2025-02-06@09:51:01 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«مفت سولر سسٹم»:
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں مفت سولر سسٹم کیلئے16 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مفت سولر سکیم کے تحت صوبے کے ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 65 ہزار اور دوسرے مرحلے میں بھی 65 ہزار افراد کو مفت سولر سسٹم ملے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ لوگ مفت سولر سسٹم کے اہل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم دیا جائے گا، ایک سسٹم کی کل مالیت تقریباً دو لاکھ روپے ہے، درخواستوں کی آخری تاریخ کے بعد سکروٹنی...
لاہور(نیوز ڈیسک)مفت سولر پینل اسکیم میں درخواست کی حیثیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا ، جس کے زریعے آپ جان سکیں گے کہ آپ کی درخواست منظور ہوئی یا مسترد؟ تفصیلات کے مطابق مفت سولر پینل اسکیم آغاز سے ہی عوام کی توجہ حاصل کر رہی ہے، اسکیم کا 6 دسمبر 2024 کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا، جس کا مقصد ایسے صارفین کو فائدہ پہنچانا ہے، جو ماہانہ 100 سے 200 یونٹ بجلی استعمال کررہے ہیں۔مفت سولر پینل اسکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 جنوری 2025 تھی، اگر آپ نے اس اسکیم کے لیے درخواست دی ہے تو آپ اپنی درخواست کی منظوری یا مسترد ہونے کی حیثیت حیثیت کیسے چیک...
کراچی:ایوی ایشن سیفٹی کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان سی اے اے برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (DfT) اوربرطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حفاظت کے معیارات کاجائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔یہ دورہ پاکستانی ہوائی کیریئرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے، دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے نے کی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)اور برطانوی وفود کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی،جن میں ہوا بازی کے...
پاکستانی مزاحیہ گلوکار و یوٹیوبر چاہت فتح علی خان کو پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصاویر کھینچوانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے میزبان متھیرا کے ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس پروگرام کی پسِ پردہ مناظر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر مزاحیہ گلوکار نے میزبان کے ساتھ کچھ تصاویر کھینچوائیں۔ ویڈیو میں چاہت فتح کو تصاویر کھینچواتے ہوئے زبردستی متھیرا سے مصافحہ کرتے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے سبب سوشل...
تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ حماس نے ابھی تک سیزفائر کے معاہدے کو قبول نہیں کیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس بدھ کی رات کسی وقت بیت المقدس میں سیزفائر معاہدے پر دستخط کرے گی، جس کے تحت یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدی رہا کرائے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس نے سیزفائر ڈیل کے حوالے سے اپنا جواب ابھی تک نہیں بھیجا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ سیزفائر معاہدہ رات کو ہوگا اور اس حوالے سے مشترکہ بیانیہ کل کسی وقت جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اسرائیلی کابینہ کی منظوری بھی لازم ہے۔ اگر...
![پنجاب کابینہ: آسان کاروبار سکیم کیلئے مفت اراضی دینے کا اعلان، ہندو میرج ایکٹ، رجسٹریشن رولز 2024 کی منظوری](/images/blank.png)
پنجاب کابینہ: آسان کاروبار سکیم کیلئے مفت اراضی دینے کا اعلان، ہندو میرج ایکٹ، رجسٹریشن رولز 2024 کی منظوری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ریکارڈ 91 -ایجنڈا پوائنٹ زیر بحث لائے گئے۔ پنجاب نے ایک مرتبہ پھر بازی لے لی۔ صوبائی کابینہ نے پہلا پنجاب ہندو میرج ایکٹ، رجسٹریشن رولز 2024ء کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاٹن کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گنے کی پیداوار میں کمی کے ازالے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں تمام وہیکلز کی رجسٹریشن مہم شروع کرنے اور پنجاب میں موٹر سائیکل کی سپیڈ کو 60کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔...
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں زراعت، شمسی توانائی اور صنعتی انقلاب کے لئے بڑے فیصلے کرتے ہوئے 28فروری تک 10ہزار ٹریکٹرز، مارچ تک مزید 2 ہزارسپرسیڈرز رعایتی قیمت پر کسانوں کو دینے کی ہدایت کردی جب کہ شہریوں کو مفت شمسی توانائی دینے کی اسکیم میں مزید تیزی اور وسعت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سینئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت زراعت، توانائی، صنعت کی وزارتوں اور ذیلی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت 6ماہ کے دوران وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے جائزے کے سلسلے میں یہ چھٹا اجلاس تھا۔ اجلاس میں ترقی اور منصوبہ بندی کے چئیرمین نبیل احمد اعوان،آصف طفیل اوردیگر محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی، تمام وزارتوں اور محکموں نے...
![تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم ، سفری وآن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، خالد مقبول صدیقی](/images/blank.png)
تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم ، سفری وآن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...