی‘ پائیدار  حل کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا۔ امریکی اراکین کانگریس نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن کانگریس جیک وارن برگ مین نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، اس شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے۔ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہمیں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہو گا۔ مل کر کام کریں گے، رکن کانگریس جوناتھن لوتھر جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک سنہری موقع ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محسن نقوی اور امریکی کانگریس امریکی کانگریس اراکین گوردوارہ صاحب سکھ برادری تعلقات کو نے کہا کہ کے ساتھ وفد نے کے وفد

پڑھیں:

محسن نقوی سے امریکی اراکین کانگریس کی ملاقات

دونوں اطراف نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکورٹی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے، دنیا کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی کانگریس مینز کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکورٹی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں 30 اپریل کو پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی کانگریس مینز کے وفد اور وزیر داخلہ کا کرتار پور راہداری کا دورہ
  • دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے: محسن نقوی
  • دہشتگردی کیخلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے، محسن نقوی
  • دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،  وزیر داخلہ
  • محسن نقوی سے امریکی اراکین کانگریس کی ملاقات
  • دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، دنیا پاکستان کیساتھ تعاون کرے: محسن نقوی
  • وزیرداخلہ سے امریکی کانگریس مینز  کے وفد کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار ہے، عالمی برادری بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی