2025-04-16@09:10:07 GMT
تلاش کی گنتی: 13904

«محمد علی درانی نے»:

    سان ڈیاگو میں ایک چڑیا گھر سے ہاتھیوں کے ریوڑ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کے زلزلہ آنے کے دوران کا انوکھا رویہ دکھایا گیا۔ چڑیا گھر میں صبح کے وقت آنے والے زلزلے کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں افریقی ہاتھیوں کو دکھایا گیا ہے جو زلزلہ آتے ہی فطری طور پر دائرہ بنا کر کھڑے ہوگئے جسے ’الرٹ سرکل‘ کہا جاتا ہے۔ چڑیا گھر کی ترجمان ایملی سیننگر نے کہا کہ اس رویے کو 'الرٹ سرکل' کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا مقصد چھوٹے ہاتھیوں سمیت پورے ریوڑ کو خطرات سے بچانا ہوتا ہے۔ ایملی نے وضاحت کی کہ ہاتھی اپنے پیروں سے آواز محسوس کر سکتے ہیں۔ ایملی کا...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور خلیجی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انسداد منشیات کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ پاک-خلیج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنی ریاستوں کے نمائندے ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر صفِ اوّل کے سپاہی بن کر منشیات جیسی لعنت کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کے وفود کی شرکت دونوں اطراف کے پختہ عزم کی عکاس ہے۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر زور...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ چولستان سے نکالی جانے والی نہروں پر اگر سندھ کو اعتراض ہے تو یہ معاملہ بات چیت کے ذریعے پنجاب اور سندھ کے ارکان اسمبلی کو مل کر حل کرنا چاہیے۔ پانی کی تقسیم کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں بلکہ حساب کتاب کا معاملہ ہے کہ کس کو کتنا پانی درکار ہے۔ پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر کا کہنا تھا کہ اگر ہم آپس میں بیٹھ کر بات کریں تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو حل نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف منصوبوں کے لیے کنٹریکٹ کرتی ہے اور اب کئی پراجیکٹس بین الاقوامی اداروں اور طاقتوں کے تحت بھی چل رہے...
    سٹی42: لاہور کی فیملی عدالتوں میں طلاق کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 3ماہ کے دوران 1,273 طلاق کی ڈگریاں جاری کی گئیں جبکہ 2024 کے مجموعی طور پر 1,200 طلاق نامے جاری کیے گئے۔ ماہرین معاشرتی امور کے مطابق عدم برداشت، گھریلو ناچاقی اور باہمی اختلافات رشتوں کے ٹوٹنے کی بڑی وجوہات بن رہی ہیں۔ عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 15 طلاق کے دعوے دائر کیے جا رہے ہیں جو کہ معاشرتی بگاڑ کی واضح علامت ہے۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا تشویشناک پہلو یہ ہے کہ صرف پہلے چار ماہ میں 2,000 سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ججز کے تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کی جانب سے باقاعدہ اتھارٹی لیٹر جاری کیا گیا ہے، جس میں درخواست واپس لینے کی منظوری دی گئی ہے.(جاری ہے) یاد رہے کہ گزشتہ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی یہ کیس کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ اتھارٹی لیٹر میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ...
    ڈی این اے سیمپلنگ کا مقصد یہ ہے  کہ اگر کوئی فیملی رابطہ کرے تو ان کی شناخت ممکن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔جعفر ایکسپریس حملہ کیس میں ہلاک کیے گئے 23 حملہ آوروں کی ڈی این اے سیمپلنگ کر لی گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کسی بھی فیملی ممبر کی جانب سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا گیا، ڈی این اے سیمپلنگ کا مقصد یہ ہے  کہ اگر کوئی فیملی رابطہ کرے تو ان کی شناخت ممکن ہو سکے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکی اخبار کی تحقیقات میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہو گئی تھی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018ء...
    کراچی کے بجلی صارفین کے لیےبڑے  ریلیف کی امید , کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ نیپرا  آج کے الیکٹرک کی ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز   کی مد میں درخواست پر سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک نے جولائی 2023 سے فروری 2025 تک کی فیول لاگت کی منظوری کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، جس کے تحت 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔  ذرائع کے مطابق اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو آئندہ...
    — فائل فوٹو جعفر ایکسپریس حملہ کیس میں ہلاک کیے گئے 23 حملہ آوروں کی ڈی این اے سیمپلنگ کرلی گئی۔سی ٹی ڈی کے مطابق کسی بھی فیملی ممبر کی جانب سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا گیا، ڈی این اے سیمپلنگ کا مقصد یہ ہے  کہ اگر کوئی فیملی رابطہ کرے تو ان کی شناخت ممکن ہوسکے۔ جعفر ایکسپریس کا واقعہ بھارت کی دہشت گرد ذہنیت کا تسلسل ہے: ڈی جی آئی ایس پی آرجعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکی اخبار کی تحقیقات میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ بار کی جانب سے ٹرانسفر ججز کے خلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ٹرانسفر ججز کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہےا ور اس سلسلے میں آئینی پٹیشن واپس لینے کے لیے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کر دیا  ہے۔ ہائی کورٹ بار نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دے دیا۔ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کے دستخط سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق کابینہ نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن سکواڈ کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انوائرمنٹل اپرول مینجمنٹ سسٹم بھی لانچ کیا، انہوں نے  گاڑیوں کے لئے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم بھی لانچ کیا، ایمیشن ٹیسٹ سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گاڑی کو پہلا ای ٹی ایس اسٹیکر لگایا۔ وزیراعلی پنجاب نے انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے جھنڈے کی پرچم کشائی کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ای ایم ایس سسٹم سے آگاہ کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا ای بائیکس سکواڈ ایکوفرینڈلی...
    عروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ عظیم قوال اور گلوکار نصرت فتح علی خان ’دولہے کا سہرا‘ ریکارڈ کرواتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔ حال ہی میں معروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے ایک شو میں شرکت کے دوران ایک جذباتی واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب نصرت صاحب ممبئی آئے تو موسیقار ندیم نے ان سے فلم ’دھڑکن‘ کے لیے گانا گانے کی درخواست کی۔ نصرت صاحب نے کہا کہ وہ صرف اسی صورت گائیں گے اگر گانا انہیں پسند آئے گا۔ نغمہ نگار نے بتایا کہ کمپوزیشن سننے کے بعد انہوں نے ریکارڈنگ کے لیے رضامندی ظاہر کی اور ہم سب ریکارڈنگ کیلئے تیار ہوگئے۔ سمیر انجان نے انکشاف کیا کہ ریکارڈنگ کے...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان انسدادِ منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں انسدادِ منشیات کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود اور ڈی جی اے این ایف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج ہم عالمی محاذ پر صفِ اوّل کے سپاہی بن کر منشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور مؤثر حکمتِ عملی وضع کریں گے، ہم مل کر ہی اس لعنت کے خلاف مؤثر اقدامات کر...
    بہاولپور کے شہدا کے لواحقین سے محمد علی درانی کی ملاقات، ورثا کیلئے مالی امداد اور انصاف کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز بہاولپور : سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ایران کے علاقے سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وہ مہراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے گھر گئے، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ محمد علی درانی نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہر شہید کے ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے۔ ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیٹرول لیوی سے متعلق صدارتی آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کے لیے ففتھ شیڈول کو ختم کردیا گیا ہے۔نجی چینل کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کے لیے ففتھ شیڈول ختم کردیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی کی حد کی پابند تھی مگر ففتھ شیڈول ختم ہونے سےحکومت پر لیوی کی حدکی پابندی ختم ہوگئی ہے۔ ففتھ شیڈول ختم ہونے سے حکومت لیوی کی کوئی بھی قیمت عائد کرسکتی ہے جب کہ اس سے قبل ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی 70 روپے فی لیٹر تک لینے کی پابند تھی۔ واضح رہےکہ رواں ماہ 15 دن کے لیے حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے، ہم انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیت، حقیقی وقت میں رابطہ اور فرانزک و تکنیکی اشتراک جیسے میدانوں میں اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں، خلیجی ممالک کی حمایت اور شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ وہ بدھ کو پاک۔خلیج انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود، ڈی جی اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کے حکام افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ وزیر داخلہ و انسداد سینیٹر محسن نقوی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیٹرول لیوی سے متعلق صدارتی آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کے لیے ففتھ شیڈول کو ختم کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کے لیے ففتھ شیڈول ختم کردیا گیا ہے۔آرڈیننس کے مطابق ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی کی حد کی پابند تھی مگر ففتھ شیڈول ختم ہونے سےحکومت پر لیوی کی حدکی پابندی ختم ہوگئی ہے۔ ففتھ شیڈول ختم ہونے سے حکومت لیوی کی کوئی بھی قیمت عائد کرسکتی ہے جب کہ اس سے قبل ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی 70 روپے فی لیٹر تک لینے کی پابند تھی۔ فواد خان کی بھارتی فلم کے پہلے گانے...
    اسلام ٹائمز: میدان جنگ میں فوجیوں کی غیر موجودگی نے فوج کی آپریشنل صلاحیت کو کم کر دیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس رجحان کے جاری رہنے سے اسرائیلی معاشرے میں ایک گہرا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ معاشرتی اور سماجی عدم اطمینان، خاص طور پر فوجی خاندانوں میں بے دلی، فوج میں خدمات انجام دینے کی خواہش کا کم ہونا اور داخلی تناؤ میں اضافے ایک بڑے بحران کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بحرانی صورتحال، خاص طور پر اسوقت جب اسرائیل کو سکیورٹی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، اسے خانہ جنگی کے قریب لے جا سکتی ہے۔ یہود اولمرٹ نے بھی اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ اسرائیل...
    ---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ٹریفک پولیس نے 9 سے 16 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش کر دی۔ کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں و جرمانے بڑھانے کی تجاویزکراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے کی تجاویز سامنے آ گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 ہزار 276 موٹر سائیکلیں ضبط کیں، فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی 831 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ٹریفک پولیس کے مطابق 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ کرنے پر ضبط کیے گئے۔وزیرِ اعلیٰ...
     شاہد سپراء: وفاقی حکومت نے ملک بھر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی، بجلی کی طلب بڑھانے اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لئے قومی ٹاسک فورس قائم کر کے اہداف مقرر کر دیئے گئے. تفصیلات کےمطابق لوڈمینجمنٹ اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور پاور سیکٹر کی اصلاحات کے لئے قومی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی، ٹاسک فورس میں لیسکو، این پی سی سی، سی پی پی اے سمیت دیگر اداروں کے نمائندگان کو شامل کیا گیا۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا قومی ٹاسک فورس نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کمپنیوں کو خصوصی ٹاسک دے دیا، ٹاسک فورس کو بجلی کی کھپت کو بڑھانے کے...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان انسدادِ منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیار ہے۔  اسلام آباد میں انسدادِ منشیات کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود اور ڈی جی اے این ایف نے بھی شرکت کی۔  اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج ہم عالمی محاذ پر صفِ اول کے سپاہی بن کر منشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا   محسن نقوی نے کہا کہ ہم تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور مؤثر حکمت عملی...
    اتوار کی شام کراچی شاھراہ قائدین پر جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام منعقدہ ’’اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘‘ عوامی شرکت کے اعتبار سے مثالی اور مولانا فضل الرحمن کے خطاب کے حوالے سے بے مثال تھا۔ ’’اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کے اسٹیج سے بار بار سبیلنا،سبیلنا،الجہاد الجہاد کے لگنے والے نعرے کانوں کو بہت بھلے لگ رہے تھے اور یہ خاکسار سوچ رہا تھا کہ شاہراہ قائدین سے غزہ تک زمین وآسمان کا مالک، وہ دن بھی لائے گا جب کراچی کے شہزادے صیہونیت کی دھجیاں اڑانے کے لئے غزہ میں پہنچیں گے، کراچی کے جہادی شہزادے خوست،گردیز،جلال آباد،کابل وقندھار سے لے کر سرینگر تک ،خود جہاد میں شریک ہو کر دشمنوں کے دانت کھٹے کر سکتے ہیںتو...
    کیا ہو رہا ہے؟پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ سے ہی پیچیدہ مگر باہمی دلچسپیوں پر مبنی رہے ہیں۔ کبھی یہ تعلقات دوستی اور تعاون کی معراج پر ہوتے ہیں تو کبھی شک اور بداعتمادی کی دھند میں لپٹے دکھائی دیتے ہیں۔ آج ایک بار پھر پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ لیکن اس دفعہ منظرنامہ روایتی سے کچھ مختلف ہے۔ جب 2025 ء کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ امریکی صدارت کا منصب سنبھالا تو دنیا کو ایک بار پھر امریکہ کی جارح مزاج اور واضح ترجیحات والی خارجہ پالیسی ملی۔ ٹرمپ نے اپنے پہلے ہی خطاب میں افغانستان سے بگرام ایئر بیس واپس لینے اور وہاں چھوڑا گیا اسلحہ...
    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اپنی پہلی فلم کے ذریعے دادی شرمیلا ٹیگور کو متاثر نہ کرسکے۔ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے حال ہی میں اپنے پوتے ابراہیم علی خان کی پہلی فلم ’نادانیاں‘ کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے کہا ہے انہیں فلم پسند نہیں آئی۔ شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ کوشش اچھی تھی، مگر فلم متاثرکن نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلم میں ابراہیم کی کارکردگی میں کوشش نظر آتی ہے، لیکن بطور مجموعی فلم انہیں متاثر نہیں کر سکی۔ ایک یوٹیوب انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم اس فلم میں بہت خوبصورت لگے اور انہوں نے محنت کی، لیکن فلم میں کوئی خاص بات...
    ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔  خیال رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
     جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا بھی موجود تھے۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) آلودگی کے خاتمے اور ماحول کے تحفظ کا عزم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی۔ لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شرکت کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی موجود تھیں۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھی، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ فورس کے ویجیلینس سکواڈ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سلامی پیش کی گئی۔ Post Views: 3
    زرعی اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے زرعی تجربات سے استفادہ کرے گا، دورہ چین کے دوران زرعی یونیوسٹی میں ہونیوالی تحقیق نے متاثر کیا تھا، فیصلہ کرلیا تھا کہ تربیت کے لیے پاکستانی گریجوایٹ چین بھیجیں گے۔ شعبہ زراعت کی استعداد بڑھانے کے لیے زراعت کے 1000 فارغ التحصیل طلبا کو اعلیٰ تربیت کے لیے اسکالرشپ کے پہلے مرحلے میں 300 طلبا کو چین بھیجنے کی تقریب سے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک چین تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، سی پیک خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سینٹر پلوشہ خان اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں میں سینٹر پلوشہ خان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
    اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر تعینات ہونے والے جسٹس علی باقر نجفی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب 9:30 بجے ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر وکلاء شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ 11 اپریل کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ سے صرف ایک جج جسٹس بار نجفی کے نام پر اکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرر 10 ممبران کی اکثریت سے کی گئی جبکہ تین ممبران...
    بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مودی حکومت کے تحت 170 سے زائد مسلم مدارس کو غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے 129 مدارس میں تدریس کا سلسلہ فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہزاروں طلبہ تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔ یہ کارروائی خاص طور پر اودھم سنگھ نگر، دہرہ دون، نینی تال اور ہلدوانی جیسے علاقوں میں کی گئی ہے۔ ہلدوانی کے بنبھول پورہ علاقے میں 7 مدارس بغیر کسی پیشگی نوٹس کے سیل کر دیے گئے، جس سے مقامی مسلم برادری میں شدید خوف اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ریاستی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ مدارس غیر رجسٹرڈ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی کپتانی فرنچائز کیلئے گھاٹے کا سودا ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے بابراعظم کی حکمت عملی پر سوال اُٹھایا کہ اب وقت آ گیا کہ انھیں فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے، ایک بولر 9 رنز دیتا ہے وہ اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور اس بالر کو گیند تھماتے ہیں جس کی خوب پٹائی ہورہی ہوتی ہے۔ باسط علی نے گزشتہ میچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد:بجلی کی قیمتوں میں 3 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے صارفین محروم رہیں گے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔ نیپرا 29 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سماعت کرے گا۔ Post Views: 2
    ویب ڈیسک:  آلودگی کے خاتمے اور ماحول کے تحفظ کا عزم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی۔  لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شرکت کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی موجود تھیں۔  تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھی، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا  ماحولیاتی تحفظ فورس کے ویجیلینس سکواڈ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سلامی پیش کی...
    اسلام آباد(آئی ا ین پی)امریکی ارکان کانگریس کے وفد سے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی)کے رہنماں کی ملاقات کے معاملے  پر  ترجمان قومی اسمبلی کا بیان  سامنے آگیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات اسپیکر قومی اسمبلی  نے امریکی وفد کے اعزاز  میں عشائیہ دیا تھا۔ترجمان کے مطابق  پرنسپل سیکرٹری ٹو اسپیکر، اسپیشل سیکرٹری آئی آر، ڈی جی پروٹوکول نے بیرسٹرگوہر اور ملک عامر ڈوگر کو  فون  کرکے انہیں عشائیے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ مصطفیٰ قتل کیس،ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق  دونوں معزز  ارکان نے اسپیکر کی عشائیے میں شرکت کی دعوت قبول کی اور شرکت بھی کنفرم کی۔ ترجمان کا...
    ڈکی بھائی کے بیان پر نعمان حبیب نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ انصاری ایک لیجنڈ ہیں، ان کی عزت ہونی چاہیے۔ معروف اداکار نعمان حبیب نے یوٹیوبر ڈکی بھائی اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع پر کھل کر گفتگو کی اور بشریٰ انصاری کے حق میں آواز بلند کی۔ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن) کو ایک وائرل ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں بشریٰ انصاری یوٹیوبرز کی شہرت کو ناپسند کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ وہ ان کی فیم کو سمجھ نہیں پاتیں، جواب میں ڈکی بھائی نے اداکاروں کو اِن سیکیور قرار دے دیا اور کہا کہ بشریٰ انصاری کو جانتا...
    بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ نے اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ نو تعمیر شدہ بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہے۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ پی این ایس درمان جاہ جدید طبی سہولیات کے ساتھ مقامی افراد کی خدمت جاری رکھے گا۔ پاک بحریہ، بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ ساحلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل...
    کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی کا کہنا ہے کہ اگر اصلاح کیلئے تنقید ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، جب ذاتی حملے ہوتے ہیں تو دل دکھتا ہے، بہت مرتبہ ہوتا ہے کہ پیچھے سے لوگ گالیاں دیتے ہیں۔ کراچی میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ہم بہت جلدی پیچھے پڑ جاتے ہیں، ریلیکس کریں۔ حسن علی نے کہا کہ پہلا میچ ہم اچھا جیتے تھے لیکن آج بیٹنگ لڑکھڑا گئی، پرفارمنس میں تسلسل کیوں نہیں ہے اس پر بیٹھ کر سوچیں گے۔ کراچی کنگز کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ ایک دو وکٹیں آسانی سے گنوائی جس کی وجہ سے شراکت نہیں لگ سکی۔...
    بالی ووڈ کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکار ابراہیم علی خان نے ساتھی اداکارہ پلک تیواڑی کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فلم نادانیاں سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ابراہیم علی خان اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل پلک تیواڑی کے ہمراہ تعلقات کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ طویل عرصے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ابراہیم علی خان اور ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ پلک تیواڑی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، تاہم اب اداکار نے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلک میری اچھی دوست ہے اور...
    معروف بھارتی گیت نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈ پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان مشہور گانا ’دولہے کا سہرا‘ ریکارڈ کرواتے ہوئے مسلسل روتے رہے۔ سمیر انجان نے حال ہی میں ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ماضی کے دلچسپ قصّے سنا کر اپنے شوبز کیریئر کی سنہری یادوں کو تازہ کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب ہم موسیقی کے سیشن شروع کرنے سے پہلے نصرت فتح علی خان، مدھن موہن اور دیگر لیجنڈ گلوکاروں کو سنتے تھے تاکہ ہمارا کام بہتر ہو سکے۔ بھارتی گیت نگار نے بتایا کہ خوش قسمتی سے نصرت فتح علی خان صاحب ممبئی تشریف لائے اور میں اس وقت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو پشاور زلمی کی کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی کپتانی فرنچائز کیلئے گھاٹے کا سودا ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے بابراعظم کی حکمت عملی پر سوال اُٹھایا کہ اب وقت آ گیا کہ انھیں فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا جائے، ایک بولر 9 رنز دیتا ہے وہ اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور اس بالر کو گیند تھماتے ہیں جس کی خوب پٹائی ہورہی ہوتی ہے۔ باسط علی نے گزشتہ میچ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ...
    کراچی کے بجلی صارفین کے لیےبڑے  ریلیف کی امید , کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ نیپرا  آج کے الیکٹرک کی ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز   کی مد میں درخواست پر سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک نے جولائی 2023 سے فروری 2025 تک کی فیول لاگت کی منظوری کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، جس کے تحت 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔  ذرائع کے مطابق اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو آئندہ...
     اسلام آباد (آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی اور تینوں ارکان نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے کہا  کہ میں مذاکرات کا مکمل حامی ہوں اور اس کے لئے سنجیدہ کوششیں بھی کی ہیں ، ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ ایوان میں وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے لیکن چند لوگ کارروائی میں خلل ڈالتے ہیں جو خود اپوزیشن والوں کے قابو میں بھی نہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ  ہر معاملے کو بات چیت کے...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے لیبیا میں کشتی حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے، دفترخارجہ اور لیبیا میں ہمارا مشن میتوں کے حصول کیلئے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے حادثوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدام کئے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ لوگوں کو پیاروں کی لاشیں وصول نہ کرنی...
    سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کی 19 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے میرٹ پر کی گئی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ مزید پؑڑھیں: خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں میں حروف تہجی کی ترتیب سے چانسلرز کی تعیناتی، لمحہ فکریہ ہے یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کے دور میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے اور  بیرون ملک پاکستانی اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن ہوگئے۔ملک بھر کے بجلی صارفین کو 51 ارب 49 کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) میں دائر کردی گئی۔ نیپرا میں درخواست بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائی ہے۔ درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی جس میں 47ارب 12 کروڑ روپے کیپیسٹی پیمنٹس میں کمی کی مد میں ریلیف شامل ہے۔ اس کےعلاوہ درخواست میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کی کمی کے مد میں 2 ارب 4 کروڑ روپے شامل ہیں۔ درخواست میں یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹنگ فیس کے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور ریکوری آف...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کر لی گئی۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ نیپرا فیصلے کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کا بنیادی ٹیرف 23.57 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔ بنیادی ٹیرف 45.55 روپے سے کم کر کے 23.57 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں 21.98 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز پر 24.44 روپے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ وفاقی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں، مذاکرات کا مکمل حامی ہوں، ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جا  سکتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے وفد کے دورہ پاکستان پر بھی اپوزیشن نے سیاست کی۔ اپوزیشن نے ایوان میں کینال کے معاملے پر بات نہیں کی۔ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے، ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے، مذاکرات کے لیے...
    کراچی (اوصاف نیوز)سندھ حکومت نے ضمنی الیکشن کے باعث 17 اپریل کو ضلع عمر کوٹ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمر کوٹ سے رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہو گیا تھا۔نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی جس پر 17 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا۔ حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات...
    اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاک بحریہ نے ساحلی پٹی کے عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی ہسپتال پی این ایس درمان جاہ، اورماڑہ میں ایک نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نوتعمیر شدہ بلاک جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے، جن میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU)، آئی سی یو (ICU)، گائنی یونٹ، شعب اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو (NICU) شامل ہیں۔ اس بلاک کا قیام علاقے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب...
    اسلام آباد (خصوصی  رپورٹر) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایف آئی آر کے بغیر نہ گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ جسٹس جمال نے کہا کہ 20 منٹ تک اپنے دلائل مکمل کر لیں، وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نے کہا کہ میں کوشش کرونگا آج دلائل مکمل کر لوں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر وزارت دفاع کے وکیل کے دلائل مکمل ہوئے اٹارنی جنرل (بدھ) کو دلائل دیں گے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ایکٹ میں بھی کچھ بنیادی حقوق دیے گئے ہیں، رینجرز...
    دنیا بھر سے وہ تمام باہنر افراد جو نیوزی لینڈ کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ‘اسکِلڈ مائگرینٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا’ کے ذریعے یہ موقع فراہم کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ 55 سال سے کم عمر کے ان تمام افراد کو اس ویزا اسکیم کے ذریعے نہ صرف اپنے ملک ملک میں خوش آمدید کرتا ہے بلکہ انہیں مستقل شہریت بھی دیتا ہے جو ہنرمند ہوں اور ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ جانے اور شہریت اختیار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑی خبر یہ ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست گزاروں کو کوالیفکیشن، تجربہ اور سابقہ ملازمتوں پر مبنی تجزیے میں 6 نمبر اسکور کرنے ہوں گے، اس ویزا...
    لاہور (نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن لیبر ونگ لاہور کے صدر ملک کاشف کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں صوبہ پنجاب کے ثقافتی ورثے کو بھرپور انداز میں فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تہذیب، روایتی لباس، زبان، لوک فنون اور دیہی ثقافت ہماری پہچان ہیں، جنہیں محفوظ رکھنا اور نئی نسل تک منتقل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ملک کاشف کھوکھر نے کہا صوبے بھر میں ثقافتی میلوں، ورثہ نمائشوں، فنون لطیفہ کے پروگراموں اور زبان و ادب کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔مسلم لیگ ن لیبر ونگ وزیراعلیٰ کے ثقافتی فروغ کے مشن میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتا رہے...
    لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بورڈ ممبران خواجہ احمد حسان ،شیخ محمد عمر‘ خالد مصباح الرحمن کے ہمراہ ایچیسن کالج میں نئے رائیڈنگ پولین کا افتتاح کر دیا۔نیا رائیڈنگ پولین شیخ محمد عمر نے ذاتی طور تعمیر کروایا ہے۔اس موقع پر پرنسپل ایچیسن کالج ایس ایم تراب اور ہیڈ مسٹریس آمنہ قریشی ممبر بورڈ صدیق بھٹی صدر عقوبا فیڈریشن عثمان حق عبدالغنی فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پر کالج کے طلبہ کھلاڑیوں نے نیزہ بازی کا کھیل بھی پیش کیا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عثمان ملک اور ڈاکٹر مبشر کی والدہ کے ختم قل انکی رہائشگاہ پر ادا کر دیئے گئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،چودھری منظور احمد، سیکرٹری اطلاعات پی پی وسطی پنجاب...
    اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخابات نہ کرانے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔شبلی فراز نے خط میں لکھا ہے  ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر انتخابات کی مقررہ مدت گزر گئی ہے، یہ اقدام غیر آئینی ہے ۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکو خصوصی رعایت فراہم کرنے، قذافی سٹیڈیم کے نزدیک فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرنے اور صاف پانی مہیا کرنے سمیت مفاد عامہ سے متعلقہ چھ قراردادیں منظورکرلی گئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ ایوان میں داخلے کے وقت اپوزیشن نے شور شرابا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سپیکر نے اپوزیشن کو احتجاج کرنے سے روک دیا۔ اجلاس میں ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ اور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال، ایران میں آٹھ مزدوروں کے قتل پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی چھٹی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کسی بھی دن ان کی قسمت کا فیصلہ کردیں گے۔ اے آر وائی کے پروگرام میں اینکر محمد مالک سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ دیگر لوگوں کی طرح وہ بھی چاہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور کو بچایا جائے لیکن بل تو منظور ہونا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف عمران خان کی رہائی نہیں چاہتی، فیصل واوڈا کا دعویٰ تاہم اس موقع پر گفتگو میں شریک وزیر اعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے اپنا گھر پورا کیا ہوا ہے...
    چین، 1.5 بلین آبادی کی ایک ساتھ جدیدیت کی طرف بڑھنے کا نیا خاکہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے ویتنام کا سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔ رواں سال چین – ویتنام کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور “چین -ویتنام افرادی و ثقافتی تبادلے کا سال ” منایا جارہا ہے۔ رواں سال میں یہ چینی صدر شی جن پھنگ کے غیرممالک کا پہلا دورہ اور ہمسایہ ممالک سے متعلق سینٹرل ورک کانفرنس کے بعد پہلا دورہ بھی ہے۔دورہ ویتنام کے دوران شی جن پھنگ اور  ویتنام کی  کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے    جنرل سیکریٹری تولام  نے چین – ویتنام ریلو ے تعاون میکانزم کی افتتاحی...
    پی ایس ایل کے چھٹے اور اپنے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد کراچی کنگز کے وائس کپتان حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے ‘کنگ کرلے گا’ والا بیان دے کر کوئی بڑی غلطی کی ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔ حسن علی نے کہا ہے کہ اس بات پر بیٹھ کر گفتگو کریں گے کہ ایک میچ میں ہم نے بالکل آؤٹ کلاس کردیا تھا لیکن دوسرے میچ میں ہماری بیٹنگ لائن اپ ٹھیک نہیں ہوئی، باقی میچوں میں یہ غلطی دوبارہ نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے دی ان کا کہنا تھا کہ اگر...
    غیرقانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے پانیوں میں تارکین کی ایک ایک اور کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نے مرنے والے پاکستانیوں میں سے ایک نوجوان کا تعلق گوجرانوالہ اور 3 منڈی بہاالدین سے ہے۔ وفاقی تحقیقات ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کا زاہد محمود 7 اکتوبر 2022 کو لاہور سے، گجرات کا رہائشی سمیر علی 13 جون 2023 کو ملتان سے سیدعلی 30 ستمبر 2024 کو کوئٹہ سے یو اے ای پہنچا تھا۔ حادثے کا شکار چوتھا...
    ویب ڈیسک:  عوام کو بجلی کی قیمتوں میں 51 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہوگی، ڈسکوزکی جانب سے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی گئی، نیپرا29 اپریل کو درخواست پرسماعت کرے گا۔ اس سے قبل ملک بھر کے صارفین کو دوسری سہ ماہی میں 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا تھا۔ 
    جاپان کی آبادی مسلسل 14 ویں سال کم، معمر افراد کا تناسب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز ٹوکیو(آئی پی ایس) جاپان میں آبادی میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور مسلسل 14 ویں سال مجموعی آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاپانی وزارتِ داخلی امور نے گزشتہ سال یکم اکتوبر 2024 تک کا آبادیاتی تخمینہ جاری کیا، جس میں جاپان کو ایک بار پھر گرتی ہوئی آبادی، بڑھتی عمر رسیدگی اور کم شرح پیدائش جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا بتایا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق غیر ملکیوں سمیت جاپان کی مجموعی آبادی 123.8 ملین رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.44 فیصد کم ہے۔ اس کمی میں سب سے نمایاں...
    لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز لبنانی صدر جوزف عون نے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر جوزف عون نے 15 اپریل کو قطر کے دورے کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ لبنان میں تمام ہتھیار ریاست کے کنٹرول میں آئیں۔ صدر جوزف عون نے کہا کہ حزب اللہ نئی جنگ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی،2025 کو وہ سال بنانا چاہتا ہوں جب تمام ہتھیار صرف ریاست کے...
    عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن ہوگئے۔ ملک بھر کے بجلی صارفین کو 51 ارب 49 کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) میں دائر کردی گئی۔ نیپرا میں درخواست بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائی ہے۔ درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی جس میں 47ارب 12 کروڑ روپے کیپیسٹی پیمنٹس میں کمی کی مد میں ریلیف شامل ہے۔ اس کےعلاوہ درخواست میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کی کمی کے مد میں 2 ارب 4 کروڑ روپے...
      جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی اس کی عمدہ مثال ہیں، آرمی چیف کا پہلے اوور سیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر...
      رینجرز اور ایف سی اہلکار نوکری سے نکالے جانے کے خلاف سروس ٹربیونل سے رجوع کرتے ہیں، جسٹس محمد علی مظہر کیا پولیس میں آئی جی اپیل سنتا ہے یا ایس پی کیس چلاتا ہے ؟ بھارت میں بھی آزادانہ فورم ہے ، جسٹس جمال مندوخیل سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایف آئی آر کے بغیر نہ گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے ۔سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان...
    اسلام آباد: سپریم کور ٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت  کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بغیر گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔  جسٹس جمال مندوخیل نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث سے کہا 20 منٹ تک اپنے دلائل مکمل کر لیں۔خواجہ حارث نے کہا کوشش کرونگا آج دلائل مکمل کر لوں۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ؛ 9 مئی مقدمات میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل...
    رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میں اس کو مایوسی کے طور پر نہیں دیکھتا، کسی بھی فارن ڈپلومیٹ سے یا سینیٹر سے یہ توقع رکھنا کہ وہ خان صاحب کی رہائی کے لیے کوئی بہت بڑا کردار ادا کرے گا، پارٹی کے بہت سے لوگ مختلف رائے کا اظہار کرتے ہیں لیکن جو پارٹی کا بیانیہ ہے، پارٹی کی لیڈرشپ کو وہ یہی ہے کہ خان صاحب کی رہائی کی جدوجہد وہ پولیٹکل ہے یہاں پاکستان میں یا وہ عدالتوں کے ذریعے ہو گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ خان صاحب کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں ان...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کاروباری اوقات میں مارکیٹوں میں جاری لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکز بہادرآباد میں رکن مرکزی کمیٹی سید امین الحق اور سینئر رہنما شبیر قائم خانی سے مارکیٹ انجمنوں کے وفد نے متحدہ بزنس فورم کے ہمراہ ملاقات کی۔ تاجر وفد میں چیئرمین آرام باغ مارکیٹ آصف گلفام، نیو رابی سینٹر سے نعمت اللہ، اردو بازار سے ندیم اختر اور لکھنو بازار سے عزیر خان شامل تھے۔ وفد نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کے سدباب کی درخواست کی ساتھ ہی تاجروں کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں...
    معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے فلم نادانیاں سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے لیکن فلم سے زیادہ ان کا افیئر مارکیٹ میں چل پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہر گزرتی دن کے ساتھ یہ خبر جڑ پکڑتی جا رہی ہے کہ نواب ابراہیم علی خان اپنی ساتھی اداکارہ کو دل دے بیٹھے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ معاملہ یک طرفہ نہیں بلکہ پلک تیواری میں ابراہیم علی خان کو پسند کرتی ہیں۔ دونوں کے افیئرز کو اس وقت مزید شہرت ملی جب پاپا رازی فوٹوگرافرز نے دعویٰ کیا کہ ابراہیم علی خان اور پلک تیواری مالدیپ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ تاہم اب ایک حالیہ انٹرویو میں ابراہیم...
    سیف علی خان پر ان کے گھر میں گھس کر چاقو بردار شخص نے جان لیوا حملہ کیا تھا جس میں اداکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے تاہم انھیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس کیس میں چارج شیٹ داخل کردی ہے جس میں کیے گئے ایک انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے۔ پولیس کی اس چارج شیٹ سے حملے سے متعلق کئی مزید سوالات اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں جن کا جواب تلاش کیا جانا، شفاف تحقیقات کے لیے بے حد ضروری ہے۔ چارج شیٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے اکٹھے کیے گئے 20 فنگر پرنٹس میں سے صرف ایک ملزم شریف الاسلام سے ملتا ہے۔ چارچ شیت کے مطابق ملزم...
    گورکھ پور ناکے سے واپس روانگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرا بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر جمعرات کو ملاقات کرا دی جاتی ہے تو ہم چلے جائیں گے، پولیس نے پہلے کبھی وعدہ نہیں کیا آج وعدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پولیس نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جمعرات کو ہماری بانی سے ملاقات ہوجائے گی۔ گورکھ پور ناکے سے واپس روانگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے کہا اگر جمعرات کو ملاقات کرا دی جاتی ہے تو ہم چلے جائیں گے، پولیس نے پہلے کبھی وعدہ نہیں کیا آج وعدہ کیا...
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)لاہورقلندرز نے کراچی کنگز کو65 رنز سے شکست دیدی.نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔جس کے جواب میں‌کراچی کنگز کی پوری ٹیم19.1اوورزمیں136رنز بناکر آئوٹ ہوگئی. قلندرز کی جانب سے فخر زمان 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 75، سیم بلنگز 19، محمد نعیم 7، عبداللہ شفیق 6 اور رشاد حسین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سکندر رضا 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اسکواڈ: کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ...
    سنگاپور کے صدر نے وزیر اعظم کے مشورے پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے نئے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں نئے انتخابات کے لیے 3 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی 23 اپریل تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ جس کے بعد نو روزہ انتخابی مہم چلے گی اور 2 مئی کو کسی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ 3 مئی کو ووٹرز بغیر کسی مداخلت کے فیصلہ کر سکیں۔ خیال رہے کہ یہ سنگاپور کی آزادی کے بعد 14واں عام انتخاب ہوگا اور طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم لی سین لونگ کے بعد پہلا انتخاب ہوگا۔ لارنس وونگ، جنہوں نے گزشتہ برس وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا، معیشت، مہنگائی، رہائش، محنت...
    منگل کا دن آسٹریلین جونیئر اوپن 2025 میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی اسکواش کھلاڑیوں علی سسٹرز کا دن تھا جنہوں نے اپنی اپنی عمروں کے مقابلوں کے سیمی فائنل میں اینٹری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈینش جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستان کی 3 بہنوں نے تاریخ رقم کر دی مہوش علی، سحرش علی اور ماہ نور علی تینوں میلبورن اسپورٹس اینڈ ایکواٹک سینٹر میں براہ راست گیم میں زبردست فتوحات کے ساتھ سیمی فائنلز مرحلے میں پہنچ گئیں۔ اکتوبر 2024 میں ہنگری جونیئر اوپن میں 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتنے کے موقعے پر پاکستانی اسکواش اسٹارز کی اپنے والد محمد عارف کے ہمراہ تصویر۔ پاکستان کی جونیئر اسکواش نسل کی پوری قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں...
    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کومنتقل کریں گے، آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی جس کا اعلان کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ تک کمی کردی، آج پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان ہوجائے گا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی جس کا اعلان کچھ دیر میں ہوجائے گا۔ انہوں...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اہل کراچی کےلیے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔نیپرا کل کےالیکٹرک کی فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔نیپرا حکام کے مطابق کےالیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی ہے۔ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک کی درخواست کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فائدہ ہوگا۔
    جمعیت علما اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں بل کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے اراکین بلوچستان اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق پارٹی سربراہ نے بلوچستان اسمبلی سے مائنز اور منرل ایکٹ کے پاس ہونے میں جے یوآئی کے اراکین اسمبلی کی حمایت کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کے جائرے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کی قیادت کو ایکٹ کی تائید کرنے والے اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور اس پر مرکزی جماعت کو...
    پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیانتخاب پر تنازع، ڈی جی ٹی او نے وضاحت طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیانتخاب پر تنازع پیداہوگیا، ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا زون نیذکا اشرف کی بطورمرکزی چیئرمین انتخاب کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کردی، ایک روز بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز (ڈی جی ٹی او) نے فوری وضاحت مانگ لی۔ پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن خیبر پختونخوا زون کے چیئرمین رضوان اللہ خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اقدام خیبرپختونخوا ریجن کے جمہوری اورقانونی حق پر براہ راست حملہ ہے، اس بارمرکزی چیئرمین کی باری خیبر پختونخوا کی ہے اورچیئرمین پنجاب سے منتخب کر...
    اسلام آباد: لیبیا کے مشرقی شہر سرت کے ساحل حراوہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 4 پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوچکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں قائم پاکستانی مشن نے کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے سرت شہر کا دورہ بھی کیا ہے۔دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ سرت میں پاکستانی سفارتخانے نے 11 تارکین وطن کی لاشیں وصول کی ہیں جن میں سے چار افراد کی شناخت قومی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے طور پر کی گئی ہے۔ دو لاشوں کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔ترجمان دفتر خارجہ...
    بہاولپور: سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور ان کی اہلیہ نے ایران کے صوبہ سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہدا کے گھروں کا دورہ کیا اور حکومت سے شہدا کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے محراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ شہدا کے ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے، جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، لیکن غریب ترین خطے کے غریب ترین خاندانوں کی...
    پنجاب اسمبلی میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے قرارداد منظور کرلی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے قرارداد حکومتی رکن شعیب صدیقی نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں کی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم آمدورفت کے دوران ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔ ٹریفک جام سے بعض اوقات مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں، اس لیے قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہی فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ اجلاس ہوا جس میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دی گئی۔گریس مارکس 20 فیصد کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چیف سیکریٹری اصلاحات کےلیے ایک ہائی لیول کمیٹی بنائیں جو تعلیمی بورڈز میں بےضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 اپریل سے 20 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ رواں ماہ کے اختتام پر پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ اسکول ایجوکیشن،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے، بجلی پہلے ہی ساڑھے سات روپے فی یونٹ سستی کرچکے ہیں، بجلی قیمتیں کم ہونے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بجلی قیمتیں کم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا، حالیہ کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 9 وفاق بنائے گا، سکھر تا حیدرآباد موٹروے جدید طرز پر بنے گی۔انہوں...
    سندھ حکومت نے ضمنی الیکشن کے باعث 17 اپریل کو ضلع عمر کوٹ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمر کوٹ سے رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہو گیا تھا۔نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی جس پر 17 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا۔
    اپوزیشن لیڈر کا سندھ کینال کی قرار داد اور جنید اکبر کی تقریر پارلیمنٹ ریکارڈ سے غائب ہونے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے سندھ کینال سے متعلق قرار داد اور جنید اکبر کی تقریر ریکارڈ سے غائب ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق سے معاملے کی انکوائری کر کے ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ کر دیا۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک اںصاف کی سندھ کنال پرقرار داد اسمبلی سیکرٹریٹ سے غائب ہوئی، پچھلے سال اسلام آباد پارلیمنٹ سے ہمارے بندوں کو اٹھایا گیا جس پر...
    عراق میں آنے والے ریت کے طوفان کے باعث ہزاروں افراد اسپتال میں داخل ہوگئے۔مٹی کے طوفان کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ کچھ صوبوں میں ائیرپورٹس بھی بند کردیے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریت کا طوفان وسطی اور جنوبی عراق میں آیا .جس کے باعث 1 ہزار سے زائد افراد کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی عراق کے صوبہ متھنہ کے اسپتالوں میں 700 ایسے مریض آئے جنہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت تھی. صوبہ نجف میں 250 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ دیوانیہ کے اسپتالوں میں 322 مریضوں بشمول بچوں کو اسپتال...
    فائل فوٹو۔ سندھ کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی۔ گریس مارک تمام طلبہ و طالبات کو 20 فیصد کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے  محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ (یو اینڈ بی) کو بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہائی لیول کمیٹی بنائیں، کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرکے رپورٹ دے گی۔
    فوٹو: فائل لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطا بق گوجرانوالہ کا زاہد محمود 7 اکتوبر 2022 کو لاہور سے یو اے ای گیا تھا، گجرات کا رہائشی سمیر علی 13 جون 2023 کو ملتان سے یو اے ای گیا۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤالدین کا رہائشی سید علی 30...