سیہون میں کچھ نامکمل سڑکوں کیوجہ سے حادثات ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیہون میں کچھ سڑک نامکمل ہونے کی وجہ سے حادثات ہوئے ہیں، انڈس ہائی وے کے لئے 50 فیصد پیسے سندھ حکومت نے دیے، یہ منصوبہ اب تک مکمل نہیں ہوا۔
سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پہنچے جہاں انہوں نے چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
وزیراعلیٰ نے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اختتامی تقریبات میں شریک ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی خوشحالی کے لئے اور ملک کے لئے دعا مانگی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موسم کی بہتری کی وجہ سے 25 لاکھ سے زائد لوگ یہاں شریک ہوئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ کراچی میں حادثات کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ انتظامی معاملہ ہے جہاں بھی حادثہ ہوا ہے قانونی کارروائی کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا تمسخر اڑاتے ہوئے انتہائی غلط فیصلہ قرار دیدیا
تحریک انصاف کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی طرف سے عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی نے انہیں بتایا کہ پنجاب کے لیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے جب میں نے پوچھا کون ہے وہ؟ تو بتایا عثمان بزدار ۔اسد عمر نے کہا کہ پہلے کبھی نام نہیں سنا تھا اس لیے دوبارہ پوچھنے پر بتایا کہ وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اس غلط فیصلے کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔