معروف ادارے کی ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
ملک کے معروف ادارے ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی اور کہا ہے کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے۔
ٹاپ لائن ریسرچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے اور رواں ماہ مہنگائی کی سالانہ شرح 2.
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے اور مالی سال کے پہلے 7 ماہ مہنگائی کی اوسط شرح 6.66 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فیصد تھی۔
ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق مہنگائی کم ہونے سے شرح سود میں مزید 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں شرح سود 13 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 27 جنوری کو شیڈول ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی بنیادی شرح سود میں مزید کمی کے امکان کا جائزہ لے گی۔
ٹاپ لائن ریسرچ نے دسمبر 2025 تک شرح سود 11 سے 12 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال 9.5 فیصد اوسط مہنگائی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اس سے قبل عالمی ادارے نے مہنگائی 12.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی، تیل سمیت اجناس کی عالمی قیمتیں مہنگائی کے تخمینے پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں مہنگائی کا امکان ہے مہنگائی کی
پڑھیں:
بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
کراچی کے بجلی صارفین کے لیےبڑے ریلیف کی امید , کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ نیپرا آج کے الیکٹرک کی ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں درخواست پر سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک نے جولائی 2023 سے فروری 2025 تک کی فیول لاگت کی منظوری کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، جس کے تحت 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو آئندہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں واضح کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے، جو مہنگائی کے موجودہ دور میں شہریوں کے لیے بڑی ریلیف ہوگی۔ نیپرا کی جانب سے فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔