یٰسین ملک کی خوشدامن مشعال ملک کی والدہ انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کی خوشدامن، سابق وفاقی وزیر مشعال حسین ملک، سبین حسین ملک کی والدہ اور رضیہ سلطان یٰسین ملک کی نانی محترمہ ریحانہ حسین ملک جو گزشتہ شب انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ جمعرات کو ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کنوینر غلام محمد صیفی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سینیٹر ڈاکٹر مشاہد حسین سید، معروف بزنس مین ظفر بختاوری، حریت رہنما پرویز شاہ، رفیق ڈار، سیلم ہارون، الطاف بٹ، شیخ متعین، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر، سماجی رہنما چوہدری شفیق، سابق صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس عابد عباسی، بلال ڈار، مظہر برلاس، معروف قانون دان رضوان عباسی، ڈاکٹر اویس ملک، غفران چشتی، ممبر ضلع کونسل شاہنواز یاسین، آغا شیراز ملک و مختلف مکاتب فکر و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کو اسلام آباد میں سپردخاک کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملک کی
پڑھیں:
آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئیں: طلال چوہدری
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر عدالت کی جانب سے سہولت فراہم نہ کی جاتی تو پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو سزا پہلے ہی مل چکی ہوتی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلے کے بعد این آر او کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کا کیس ایک واضح اور بند کیس تھا، اس فیصلے پر کسی کو بھی حیرانی نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے اس جج اور عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے فراہم کی تھی، جنہوں نے صادق و امین ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ‘گڈ ٹو سی یو’ والی سہولتکاری بھی دی۔