مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ بڑی خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر وزیر شرجیل میمن نے مفت سولر سسٹم دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی ، جس سے بجلی بلوں سے پریشان صارفین کو ریلیف مل سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ حکومت کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں عوام کی صحت اور بنیادی سہولیات پر سب سے زیادہ کام کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 21 لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دیے جا رہے ہیں۔
انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والوں کو سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں پیپلز ہاؤسنگ اسکیم، این آئی سی وی ڈی، پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، شاہراہ بھٹو، آٹزم سینٹرز سمیت دیگر حکومتی منصوبوں کی تشہیر پر گفتگو ہوئی۔
اس سے قبل ایک اجلاس میں صوبائی وزیر کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سندھ بھر میں زمینیں واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو زمینیں واگزار کراکر رپورٹ دینے کی ہدایات کردی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے جام صادق پل کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے جارہے ہیں، کراچی کے شہری ایک جدید اور موثر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم سے مستفید ہو سکیں گے۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شرجیل میمن
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: شرجیل میمن
شرجیل انعام میمن---فائل فوٹوسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 17 ہزار 980 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں، قوانین کی خلاف ورزی پر 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کر کے مخصوص شرائط پر چھوڑا گیا۔
کراچی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے...
شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ کارروائیاں بلا تفریق جاری ہیں، یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور غیر قانونی اقدمات سے گریز کریں۔