Islam Times:
2025-04-16@10:22:13 GMT

کراچی میں کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

کراچی میں کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ

میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے، کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں اور مزید کی توقع ہے، اس لیے کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نوٹیفیکشن جاری کرکے شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹا دیا جائے گا، جبکہ کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پارکنگ سائٹس سے فیس وصول نہیں کی جائے گی، جبکہ 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی، کے ایم سی کے مالی حالات مستحکم ہیں، عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پارکنگ سائٹس کے ایم سی کے کہ کے ایم سی نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی؛ ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی:

کورنگی چمڑا چورنگی پنکچر کی دکان میں ٹائر میں ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی سیکٹر 24 چمڑا چورنگی سوزوکی اسٹاپ کے قریب پنکچر کی دکان میں ٹائر میں ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک  شخص جاں بحق ہوگیا۔

لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ شکیل احمد کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • ہیٹ ویو بڑھنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • کراچی کی اہم سڑکوں پر غیر قانونی رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد
  • عوام ٹھیلوں سے خریداری بند کریں تاکہ انکروچمنٹ کا خاتمہ ہو، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
  • عوام ٹھیلوں سے خریداری بند کریں تاکہ انکروچمنٹ کا خاتمہ ہو، مرتضیٰ وہاب
  • کراچی؛ ہوا بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق
  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی پانی ضائع کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کی تجویز
  • ٹرینوں کے بعدریلوے ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ 
  • پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دس ممالک میں شامل
  • عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم