Daily Ausaf:
2025-04-15@22:52:23 GMT

چاہت فتح علی خان کی بولنگ اور بیٹنگ کی دلچسپ ویڈ یووائرل

اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT

چاہت فتح علی خان، جو پاکستانی موسیقی کی دنیا میں اپنے منفرد انداز سے پہچانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کرکٹ کے میدان میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں وہ ہلکے سبز رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ کی پریکٹس بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا یہ اعتماد سے بھرپور انداز اور کھیل میں دلچسپی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی ماضی میں ایک سابق کرکٹر رہ چکے ہیں، جس کا اندازہ ان کی حالیہ ویڈیو کو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار، چاہت فتح علی خان، نے کچھ عرصہ پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر ملکۂ ترنم نور جہاں کے مشہور گانے ”اکھ لڑی بدو بدی“ کا نیا ورژن جاری کیاتھا۔ اس گانے نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور ایک ماہ میں 27 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے۔ تاہم، یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے باعث یہ گانا ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔

اس کے بعد، چاہت فتح علی خان نے ”بدو بدی 2“ کے نام سے گانے کا نیا ورژن جاری کیا، جس میں نوے کی دہائی کے مشہور گانے ”نچاں گے ساری رات سونیا وے“ کی طرز اور بول شامل کیے گئے ہیں۔ یہ گانا یوٹیوب کی بجائے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا تاکہ کاپی رائٹ مسائل سے بچا جا سکے۔ ​

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان

پڑھیں:

ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹٰم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہراکر اپنا تیسرا مسلسل میچ جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی

لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی بولز کی نپی تلی بولنگ کے سبب مہمان ٹیم 40ویں اوور میں ہی محض 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹر عالیہ ایلین سب سے زیادہ 22 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ رامین شمیم اور نشرا سندھو نے 2،2 جبکہ سعدیہ اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی 2 بیٹرز رن آؤٹ ہوئیں۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 191 کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ سدرا امین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز بنائے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پلیئر آف دی مچ سدرا امین

منیبہ علی نے 33 رنز، سدرا نواز نے 23 اور عالیہ ریاض نے 20 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز، ایفی فلیچر اور کرشمہ را مہراک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشمنی منیسر اور عالیہ علینہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائرز، کون سی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی؟

قبل ازیں پاکستان ٹیم نے آئرلینڈ کو 38 رنز اور اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔ اس طرح اب قومی ٹیم کے 3 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ویمنز بمقابلہ ویسٹ انڈٖیز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • اب آپ کن اسمارٹ فونز پر یوٹیوب و دیگر گوگل سہولیات استعمال نہیں کرسکیں گے؟
  • دلچسپ:چین کا لباس پہن کر چین پر تنقید! امریکی ترجمان کا دہرا معیار بے نقاب
  • ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
  • پی ایس ایل 2025،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
  • یوٹیوب صارفین کیلئے اہم خبر ، نیاحیران کن اے آئی فیچرسامنے آ گیا
  • چاہت فتح علی خان کی بولنگ وائرل، جوانی یاد آگئی
  • ’شکر ہے کوئی تو چاہت فتح علی خان کے مقابلے پر اترا‘، راحت علی خان کے بیٹے کی پرفارمنس پر صارفین کی تنقید
  • دانش تیمور کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر ویوز کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے