سیہون کار حادثہ، وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
واضح رہے کہ سیہون شریف روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں گلگت بلتستان کے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، زین ترابی (فرزندِ شہید علامہ حسن ترابی) اور سید علی جان رضوی جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون کے قریب کار حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کیا جائے اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ سیہون شریف روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں گلگت بلتستان کے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، زین ترابی (فرزندِ شہید علامہ حسن ترابی) اور سید علی جان رضوی جاں بحق ہوگئے۔ یہ تمام افراد گزشتہ شب خیرپور میں جشنِ ولادتِ امام مہدی علیہ السلام کی خوشی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد کراچی واپس آرہے تھے کہ راستے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سندھ میں مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف آپریشن جاری ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی وجہ سے کسی شہری کو کوئی پریشانی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف آپریشن جاری ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی وجہ سے کسی شہری کو کوئی پریشانی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے کراچی میں دو سینٹرز کام کر رہے ہیں، صوبے بھر میں 31 فرینڈلی پولیس سٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نجی گاڑیوں پر سول ڈریس میں گارڈز کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی۔