2025-02-04@14:31:53 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«تعلیمی اداروں میں یہود»:
ویب ڈیسک —امریکہ کے محکمۂ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت ملک کی پانچ جامعات میں یہود مخالفت کے الزامات کی تحقیقات شروع کر رہی ہے۔ ان جامعات میں نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں شامل تھا کہ وہ امریکی جامعات میں بڑھتی ہوئی یہود مخالفت کے خلاف سخت اقدامات کریں گے اور بائیڈن انتظامیہ کے مقابلے میں زیادہ سخت سزائیں دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت تعلیمی اداروں میں یہودیوں کے خلاف تعصب سے نمٹنے کے لیے جارحانہ...
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں هانی قبیسی کا کہنا تھا کہ میں مکمل اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ جنوبی لبنان کے ہر راستے اور ہر گھر میں ہماری عوام واپسی پہنچے گی کیونکہ یہ ہماری سرزمین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے رکن "هانی قبیسی" نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے کہتے ہیں کہ ہم نے فلسطین کے لئے جو کچھ کیا اُس پر ہمیں فخر ہے۔ ھانی قبیسی نے ان خیالات کا اظہار المیادین چینل سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں مکمل اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ جنوبی لبنان کے ہر راستے اور ہر گھر میں ہماری عوام واپسی پہنچے گی کیونکہ یہ ہماری سرزمین ہے۔ انہوں...
قابض فوج کیمپ کے مغربی حصے کا بھی گھیراؤ کیا اور اس کے داخلی راستے بند کر دیے، متعدد گھروں کو منہدم کرنے اور بلڈوز کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔قابض فوج نے جنین کیمپ اور اس کے گردونواح کے بڑے حصوں کی بجلی منقطع کر دی اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین اور اس کے کیمپ کے خلاف اسرائیلی قابض افواج نے مسلسل چوتھے روز بھی جارحیت جاری رکھی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں گزشتہ رات 5 شہری زخمی ہوئے جب کہ ان فورسز نے چھاپہ مار کارروائیاں، فائرنگ اور وسیع حملے جاری رکھے۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ اس کے عملے نے...
بدنام زمانہ اسرائیلی منصوبہ ''جنرلز پلان'' کا نظریہ پیش کرنیوالے معروف صیہونی کمانڈر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حماس نے جنگ جیت لی ہے اور اسرائیل کو سخت شکست کھانا پڑی ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے بدنام زمانہ عسکری نظریئے ''جنرلز پلان'' کو پیش کرنے والے معروف اسرائیلی کمانڈر جنرل گیورا ایلاند (Giora Eiland) نے غزہ کی جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی شاندار فتح اور سفاک صیہونی فوج کی سنگین شکست کا اعتراف کیا ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے جنرل گیورا ایلاند نے کہا کہ حماس کو واضح فتح ملی ہے جبکہ صیہونی رژیم کو سخت...
اپنے ایک ویڈیو بیان میں ایتمار بن گویر کا کہنا تھا کہ حماس سے مقابلے کیلئے غزہ میں انسانی امداد کی رسائی، پانی، ایندھن اور بجلی کو منقطع کر دینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے مستقبل قریب میں غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کی خبروں کے آتے ساتھ ہی ہرزہ سرائی شروع کر دی۔ اس حوالے سے ایتمار بن گویر نے کہا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی کامیابی کی صورت میں وہ صیہونی کابینہ سے الگ ہو جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس سے مقابلے کے لئے غزہ میں انسانی امداد کی...
بالآخر، بلی تھیلے سے باہر آہی گئی، صہیونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری کردیا، اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے نقشے میں فلسطین، شام، لبنان، اردن اور دیگر علاقوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا ہے، اسرائیل کے ان صہیونی عزائم پر فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن، اور متحدہ عرب امارات نے متنازع نقشے کی شدید مذمت کی ہے، سعودی عرب نے ان نقشوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ناقابل قبول ہے اس طرح کے انتہا پسندانہ اقدامات اسرائیل کے اپنے قبضے کو مستحکم کرنے، ریاستوں کی خودمختاری پر کھلم کھلا حملے جاری رکھنے اور عالمی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے عزائم...
غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کیخلاف لیبیا کے کئی ایک بڑے شہروں میں وسیع عوامی احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کیخلاف تاجوراء، بنی ولید اور الزاویہ سمیت لیبیا کے متعدد بڑے شہروں میں وسیع عوامی احتجاجات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عوامی احتجاجی مظاہروں کا یہ سلسلہ گذشتہ روز لیبیا کے دارالحکومت طرابلس تک بھی پھیل گیا جہاں احتجاجی مظاہرین نے طرابلس کو مشرقی علاقوں کے ساتھ جوڑنے والی اہم البیفی ہائی وے کو بھی بند کر دیا۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین نے اس ہائی وے پر ٹائر جلا کر رکاوٹیں کھڑی کر دیں جس سے ٹریفک مکمل طور پر...