مفت سولر سسٹم سکیم: خیبرپختونخوا میں 16 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں مفت سولر سسٹم کیلئے16 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مفت سولر سکیم کے تحت صوبے کے ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 65 ہزار اور دوسرے مرحلے میں بھی 65 ہزار افراد کو مفت سولر سسٹم ملے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ لوگ مفت سولر سسٹم کے اہل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم دیا جائے گا، ایک سسٹم کی کل مالیت تقریباً دو لاکھ روپے ہے، درخواستوں کی آخری تاریخ کے بعد سکروٹنی کا عمل شروع ہوگا۔
پشاور؛ 18 سال بعد ویران اسٹیڈیم پھر آباد ہونے کو تیار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مفت سولر سسٹم
پڑھیں:
یوم یکجہتی کشمیر پر پشاور میں گورنر اور پی ٹی آئی وزراء کی مشترکہ ریلی
پشاور:یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء سید قاسم علی شاہ، ملک لیاقت اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کے مظالم کی مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔