2025-01-18@13:03:48 GMT
تلاش کی گنتی: 47
«مشعال ملک کی»:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان حماس اسرائیلی جنگ بندی اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر یوم عزم تشکر کے موقع پر اورنگی ٹاؤن نمبر 5 پر شرکا سے خطاب کر رہے ہیں اسلام آباد/لاہور/ کراچی /حیدرآباد (نمائندہ گان جسارت/اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر غزہ سیزفائرمعاہدہ اور حماس کی کامیابی پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز سمیت ملک کے طول وعرض میں ریلیاں اور مارچز کا انعقاد ہوا جن سے نائب امرا لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم سمیت مرکزی اور صوبائی قیادت نے خطاب کیا۔ ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور غزہ میں پندرہ ماہ...
کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر28فیصد نموریکارڈکی گئی۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلی6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔دسمبر2024میں ملک میں 135134یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جونومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اور دسمبر2023 کے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 134340 یونٹس اور دسمبر2023میں 90888 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں کے 46398یونٹس...
NEWYORK: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال میں 4 فیصد رہے گی۔ آئی ایم ایف نے مالی سال 25-2024 کی نئی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے اور اگلے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔...
پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آ ئوٹ لک رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے مالی سال میں 4 فیصد رہے گی۔آئی ایم ایف نے مالی سال 25-2024 کی نئی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے اور اگلے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال...
اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی معاشی صورتحال کے بارے میں پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، اور آئندہ مالی سال میں یہ 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں بھارت کی معیشت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کی معاشی ترقی رواں مالی سال 6.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ چین کی معیشت 4.6 فیصد تک ترقی کر سکتی ہے۔ آئندہ مالی سال میں چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) ماہرین کا ماننا ہے کہ سیاسی فیصلے ملک میں قانون کی عملداری اور جمہوری روایات کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں اور حالیہ فیصلہ بھی سیاسی انتقام پر مبنی ہے، کیونکہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جو فیصلہ تین دفعہ مؤخرکرنے کے بعد سنایا گیا ہے صرف اور صرف پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر جھکانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ملک کی ملٹری اسٹبلشمنٹ کا اس فیصلے کے پیچھے خاص کردار ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصلہ قانونی تقاضے پورے نہیں کرتا...
اسلام آباد: ملک کے معروف ادارے ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی اور کہا ہے کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے۔ ٹاپ لائن ریسرچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے اور رواں ماہ مہنگائی کی سالانہ شرح 2.5 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے اور مالی سال کے پہلے 7 ماہ...
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ فیصلے میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر، ذلفی بخاری، ضیاالمصطفیٰ نسیم اور فرحت شہزادی کو بھی اشتہاری قرار دیتے ہوئے منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ عدالت نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جبکہ القادر ٹرسٹ کی پراپرٹی اور یونیورسٹی وفاقی حکومت کی تحویل میں دیے جانے کا حکم...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ تین بار القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے، تاہم آج کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا۔ اپنے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس جعلی حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، عمران خان یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی، القادر ٹرسٹ میں پیسہ بیرونِ ملک سے آیا اور فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات کی حقیقت عدالتوں میں بے نقاب ہو رہی ہے، انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کی نئی تصاویر جاری کردیں۔شعیب اور ثنا کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا۔جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔ اب اپنی شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر ثنا جاوید نے شادی کی تقریبات کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ‘شادی کا ایک سال مبارک ہو میری محبت، زندگی آپ کے ساتھ انتہائی خوبصورت ہے۔ان تصاویر میں نکاح کی تقریب کے علاوہ مایوں کی تقریب کی تصویر بھی...
---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے 3 بار فیصلہ مؤخر ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے، تاہم آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس جعلی حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، القادر ٹرسٹ میں پیسہ بیرونِ ملک سے آیا اور فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔ القادر ٹرسٹ کیلئے پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے: بیرسٹر سیفخیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان...
القادر ٹرسٹ کا ذکر آج کل زبان زد عام ہے۔ کیونکہ 2023 میں نیب نے اس کیس میں عمران خان نامی مرکزی ملزم بمعہ دیگر کے خلاف اس میں ہوئی کرپشن کی وجہ سے کارروائی کا آغاز کیا۔ اب اس کیس کا فیصلہ جو پچھلی کئی تاریخوں سے ملتوی کیا جا رہا تھا، آج بروز جمعہ متوقع ہے۔ بہت کم لوگ اس کیس میں ہوئی قوانین کی خلاف وزیوں اور کرپشن کے بارے میں جانتے ہیں۔ اکثر نے اسکا صرف نام سن رکھا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس کیس کو اپنے قارئین کے لیے آسان زبان میں تحریر میں لایا جائے تاکہ عام عوام بھی اسے سمجھ سکیں کہ اس کیس کی بنیاد کیا ہے اور کیوں اس...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کی خوشدامن، سابق وفاقی وزیر مشعال حسین ملک، سبین حسین ملک کی والدہ اور رضیہ سلطان یٰسین ملک کی نانی محترمہ ریحانہ حسین ملک جو گزشتہ شب انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ جمعرات کو ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کنوینر غلام محمد صیفی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سینیٹر ڈاکٹر مشاہد حسین سید، معروف بزنس مین ظفر بختاوری، حریت رہنما پرویز شاہ، رفیق ڈار، سیلم ہارون، الطاف بٹ، شیخ متعین، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر، سماجی رہنما چوہدری شفیق، سابق صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس عابد عباسی، بلال ڈار، مظہر برلاس، معروف قانون دان رضوان عباسی، ڈاکٹر اویس ملک،...
حافظ نعیم الرحمن کا حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم عزم و تشکر منانے کا اعلان
امیر جماعت پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی آمد کے موقع پر ادارہ نورحق میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال،حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں جمعرات کے روز کراچی آمد کے موقع پر غزہ کی تازہ ترین صورتحال ،حماس اسرائیلی جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر جمعہ 17جنوری کو ملک گیر سطح پر ’’یوم عزم تشکر ‘‘منایا جائے گا،شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے،تمام ائمہ مساجد خطبات...
THATTA: پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد 2024 میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام نے بتایا کہ ملک میں سال 2024 کا 73 واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے اور لیب نے ٹھٹہ سے ایک پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس کیس کا آغاز 10 دسمبر 2024 کو ہوا تھا اور ٹھٹہ سے گزشتہ سال کے دوران پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔ ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ، ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے ہیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ...
ویب ڈیسک: مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک انتقال کر گئیں۔ ریحانہ حسین ملک تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے تہاڑجیل میں بند رہنما یاسین ملک کی خوش دامن تھیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچا لیا گیا ہے۔ لاہور میں "آسان کاروبار فنانس” اور "آسان کاروبار کارڈ” کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اب ملک کی اقتصادی صورت حال بہتر ہو رہی ہے، سٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور عالمی سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہیں۔ مریم نواز نے وزیراعظم کے حالیہ اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید 11 روپے کمی کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے انڈسٹریلائزیشن ضروری...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادپر28فیصد نموریکارڈکی گئی۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلی6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔(جاری ہے) دسمبر2024میں ملک میں 135134یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جونومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اوردسمبر2023کے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 134340یونٹس اوردسمبر2023میں 90888یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں...
مشعال ملک ــــ فائل فوٹو تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے تہاڑ جیل میں بند رہنما یاسین ملک کی خوش دامن، اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک انتقال کر گئیں۔ مشعال ملک کی ہاتھ جوڑ کر عمران خان سے دھرنا آگے بڑھانے کی اپیلحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ہاتھ جوڑ کر عمران خان سے اپنا دھرنا ایک، دو دن آگے بڑھانے کی اپیل کردی۔ یہ بات یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتائی گئی ہے۔اہلِ خانہ کے مطابق مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین کی نمازِ جنازہ آج دن 2 بجے اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہوں۔ میری خواہش ہے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے آج پارلیمان بے معنی ہوگئی ہے۔ ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ بعض ادارے اپنی مرضی کی حکومت بنانا چاہتے ہیں جسے وہ اپنی لاٹھی سے ہانک سکیں۔ آئین میثاق ملی...
سانگھڑ(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو کے طلبہ میں فری شوز تقسیم کرنے کی تقریب ،طلبہ کی مدد کرنے پر ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں ، اسکول اور طلبہ کی بھلائی کے کاموں میں مدد کیلیے سول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے، ہیڈ مسٹریس نگہت ناز پٹھان ، قوم کو تعلیم دوست مخیر حضرات پر فخر ہے، رفیق منصوری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو میں مستحق طلبہ میں شوز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ،جس میں 60 سے زائد طلبہ کو سردی سے بچاؤ کے لیے نئے شوز فراہم کیے۔اس موقع پر طلبہ کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ دل خوش کرنے کے لیے کافی تھی ، اس سرگرمی...
سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، سایسی آدمی ہوں اس لیے ہمیشہ مذاکرات کا حامی ہوں، مجھے پی ٹی آئی کے مطالبات کا نہیں معلوم، میری خواہش ہے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاستدانوں...
سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمٰن
لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، سایسی آدمی ہوں اس لیے ہمیشہ مذاکرات کا حامی ہوں، مجھے پی ٹی آئی کے مطالبات کا نہیں معلوم، میری خواہش ہے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے آج پارلیمان بے معنی ہوگئی ہے، ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے، ادارے اپنی مرضی کی حکومت بنانا چاہتے...
جنگ فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں مختصر وقت میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کی حکومت جمہوری استحکام کے لیے فوج کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن قائم کیے ہوئے ہے۔اسحاق ڈار نے روزنامہ ’جنگ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت تمام مشکلات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تعلق ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف اپنی مدت کے پورے 5 سال وزیرِ اعظم رہیں گے اور پاکستان...
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) فیصل آباد پریس کلب کے سینئر فوٹو جرنلسٹ اور سابق جوائنٹ سیکرٹری محمد طاہر اور ابرار برکت ڈیجیٹل میڈیا اردو پوائنٹ کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے نے صحافی برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ اے سی سٹی کی جانب سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کیمرہ، موبائل اور لوگو چھیننے کے خلاف پریس کلب کے گروپ لیڈر اور صدر شاہد علی کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافیوں، اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اے سی سٹی کے اس اقدام کو صحافیوں کے حقوق اور آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیا۔ شرکاء...
مولانا فضل الرحمان : فوٹو فیس بک جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملکوں کے معاملات کو حل کرنے کیلئے اعتماد کی فضا ضروری ہے، ہمارے ملک کی ساری سیاست اسلام آباد کی ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدرسے کے مسئلے پر ہمارے لیے مشکل پیدا کی گئی، ہم نے حقوق کی جنگ لڑی اور کامیاب ہوگئے ابھی مزید جدوجہد کرنی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو آئین اور قانون کا راستہ ہے وہی پاکستان کے علماء کا بیانیہ ہے۔جامعہ قاسم العلوم میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے ملک میں مدارس و جامعات کے اندر...
ملتان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہنا ہے کہ امت کی قیادت جب تک علما نے کی تو کوئی فتنہ نہ تھا لیکن جب سے سیکولر طبقہ مسلط ہوا ہے تو ملک برباد ہورہا ہے، 19ویں سے لے کر 20ویں صدی کے وسط تک علماء نے حکمرانی کی ، مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، خود کو لبرل کہنے والے بھی قومیت کا نعرہ لگاتے ہیں۔ علما کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دین میں مسلسل جہدوجہد کرنے کا حکم دیاہے، اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے ہمیں اپنی دعوت کو تیز کرنا ہوگا، ملک میں بدامنی کے سبب عوام...
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1500روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 279300 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کی کمی سے 239455 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 15 ڈالر سے کم ہو کر 2675 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
سٹی42:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، نریندر مودی اپنے دورے کے دوران ضلع گاندر بل کے علاقے سونہ مرگ میں ایک ٹینل کا افتتاح کریں گے۔ ایل ڈی اےکاگریوئنس کمیٹی کوتوسیع اوراختیارات میں مزیداضافےکافیصلہ پوری وادی کشمیر خاص طور پر سونہ مرگ میں بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، فورسز اہلکاروں کی گشت...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ساحل سمندر مین سی ویو روڈپر عظیم الشان ’’ غزہ مارچ‘‘ سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کے تحت اتوار کو ساحل سمندر مین سی ویو روڈ پر عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مرد وخواتین، بچوں ،نوجوانوں ،سول سوسائٹی و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ساحل سمندر پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والا یہ مارچ اپنی نوعیت کا تاریخی و منفرد ایونٹ تھا ،شرکاء نے...
وزیرِ اعظم کی دو مختلف کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہںاز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کی اس جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سلامتی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
القادر ٹرسٹ کیس عدت اور سائفر کیسز کی طرح ہے،ملک کے عدالتی نظام کا مذاق اڑایا جارہا ہے،شیخ وقاص اکرم
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس عدت اور سائفر کیسز کی طرح ہے،ملک کے عدالتی نظام کا مذاق اڑایا جارہا ہے،بانی چیئرمین سے بات منوانا خام خیالی ہے،القادر ٹرسٹ بربریت کا کیس ہے، قوم کی نظریں کل فیصلے پر ہوں گی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیاجاتا ہے، القادر ٹرسٹ کی زمین کسی کی ذاتی ملکیت نہیں،ان کا کہنا ہے کہ نیب گواہان نے تسلیم کیا کہ پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں نہیں آیا، نیب کی موجودہ ترامیم میں کابینہ کے فیصلوں...
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان،عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان،عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رواں ماہ اضافے کا امکان ہے۔عالمی سطح پر برینٹ کروڈ فیوچرکی قیمت 0.35 فیصد بڑھ کر 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ یہ اضافہ خام تیل کے لیے مسلسل تیسرے ہفتہ وار فائدہ کی بھی نمائندگی کرتا ہے، جو تین سال کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد ہے۔ معاشی تجزیہ...
صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے،پاکستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، پاکستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو صحت کے شعبے کی اہمیت، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے اور پاکستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کے تسلسل کے زیرعنوان سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے،پاکستان ہیپاٹائٹس سی...
اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ملک میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 22933000ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 23881000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔دسمبر2024میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 4154000ٹن ریکارڈکیاگیاہے جودسمبر2023کے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے، دسمبر2023میں ملک میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 4063000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔ نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں سیمنٹ کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ہوا، نومبرمیں ملک میں 4146000ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔
کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، آئندہ وقت میں اشیا کی قیمتوں میں ٹھہراؤ آئے گا۔ زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مظفر شجرہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی چابیاں ایسے شخص کو دی گئیں جس نے کبھی یونین کونسل بھی نہیں چلائی۔ انہوں نے کہا کہ بدانتظامی اور نااہلی کی بدولت ملک بدترین دلدل میں پھنس گیا، دو سال کی محنت کے بعد دنیا بھر میں معاشی بحالی کے چرچے ہیں، مہنگائی کو...
پاکستانیوں کو اس سال دنیا کےکون کون سے ممالک میں جانے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں؟ 33 ممالک کی فہرست دیکھیں
پاکستانی پاسپورٹ اکثر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہوتا ہے مگر پھر بھی اسے چند ممالک کی جانب سے ویزا فری قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ مگر فہرست میں ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی کسی قسم کے انتظام کی ضرورت نہیں۔ دوسری ویزا آن ارائیول (یعنی اس ملک میں پہنچ کر ویزا لینے) کی ہے جبکہ تیسری الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) پر...
ویب ڈیسک:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کرنے کی قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی روایت پھر دہرا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے دسمبر 2024ء میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیج کر عمران خان کی کال مسترد کردی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریکارڈ ترسیلاتِ زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتی ہوں۔ شہزادہ ولیم کا کیٹ میڈلٹن کی سالگرہ پر خصوصی پیغام ن لیگی رہنما نے کہا کہ نالائق نااہل چوروں کے پہلے ایک سال19ء-2018ء کا موازنہ شہباز شریف کے...
ملک میں سال 2024ء میں ڈبلیو پی وی ون کے 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 21 کا خیبرپختونخوا، 20 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے سے گزشتہ سال کے کیسز کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کراچی کے ضلع شرقی سے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کی تصدیق کی ہے۔ لیب کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کیس کو گزشتہ سال کی تعداد میں شمار کیا...
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے پہلے مرحلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ان کی ملک میں چ نہ بھیجنے کی اپیل لگتا ہے مسترد کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس دسمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے غیر ملکی ترسیلاتِ زر میں 3.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مطالبات نہ مانے گئے تو اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کروں گا، عمران خان ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے دسمبر 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر میں سال بہ سال 29.3 فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈ...
کراچی(کامرس رپورٹر) ملک میں سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 879870 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.80فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 808700میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوار حاصل ہوئی تھی، اکتوبرمیں ملک میں 220100 میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارہوئی جوستمبرکے مقابلہ میں 0.04فیصد اوراکتوبر2023کے مقابلہ میں 8.8فیصدزیادہ ہے، ستمبرمیں ملک میں 220020میٹرک ٹن اوراکتوبر2023میں 202295میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 29285000مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے...
راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن نے پاکستان بھرمیں بنوقابل پروگرام کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل و چیئرمین الخدمت ایجوکیشنل پروگرام سیدوقاص جعفری نے کہا کہ بنوقابل جیسے ڈیجیٹل انقلابی پروگرام کا مقصد پاکستان کے کروڑوں نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی کورسز سمیت دیگر جدید اسکل سے آراستہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022میں کراچی سے بنوقابل پروگرام کا آغاز ہوااب تک 50ہزار نوجوانوں کو بنوقابل پروگرام کے تحت کورسز کرواچکے ہیں۔ 2 سال کے دوران 10لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگرکورسزکروانے کے بعد روزگارمیں معاونت فراہم کرنا الخدمت فاؤنڈیشن کا ہدف ہے۔ سید وقاص جعفری نے کہاکہ بنو قابل محض ایک پروگرام نہیں بلکہ عزم ہے جو نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، اور خود انحصاری کے...
پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش: عالمی کمپنیوں نے آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل سے آئی ٹی انڈسٹری کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، جس کے باعث پاکستان میں کام کرنے والی انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے جبکہ ایکسپورٹ گروتھ صرف 34 فیصد رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل آئی ٹی انڈسٹری پر بھاری پڑنے لگی جبکہ عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث وٹس ایپ نے سیشن سرور رٹنگ پاکستان سے...