ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے کہ خواجہ علی کاظم اور سید علی آغا جان نے اپنی خوبصورت آواز اور عقیدت بھرے کلام سے اہلِ بیتؑ کی محبت کو عام کیا، ان کی منقبت خوانی ہمیشہ سننے والوں کے دلوں میں ایمان و عشق کی روشنی بکھیرتی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کار حادثے میں گلگت بلتستان کے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، زین ترابی (فرزندِ شہید علامہ حسن ترابی) اور سید علی جان رضوی کی شہادت پر کہا ہے کہ یہ سانحہ نہ صرف منقبت خوانی کے شعبے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے بلکہ اہلِ محبت کے دلوں پر بھی گہرا اثر چھوڑ گیا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خواجہ علی کاظم اور سید علی آغا جان نے اپنی خوبصورت آواز اور عقیدت بھرے کلام سے اہلِ بیتؑ کی محبت کو عام کیا، ان کی منقبت خوانی ہمیشہ سننے والوں کے دلوں میں ایمان و عشق کی روشنی بکھیرتی رہے گی، ہم بارگاہِ الہیٰ میں دعاگو ہیں کہ ربِ کریم مرحومین کو جوارِ اہلِ بیتؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

سندھ کے عظیم صوفی حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج سے سیہون شریف میں شروع ہوگیا۔سپیکر سندھ اسمبلی و قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاھ آج سیہون پہنچ کر مزار قلندر پر چادر چڑھا کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات آغاز کریں گے،محکمہ اوقاف کی جانب سے درگاہ لعل شہباز قلندر کی مزار کو ڈیجیٹل لائٹنگ اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔عرس مبارک کے موقعہ پر ضلع انتظامیہ جامشورو کی جانب سے انتظامات مکمل کر دئیے گئے، عرس مبارک کے موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پانچ ہزار پولیس اہلکار جبکہ تین سو سے زائد رینجرز کے جوان اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
پنجاب سمیت ملک بھر سے لاکھوںعقیدت مندوں کی سیہون آمد کی سلسلہ جاری ہے، سیہون کی گلیوں میں دما دم مست قلندر کی صدائیں بلند ہیں، عرس مبارک کی تقریبات تین دن جاری رہیں گی۔    

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا بارکھان میں دہشتگردی کے واقعے پر اظہار افسوس، مجرموں کو جلد انجام تک پہنچانے کی ہدایت
  • بانی نے 26 ویں ترمیم پر پارٹی پالیسی کیخلاف ورزی کرنیوالوں کو نکالنے کا حکم دیا، سلمان اکرم راجہ
  • سیہون میں مسافر بس کو حادثہ پیش آنے کے بعد امدادی سرگرمی جاری ہے
  • جیکب آباد ،نائب امیرجماعت اسلامی سندھ پروفیسرنظام الدین میمن فاتحہ خوانی کررہے ہیں
  • وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی سرمایہ کاری پر اظہار اطمینان
  • کامران ملک کے انتقال پر دفترِ خارجہ کا اظہارِ افسوس
  • حضرت لال شہباز قلندرؒ کا محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دلوں کو روشن کرتا ہے، بلاول بھٹو
  • حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
  • حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع
  • علامہ امین شہیدی کی والدہ کی رحلت پر علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر ایم ڈبلیو ایم قائدین کا اظہار تعزیت