Daily Ausaf:
2025-03-03@21:16:58 GMT

فری سولر پینل سکیم کے حوالے سےعوام کیلئے اہم خبرآ گئی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

پنجاب میں فری سولر پین سکیم کا آغاز ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹرپنجاب فری سولر پینل سکیم کا باضابطہ افتتاح کیا، مریم نواز کی جانب سے مختلف نمبرز بتانے پر سولر پینل سکیم کی خود کار ڈیجیٹل قرعہ اندازی ہوئی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفت سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دی۔

سیکرٹری انرجی نے اس موقع پر چیف منسٹر پنجاب مفت سولر پینل سکیم سے متعلق وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب مفت سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں 94 ہزار 483 سولر سسٹمز لگائے جائیں گے، صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا۔

بریفنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ مفت سولر پینل سکیم کے لئے 8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے اپلائی کیا، مفت سولر پینل سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا، 0.

55کلوواٹ کے 47 ہزار 182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47 ہزار 301 سسٹم انسٹال کئے جائیں گے۔

سیکرٹری انرجی کے مطابق 100یونٹ اور 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت میں فراہم کیا جائے گا، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے تصدیق کی جائے گی، فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا، پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا، مفت سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔

فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر میں صوبہ بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہو گی، جولائی کے آخرتک فری سولر پینل سکیم کا پہلا فیز مکمل ہو جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کومہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فری سولر پینل سکیم مفت سولر پینل سکیم کرنے والے مریم نواز سولر سسٹم جائے گا سکیم کا کے لئے

پڑھیں:

وزیر اعلی ٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن جاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) پنجاب بھر میں طلبہ کے لئے وزیر اعلی لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 1,10,000 طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ سکیم کیلئے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا اپلائی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو جنریشن 13 کے جدید ترین کور آئی سیون لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا جو کہ تمام معلومات کے ساتھ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ طلبا آفیشل لنک پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بی ایس طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم کا پورٹل اوپن ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی 34 ہزار سےزیادہ طلبہ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے فری سولر پینل اسکیم کا آغازکر دیا
  •  فری سولر پینل اسکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے:مریم نواز 
  • وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو فری سولر ملیں گے؟
  • پنجاب: فری سولر پینل سکیم کا آغاز،وزیراعلیٰ کی انسٹالیشن جلد مکمل کرنیکی ہدایت
  • پنجاب کے طلباکیلئے خوشخبری، وزیر اعلیٰ کا احسن اقدام سامنے آگیا
  • مہنگی بجلی سے نجات دلانے کے لیے مریم نواز  آج چیف منسٹر فری سولر پینل اسکیم کی قرعہ اندازی کریں گی
  • وزیر اعلی ٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن جاری
  • گلگت بلتستان، ترقیاتی منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے فوری ادا کرنے کی ہدایت