سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، سایسی آدمی ہوں اس لیے ہمیشہ مذاکرات کا حامی ہوں، مجھے پی ٹی آئی کے مطالبات کا نہیں معلوم، میری خواہش ہے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے آج پارلیمان بے معنی ہوگئی ہے، ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے، ادارے اپنی مرضی کی حکومت بنانا چاہتے ہیں جسے وہ اپنی لاٹھی سے ہانک سکیں مگر یہ ایک ناجائز خواہش ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نظریاتی سیاست کرنا چاہتے ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کا نظریات سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف اپنی اتھارٹی کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، آئین میثاق ملی ہے اگر اس کی خلاف ورزی ہوگی تو یہ بے معنی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس خطے سے شکست کھاکر بھاگا ہے اب وہ پاکستان کو خانہ جنگی طرف لے جانا چاہتا ہے، قبائلی علاقوں میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے، لوگ اپنے علاقے اور گھر چھوڑ رہے ہیں، جب ایک علاقہ لمبا عرصہ جنگ کی زد میں رہے اور حکومت کی رٹ نہ رہے اسکی جغرافیائی سلامتی خطرے میں پڑجاتی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ چھبسویں ترمیم پر صرف حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات ہوئے، اگر ایک پارٹی ڈٹ سکتی ہے کہ ہم نے آئین اور انسانی حقوق پر کمپرومائز نہیں کرنا تو باقی جماعتیں کیوں نہیں کرسکتیں، میں ہمیشہ مارشل لاوں کیخلاف لڑتا رہا ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ

پڑھیں:

وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

جے یو آئی میڈیا سیل کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائشگاہ پر برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی آمد کے موقعے پر کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اور وہ اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔

جین میرٹ اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کےد وران دونوں نے بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔

مزید پڑھیے: اپنے ہی پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، اپوزیشن کا باضابطہ اتحاد موجود نہیں، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نریندر مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے دونوں ملکوں کے عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور بین الاقوامی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔

ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما مولانا اسجد محمود اور مفتی ابرار احمد بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپوزیشن اور پاک بھارت کشیدگی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ مولانا فضل الرحمان

متعلقہ مضامین

  • وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان
  • جیسا بھارت کا عمل ہوگا ویسا ردِ عمل دیا جائیگا، کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، خواجہ آصف
  • کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے؛ وزیرِ دفاع
  • سرحدوں پر تناؤ ، ہمیں جلاؤ گھیراؤ والوں کے ساتھ نہیں، پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، مریم نواز
  • وزیر داخلہ کی فضل الرحمن اور حافظ نعیم سے اہم ملاقاتیں، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرلز کامیاب، وزیراعظم مارک کارنی دوبارہ حکومت بنانے کے لیے تیار
  • وزیر داخلہ کی فضل الرحمن سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ
  • بھارت نے جارحیت کی تو 65ء سے بڑا نقصان اٹھائے گا، فضل الرحمن
  • تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بڑھتا ہوا بوجھ، اصلاحات کی ضرورت