خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی صحافی یووال ابراہم اور فلسطینی کارکن باسل عدرا کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلم نے دیگر پانچ فلموں کو شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں پر ڈھائے گئے اسرائیلی مظالم پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ نے دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ جیت لیا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی صحافی یووال ابراہم اور فلسطینی کارکن باسل عدرا کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلم نے دیگر پانچ فلموں کو شکست دی۔ مذکورہ فلم کو برلن فلم فیسٹیولز سمیت دیگر عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی دکھایا جاچکا ہے اور اس نے دیگر عالمی اعزازات بھی حاصل کیے۔ مذکورہ فلم غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے گھر گرانے، انہیں اپنی زمین سے بے دخل کرنے اور دیگر اسرائیلی مظالم پر مبنی ہے۔

’نو ادر لینڈ‘ میں دکھائی گئے حقیقی مناظر ہاسل عدرا سمیت ان کے دیگر دو فلسطینی دوستوں حمدان بلال اور راحیل شو نے بھی ریکارڈ کیے جب کہ ان کی مدد کے لیے اسرائیلی یہودی صحافی یووال ابراہم نے بھی ان ساتھ دیا۔ فلم میں ہدایت کار ہاسل عدار کے گھر کو بھی اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ انہیں دیگر مشکلات کا سامنا کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم میں اسرائیلی صحافی کو فلسطینی نوجوانوں سے ملتے دکھایا گیا ہے جو کہ یہ جان کر چونک جاتے ہیں کہ کیسے ایک یہودی عزرائیلی ان کی مدد کر رہا ہے؟۔ فلم کو آسکر ایوارڈ دیے جانے کی تقریب سے دستاویزی فلم کے دونوں ہدایت کاروں نے مختصر بات کی اور فلسطین تنازع کا سیاسی اور پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنی تقریر میں نوجوان فسلطینی فلم ساز باسل عدار نے کہا کہ وہ اور ان کے ملک کے لوگ اپنی ہی زمین پر مارے جاتے ہیں، ان کے گھر گرائے جاتے ہیں، انہیں بے دخل کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل ہی وہ والد بنے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی ان جیسی مشکلات نہ دیکھے۔ تقریب سے خطاب کے دوران اسرائیلی ہدایت کار یووال ابراہم نے تسلیم کیا کہ وہ دونوں ایک ہی زمین پر بستے ہیں لیکن دونوں کی زندگیوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے، وہ پر امن سول حکومت کے تلے پرسکون زندگی گزارتے ہیں جب کہ ان کے فلسطینی بھائی فوجی عتاب میں رہتے ہیں۔ عزرائیلی ہدایت کار نے غزہ پر حملوں کو بند کرنے سمیت اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دستاویزی فلم کی جانب سے

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 21 فلسطینی شہید، امریکا پر یمن میں فضائی حملوں کا الزام

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 21 فلسطینی شہید، امریکا پر یمن میں فضائی حملوں کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز

غزہ / صنعا: اسرائیل نے غزہ میں خیمہ بستیوں اور دیگر مقامات پر تازہ فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 21 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 15 افراد خیموں پر بمباری میں جاں بحق ہوئے۔ شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کی بندش کا ساتواں ہفتہ جاری ہے، جس کی وجہ سے بچوں میں غذائی قلت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، اور انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے غزہ سے رہا اسرائیلی یرغمالیوں کی ملاقات ہوئی، جس پر اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیوٹن نے حماس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر کا کہنا ہے کہ “غزہ میں جنگ بندی اسی وقت ممکن ہے جب تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے”۔

ادھر یمنی حوثی باغیوں کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے دارالحکومت صنعا پر 12 سے زائد فضائی حملے کیے، جن میں ایک شہری ہلاک ہو گیا۔ حوثی میڈیا کے مطابق امریکی حملے الجوف صوبے کے علاقے الحزم میں بھی کیے گئے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 21 فلسطینی شہید، امریکا پر یمن میں فضائی حملوں کا الزام
  • ٹی ایل پی کا اسرائیلی مظالم کیخلاف کل 17 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • غزہ کی جنگ ختم کی جائے، سینکڑوں اسرائیلی مصنفین کا مطالبہ
  • اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور کے ایف سی پر حملے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا ردعمل آگیا
  • غزہ میں صیہونی فوج کی نسل کشی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید، 69 زخمی
  • غرہ جنگ بندی مذاکرات، صیہونی حکومت کی جانب سے نئے مطالبات
  • اسرائیلی بحریہ کے 150 افسران کا صیہونی حکومت کو خط، غزہ میں جارحیت بند کرنے کا مطالبہ
  • پاکستان کی غزہ کے بیپٹیسٹ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
  • اسرائیلی مظالم کیخلاف طلبا کی نگرانی سے انکار، ہارورڈ یونیورسٹی کی  2.3 ارب ڈالر کی امداد بند
  • قومی اسمبلی : فلسطینو ں سے یکجتی ‘ اسرائیلی مظالم کیخلاف متفقہ ‘ 6نئی نہروں کی تفصیل پیش