کراچی میں پارکنگ مفت کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کےایم سی کی پارکنگ سائٹس سے جلد فیس وصول نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن کر کے شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹا دیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کےایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے جس کے اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد موجود ہیں مزید کی توقع ہے، اب کےایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں، کےایم سی کے نام پر پیسے وصول کرنے والوں کیخلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔
میئر کا کہنا تھا کہ 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پارکنگ سائٹس سے فیس وصول نہیں ہو گی البتہ شہر کے 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی۔
کراچی میں تجارتی مراکزپرٹریفک جام معمول بن گیا ہے، جگہ جگہ پارکنگ مافیا کے کارندے سرگرم ہیں، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔
شہر میں ٹریفک جام کی بدتر صورتحال میں سب سے زیادہ ہاتھ پارکنک مافیا کا ہے، اس کے علاوہ بس اسٹاپس پر پتھارے اور ٹھیلے والوں کی وجہ سے بھی شدید ٹریفک جام ہوتا ہے۔
پارکنگ مافیا اس قدر بے لگام ہوچکا ہے کہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر ڈبل اور ٹرپل پارکنگ کی جانے لگی ہے جبکہ شہریوں سے صرف بائیکس کی پارکنگ کے 30 روپے اور کہیں 50 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔
کے ایم سی چارج پارکنگ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ٹریفک پولیس کی آنکھیں اس صورتحال پر بند ہیں، شہری کا کہنا ہے کہ پارکنگ مافیا کے کارندے گھنٹوں کے حساب سے پیسے لیتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف کا کوئی جائزہ مشن پاکستان نہیں آیا، موجودہ ٹیم کا دورہ تکنیکی ہے، نمائندہ آئی ایم ایف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
فی لیٹر پیٹرول پر کتنے ٹیکسز عائد ہیں؟ ہوشربا انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پٹرول پرلیوی، ٹیکس اور مارجنز کی مد میں 101 روپے 42 پیسے فی لیٹر وصولی کی جارہی ہے۔ صرف پٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہے۔
دستاویزات کے مطابق ملک میں پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت اس وقت 153 روپے 21 پیسے ہے اور ٹیکسز عائد ہونے کے بعد پٹرول فی لیٹر 254 روپے 63 پیسے میں دستیاب ہے۔
پٹرول پر 6روپے 89پیسے فریٹ چارجز وصول کیے جا رہے ہیں۔ پٹرول پر 8روپے 64 پیسے فی لٹر ڈیلر مارجن عائد ہے۔ تیل کمپنیوں کے مارجن کی مد میں فی لٹر 7روپے87 پیسے وصول کئے جا رہے ہیں۔
ڈیزل پر ٹیکسز مارجنز کی مد میں فی لٹر 94 روپے 23 پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت اس وقت 164 روپے 41 پیسے ہے۔ ٹیکسز اور مارجنز کے بعد ڈیزل 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
ڈیزل پر فی لیٹر77 روپے 1 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ ڈیزل پرتیل کمپنیوں کےمارجن کی مد میں 7روپے99 پیسے فی لٹر وصولی جاری ہے۔
صارفین سے ڈیزل پر ڈیلرز مارجن کی مد میں 8 روپے 64 پیسے فی لٹر وصولی کی جارہی ہے۔ ڈیزل پر 3روپے 59 پیسے فی فریٹ چارجز عائد ہیں۔ ڈیزل پر صارفین سے ایکسٹرا مارجن کی مد میں 12 پیسے فی لٹر وصول کئے جا رہے ہیں۔
11مزیدپڑھیں:سے 17 سال کے 48فیصد بچے اپنی آن لائن ایکٹیویٹی والدین سے چھپاتے ہیں: سروے