لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ترجمان سندھ حکومت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 90 فیصد منصوبے اپنے فنڈز سے مکمل ہورہے ہیں، سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ کےعلاقے میں حادثے کو وفاق پرمت ڈالیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری نے حکومت سندھ کے ترجمان ارسلان شیخ کی نیوز کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے سندھ نے جو 956 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا وہ جلد از جلد لگ جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے 90 فیصد منصوبے اس کے اپنے فنڈز سے مکمل ہو رہے ہیں لہذا سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاقے میں ہونے والے حادثے کو وفاق پر مت ڈالیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 16سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت، مرادعلی شاہ وزیراعلیٰ ہیں، مالی سال ختم ہونے والا ہے مراد علی شاہ اب تک اپنے علاقے کی گلیاں، سڑکیں اور ہائی وے تک نہیں بنا سکے۔ وفاق سے ہر سال معمول کے مطابق سندھ کو انکے حصے کے فنڈز ملتے ہیں لیکن مراد علی شاہ کو اپنے حلقے میں کام کے لیے بھی وفاق کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ وزیراعلی سندھ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو گراؤنڈ رئیلٹی پر بریفننگ بھی دیں۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے کہا تھا کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے، دعا ہے چچا بھتیجی کا محبت بھرا رشتہ قائم رہے لیکن وزیراعظم سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے دوسرے صوبوں پر بھی نظر کرم کردیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ کے

پڑھیں:

مریم نواز کی کارکردگی سے پی پی کو پریشر محسوس ہوتا ہے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کو پریشر محسوس ہوتا ہے۔

’نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب تو بہت کچھ کہتے رہتے ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا کریں، ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر پنجاب کے کہنے سے تو کوئی وزیرِ اعظم بنے گا اور نہ ہٹے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سندھ کے تاجروں نے مریم نواز کی انتظامی کارکردگی کی تعریف کی تو ان کی شامت آ گئی تھی، مجھے معلوم ہوا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اپنے ترجمانوں کو کہا ہے کہ سیٹ بلٹ باندھ لیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ بیانات پر ردِ عمل نہ دیں، سندھ میں کوئی پراجیکٹ شروع ہوتا ہے تو ہمیں خوشی ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • سیہون میں کچھ نامکمل سڑکوں کیوجہ سے حادثات ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ وفاق کے اپنے حقوق پر واضح موقف رکھتا ہے،شرجیل میمن
  • سیہون میں کچھ سڑک نامکمل ہونے کی وجہ سے حادثات ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پنجاب کےعوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے: عظمیٰ بخاری
  • عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے: عظمیٰ بخاری
  • صوبائیت کا کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے: عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز کی کارکردگی سے پی پی کو پریشر محسوس ہوتا ہے: عظمیٰ بخاری
  • خوبصورت سڑکیں دیکھنے لاہور ضرور آئیں‘ ٹریفک حادثات پر سندھ اور پنجاب حکومت آمنے سامنے