ہم نے فلسطین کیلئے جو کچھ کیا اس پر ہمیں فخر ہے، لبنانی رکن پارلیمنٹ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں هانی قبیسی کا کہنا تھا کہ میں مکمل اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ جنوبی لبنان کے ہر راستے اور ہر گھر میں ہماری عوام واپسی پہنچے گی کیونکہ یہ ہماری سرزمین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے رکن "هانی قبیسی" نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے کہتے ہیں کہ ہم نے فلسطین کے لئے جو کچھ کیا اُس پر ہمیں فخر ہے۔ ھانی قبیسی نے ان خیالات کا اظہار المیادین چینل سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں مکمل اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ جنوبی لبنان کے ہر راستے اور ہر گھر میں ہماری عوام واپسی پہنچے گی کیونکہ یہ ہماری سرزمین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی حکومت اور فوج پر بھروسہ ہے۔ ھانی قبیسی نے کہا کہ ہم اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اتنے زیادہ جانی نقصان کے باوجود ہمیں صیہونی دشمن کا کوئی خوف نہیں۔ ہماری قربانیاں اور خون اس بات کی گواہی ہے کہ ہم لبنان کو کمزور و رسوا نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ ھانی قبیسی لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" کی سیاسی جماعت "ترقی اور آزادی" سے تعلق رکھتے ہیں۔
دوسری جانب المیادین نے رپورٹ دی کہ مقبوضہ علاقوں میں جنوبی لبنان کی عوام کے آگے بڑھنے کے باعث صیہونی فوج "میس الجبل" سے پیچھے ہٹ گئی۔ قبل ازیں المنار نے جنوبی لبنان میں دو مہینوں کی جنگ بندی کے اختتام پر ابتدائی 10 گھنٹوں کا ایک نقشہ جاری کیا۔ جس میں صیہونی فوج کے انخلائی عمل کی نشان دہی کی گئی۔ آسمانی رنگ والے علاقوں میں عوام کے گھسنے کے بعد صیہونی فوج وہاں سے نکل گئی جب کہ سُرخ نظر آنے والے علاقوں میں ابھی بھی اسرائیلی فوج موجود ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
غزہ کیلئے دسیوں لاکھ یمنی عوام کا سڑکوں پر نکل کر وسیع احتجاج
غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت پر آج دسیوں لاکھ یمنی عوام نے سڑکوں پر نکل کر وسیع احتجاج کیا اور تاکید کی کہ وہ فلسطینی عوام کو کبھی تنہا نہ چھوڑینگے بلکہ انکی حمایت میں عوامی جدوجہد کی تحریک چلائیں گے اسلام ٹائمز۔ یمن کے مختلف صوبوں سے دسیوں لاکھوں افراد نے آج سڑکوں پر آ کر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں وسیع احتجاجی مظاہرے منعقد کئے۔ اپنے احتجاج کے دوران یمنی عوام نے اس بات پر زور دیا کہ وہ فلسطین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، اور وہ پوری امت مسلمہ سے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے اقتصادی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یمنی احتجاجی مظاہرین نے تاکید کی کہ ہم فلسطینی عوام سے کہتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں جبکہ ہمارے ملک کے خلاف جاری امریکی جارحیت کا مقصد بھی ہمیں غزہ کی حمایت سے روکنا ہے لیکن یہ کارروائیاں ہماری حمایت کو کسی صورت روک نہیں پائیں گی چاہے ان میں کتنی ہی شدت کیوں نہ آ جائے۔
یمنی عوام نے ملک دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ یا یمن میں تمہارے حملے ناکام رہیں گے کیونکہ تم غزہ میں مزاحمت کو ختم کر سکتے اور نہ ہی یمن میں ہماری مزاحمتی کارروائیوں کو روک سکتے ہو! اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے یمن کی مکمل عوامی و حکومتی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے، یمنی مظاہرین نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کا مقابلہ کرنے کے لئے وسیع عوامی تحریک چلانے اور تعلیمی میدانوں میں بھرپور موجودگی پر بھی زور دیا۔ یمنی عوام نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ ہم سکیورٹی و عدالتی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تمام عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹیں کہ جو غاصب اسرائیلی رژیم اور جارح امریکہ کی خدمت میں سرگرم ہیں، نیز ہم پوری امت مسلمہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام میدانوں میں غزہ کی بھرپور حمایت کریں اور دشمن کے مقاصد کو ناکام بنا دیں!