2025-04-15@05:59:01 GMT
تلاش کی گنتی: 48
«بھارتی کپتان»:
ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کسی اسٹینڈ کا نام بھارتی کپتان روہت شرما کے نام سے مختص کیا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 اپریل کو ایم سی اے کی ایپکس کونسل کے اجلاس میں روہت شرما کا نام زیرِ بحث آئے گا لیکن ان کا مقابلہ ممبئی کے دیگر بڑے ناموں کے ساتھ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ایم سی اے کو اس کے کلب ممبران کی جانب سے سابق صدور شرد پوار، آنجہانی ولاس راؤ دیشمکھ کے ساتھ آنجہانی بھارتی کپتان اجیت واڈیکر، آنجہانی اکناتھ سولکر، آنجہانی دلیپ سردیسائی، آنجہانی پدماکر، سابق بھارتی کپتان ڈیانا ایڈولجی اور بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما کے نام پر اسٹینڈ مختص کرنے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ممکنہ طور پر آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان آرام کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ جبکہ ویرات کوہلی ٹیم میں جگہ بنا لیں گے۔ واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما نے تین میچز میں صرف 31 رنز بنائے تھے جبکہ سڈنی میں کھیلے گئے آخری میچ سے خود کو ڈراپ کر لیا تھا۔ بھارت کی ٹیم انگلینڈ میں اپنا 45 روزہ دورہ 20 جون سے ہیڈنگلے میں پہلے تیسٹ سے شروع کرے گی۔
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دوران گیند پر تھوک کے استعمال کی پابندی ختم کر دی ہے۔ جمعرات 20 مارچ کو ہونے والے کپتانوں کے اجلاس میں آئی پی ایل کی بیشتر ٹیموں کے کپتانوں نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اس معاملے پر اندرونی مشاورت کی تھی، جبکہ حتمی فیصلہ ٹیموں کے کپتانوں کے سپرد تھا۔ آج کے اجلاس میں کپتانوں نے اس سیزن کے لیے گیند پر تھوک کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، بی سی سی آئی نے کپتانوں کو گیند پر تھوک کے استعمال پر تبادلہ خیال کرنے کو...
روہت شرما 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بھارت کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر اپنی قیادت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ بی سی سی آئی کی حمایت سے روہت حالیہ مشکلات کے باوجود ریڈ بال کرکٹ بطور کپتان کھیلیں گے۔ مزید پڑھیں: روہت شرما کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ تاریخ کے شاندار کپتانوں میں شامل بھارت کی شاندار فتح نے کپتان روہت شرما کو نیا حوصلہ دیا، جس میں انہوں نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ان کی کارکردگی نے بھارت کو مسلسل دوسری بار آئی سی سی ٹائٹل جتوانے میں مدد کی، جس سے ان کی قیادت کا اعادہ ہوا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف خراب ٹیسٹ سیریز کے بعد سوالات اٹھنے لگے...
روہت شرما کپتان رہیں گے یا نہیں؟فیصلہ ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس)بھارت کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے روہت شرما کی کپتانی سے متعلق بھارتی سلیکٹرز نے بتا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارت کے کپتان ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز کی جانب سے روہت شرما پر نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے انہیں اعتماد کا ووٹ ملا ہے۔روہت شرما کو یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ میں کپتان ہوں گے۔ واضح رہے کہ حال...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کھلاڑی شبمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بھی دوسری پورزیشن پر برقرار ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما فائنل میں بہترین اننگز کھیل کر دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ ون ڈے میں بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر ہیں، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر 6 درجے کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، بھارتی اسپنر کلدیپ یادو 3 درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر...
بھارتی کپتان روہت شرما کے بھولنے کی عادت دن بدن پختہ ہونے لگی۔ ماضی میں آئی فون اور کبھی پاسپورٹ بھول جانیوالے شرما اب چیمپئینز ٹرافی ہی بھول گئے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں روہت شرما پریس کانفرنس میں شرکت کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو بھول کر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اپنی بھولنے کی عادت کے سبب پہلے ہی بدنام ہیں، کبھی مناسب وقت پر مناسب الفاظ کا استعمال بھول جاتے ہیں تو کبھی اپنا آئی فون اور پاسپورٹ تک بھول جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2 برس قبل ایشیاکپ کی جیت کے بعد بھارتی کپتان سری لنکا سے واپس بھارت جانے کے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمئنز ٹرافی 2025 جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ نیوزی لینڈ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں شکست دینے کے بعد روہت شرما نے پریس کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ میرا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبریں افواہیں تھیں جن کی آج آپ کے سامنے تردید کررہا ہوں۔ روہت شرما نے کہا کہ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ہر پوزیشن پر اپنے ملک کیلیے کھیلنے کو بھی تیار ہوں۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ اطلاعات آئیں تھیں کہ ایونٹ کے بعد روہت شرما ون ڈے کرکٹ...
روہت اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، بھارتی کھلاڑی کا بڑا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے ان افواہوں کو رد کر دیا۔بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل ہفتے کے روز پری میچ پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کی۔ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی ڈریسنگ روم میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔شبھمن گل نے خود کو بہترین بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہونے...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بطور ٹیم ایک ہی وینیو کا فائدہ اٹھانے پر بھارتی ٹیم پر برطانوی اخبار نے بھی طنزیہ جملے کَس دیے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، سابق کپتان ناصر حسین اور معروف کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن سمیت دیگر کھلاڑیوں کی بھارت کو نوازنے کی تنقید کے بعد برطانوی میڈیا نے بھی اپنی توپوں کا رخ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف کرلیا۔ برطانیہ کے معروف اخبار ٹیلی گراف نے بھی بھارت کو ایک ہی گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج دینے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس کرنے کی کیا ضرورت ہے، بھارتی کپتان سے پوچھ لیا جائے کہ انہیں بیٹنگ کرنی ہے یا بالنگ۔ مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں شکست ہوئی تو بھارتی کپتان روہت شرما انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائر ہوسکتے ہیں۔ بھارتی اخبار رونامہ جاگرن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ذرائع کا بتانا ہے کہ 9 مارچ اتوار کو نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست ہوئی تو کپتان روہت شرما ریٹائر ہوسکتے ہیں۔ البتہ بورڈ ذرائع نے جیت پر روہت شرما کے مستقبل سے متعلق کوئی بات شیئر نہیں کی تاہم اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ دونوں صورتوں میں فیصلہ بھارتی کپتان کا ہوگا۔ مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے مستقبل سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا نتیجہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ روہت شرما مستقبل میں ٹیم کے کپتان رہیں گے یا نہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنے ذرائع سے خبر دی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی نظریں اس وقت اگلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور 2027 کے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں اور بورڈ چاہتا ہے کہ کوئی ایسا کپتان مقرر کیا جائے جو ان اہم ایونٹس میں ٹیم کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکتا ہو۔ مزید پڑھیں: روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر اور گنگولی پیچھے رہ گئے بھارتی اخبار نے یہ بھی بتایا...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارتی ٹیم کو پریشر میں لائیں اور وکٹیں لیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاہم کینگروز کو پریشر میں لائیں۔ بھارت کا اسکواڈ: کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکراورتھی آسٹریلیا کا اسکواڈ: اسٹیو اسمتھ کپتان، کوپر...
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی نیوزی لیںڈ کیخلاف آخری گروپ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا، جس نے سوالات کھڑے کردیے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی تھی تاہم انکا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور فکر کی کوئی بات نہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ "کپتانی" کا جھگڑا نکلی روہت شرما نے پریکٹس سیشن کے دوران محض بیٹنگ اور ہلکی دوڑ لگائی۔ ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل اسٹاف روہت شرما کی فٹنس...
کراچی: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان سے میچ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما کچھ وقت کے لیے میدان سے باہر گئے تھے جس کی وجہ سامنے آگئی۔ بھارتی کپتان کی جانب سے میدان چھوڑنے کی وجہ دبئی کی شدید گرمی تھی، وہ کچھ بے آرامی محسوس ہونے پر میدان چھوڑ گئے تھے۔ روہت شرما کی عدم موجودگی میں کچھ وقت کے لیے شبمن گل نے فیلڈرز کو ہدایات دی تھیں، جو موجودہ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ مزید پڑھیں؛ ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اس سے قبل، جمعرات کو بنگلا دیش سے میچ کے موقع پر دبئی میں اتنی گرمی نہیں تھی، شائقین بھی دوپہر میں پسینے سے شرابور...
کراچی: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی تاہم میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر چکی تھی۔ بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس جیتنے میں ناکام رہے جس کے ساتھ ہی بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ سلسلہ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 تک جاری رہا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے پاس تھا جو 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 کے درمیان مسلسل 11 بار ٹاس ہار چکا تھا۔ مزید برآں ون ڈے کرکٹ میں کسی کپتان کی جانب سے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔ کپتان روہت شرما نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں ون ڈے کرکٹ میں 9 ہزار رنز بنانے والے اوپنر کا اعزاز حاصل کیا۔ 37 سالہ روہت شرما نے پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا پہلا رن مکمل کرنے کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا، جس کے بعد وہ ون ڈے میں 9 ہزار رنز بنانے والے چھٹے اوپنر بن گئے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر ، سنتھ جے سوریا ، کرس گیل، ایڈم گلکرسٹ اور سورو گنگولی جیسے عظیم بیٹرز اوپننگ پوزیشن پر 9 ہزار سے زائد رنز...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، اچھا اسٹارٹ ملا تو بڑی اننگز کھیلوں گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف کل ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبھمن گل کا کہنا تھا کہ جو ٹیم پریشر برداشت کرے اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، میرے خیال میں ٹاس کا زیادہ کردار نہیں ہوگا لیکن اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہوسکتا ہے کیونکہ اوس نہ پڑے تو بعد میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوسکتا ہے ، اوس نہ پڑے تو سلووکٹ پر بیٹنگ کرناآسان نہیں ہوتا۔ بھارتی نائب کپتان کا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ ان پر بنائی جانے والی بائیوپک فلم میں ان کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان نے ایک حالیہ اینٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے سنا ہے کہ راجکمار راؤ ان کی بائیوپک میں ان کا کردار کرنے والے ہیں لیکن فی الحال فلم ریلیز کی تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے اسے اسکرین پر آنے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔‘ سارو گنگولی بھارت کے لیے 113 ٹیسٹ اور 311 ون ڈے کھیل چکے ہیں، بائیں ہاتھ کے اس بیٹر نے بین الاقوامی کیریئر کے تمام فارمیٹس میں 18,575 رنز بنائے اور بھارت...
دہلی(نیوزڈیسک) سابق کپتان سارو گنگولی ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مغربی بنگال کے ضلع ہردوان میں دُرگاپور ایکسپریس وے پر پیش آیا جہاں سارو گنگولی سفر کر رہے تھے۔ سڑک پر اچانک ٹرک سامنے آنے کے بعد بریک لگانے سے پیچھے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ان گاڑیوں میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی کار بھی شامل تھی۔ سابق کرکٹر ایک پروگرام میں شرکت کے لیے ٹیم کے ہمراہ وہاں سے گزر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں سارو گنگولی سمیت ان کے کسی ساتھی کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ سب محفوظ رہے تاہم ان کے قافلے میں شامل دو گاڑیاں شدید متاثر ہوئیں۔ حادثے...
سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی ایک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے بردھمان جا رہے تھے جب ان کی رینج روور کو درگاپور ایکسپریس وے پر دنتان پور کے قریب ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے بعد ان کے ڈرائیور نے فوری بریک لگائی۔ اس اچانک بریک سے قافلے میں شامل دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گنگولی کے قافلے میں شامل دو گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ سابق بھارتی کپتان کو تقریباً 10 منٹ انتظار کرنا پڑا، جس کے بعد وہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں گنگولی کی...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون میں انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی سربراہی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار رکھنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون میں انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی سربراہی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار رکھنا ہے۔ بھارتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) بھارت کے زیر انتظام متنازعہ خطے جموں و کشمیر میں منگل کی شام کو لائن آف کنٹرول کے قریب ایک آئی ای ڈی دھماکے میں بھارتی فوج کے ایک کیپٹن سمیت دو فوجی اہلکار گشت کے دوران ہلاک، جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ بھارتی فوج نے بتایا کہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں عسکریت پسندوں نے مشتبہ طور پر ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) نصب کیا تھا، جس کی زد میں آ کر دو فوجی اس وقت ہلاک ہوئے، جب وہ لائن آف کنٹرول کے پاس معمول کی گشت پر تھے۔ بھارت: کشمیری رکن پارلیمان انجینیئر رشید جیل میں بھوک ہڑتال پر اطلاعات کے مطابق...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کی ہے کہ جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں، جسپریت بمراہ کمر کی انجری کا شکار ہیں اور تاحال فٹ نہیں ہوسکے۔ جسپریت بمراہ کی جگہ 23 سالہ فاسٹ باؤلر ہرشیت رانا کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔سلیکشن میں ایک اور حیران کن تبدیلی کرتے ہوئے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کو بھی فائنل اسکواڈ سے باہر کرکے ان کی جگہ 33 سالہ اسپنر ورون چکرا ورتھی کو شامل کر لیا گیا۔ بھارتی اسکواڈ ان کھلاڑیوں...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو ہونے والے میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو زیادہ اہم قرار نہیں دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی میں بھارتی ٹیم کا مشن چیمپیئنز ٹرافی جیتنا ہے، صرف ایک میچ جیتنا مشن نہیں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں یہ سوچ کر نہیں جا رہے کہ 23 فروری کو سب سے اہم میچ ہے۔ انہوں نے...
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کپتان روہت شرما نے مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر سابق لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں شکایت درج کرا دی۔کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف گواسکر ٹرافی کے دوران بیٹنگ اور پھر کپتانی کے لحاظ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ روہت شرما نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے 3 ٹیسٹ میچوں میں صرف 31 رنز بنائے جبکہ ان کی کپتانی میں بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست ہوئی اور بھارت ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے ہی سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میں شکایت درج کروادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا میں بدترین شکستوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں جبکہ انکی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ ناقڈ فارم نے بھی روہت شرما کا پیچھا ابتک نہیں چھوڑا ہے، جس کے باعث سابق کرکٹرز انہیں تنقید اور ٹرول کررہے ہیں، ایسے میں بھارتی کپتان نے تنقید سے تنگ آکر سابق کرکٹر و لیجنڈ کیخلاف بھارتی کرکٹ بورڈ میں درخواست جمع کروادی ہے۔ بارڈر- گواسکر ٹرافی میں کپتانی اور ناقص فارم کے باعث سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما، یشسوی جیسوال اور شریاس ایر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پیشِ نظر آئندہ ماہ رانجی ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف خراب کارکردگی کے سبب سابق کرکٹرز نے بھارتی بلے بازوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ جس کے بعد روہت شرما نے واپس ممبئی جبکہ ویرات کوہلی نے 2012 کے بعد دہلی کی جانب سے پہلا میچ کھیلنےکا فیصلہ کیاتھا۔ دوسری جانب ویرات کوہلی اور کے ایل راہول 30 جنوری سے شروع ہونے والے ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔ ممبئی کے تینوں کھلاڑیوں نے رانجی کے گزشتہ راؤنڈ میں حصہ لیا تھا۔...
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روہت شرما تنقید کی زد میں تھے تاہم اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی بہتر نہ ہو سکی،رنجی ٹرافی کے میچ میں روہت شرما صرف 19 گیندوں کا سامنا کر کے 3 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، وہ 2015 کے بعد سے پہلی مرتبہ یہ ڈومیسٹک میچ کھیل رہے تھے۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اب شروع ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور اس بڑے ایونٹ سے قبل روہت شرما کی بری فارم کو لے کر بھارت...
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کرنیوالے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بیٹ کا زنگ اُتر نہ سکا۔ ناقص فارم کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اپنے ڈمیسٹک ایونٹ رنجی ٹرافی میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ تقریباً ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرنیوالے روہت شرما 19 گیندوں پر محض 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہوں نے آخری مرتبہ 2015 میں ڈومیسٹک میچ کھیلا تھا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم نے اپنے پُرانے ساتھی کو خیرباد کہہ دیا ناقص فارم اور بھارتی بورڈ کے نخروں پر پاکستانی فینز نے بھارتی...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں لیجنڈری کرکٹر روی شاستری کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا کہ ہر کوئی اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم کے پچاس سال منعقد ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں موجودہ اور سابق نامور بھارتی کھلاڑی شریک ہوئے۔ اس تقریب میں سچن ٹنڈولکر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو کرکٹ میں خدمات انجام دینے پر انعامات اور ٹرافیاں بھی دی گئیں۔ تقریب کے آغاز پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے روی شاستری کو کونے والی کرسی پر براجمان دیکھا۔ https://www.facebook.com/TellyDramaTv/videos/1540951573290592/ روہت شرما لیجنڈری کرکٹر کے قریب گئے...
انڈین پریمیئر لیگ 2025 کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشب پنت کو کپتان بنانے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان پیر کے روز آئی پی ایل کی فرنچائز مالک نے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جس میں رشب پنت بھی موجود تھے۔ مالک نے کہا کہ رشب پنت بہت شاندار کھلاڑی ہے اور امید ہے کہ وہ آئی پی ایل 2025 میں ہماری ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے رشب کیلیے 27 کروڑ کا بجٹ مختص کیا اور آکشن میں انہیں خریدا۔ اب انہیں کپتان بنانے کا فیصلہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے جس میں وہ کامیاب ہوں گے۔ اس سے قبل نکولس...
دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس اسکواڈ کی قیادت روہت شرما کریں گے، جبکہ شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہابرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے، جو دونوں ٹیموں کے شائقین کے لیے دلچسپی...
بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کو آئی پی ایل 2025 ایڈیشن کے لیے فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کا کپتان بنائے جانے کی تیاری کر لی گئی۔ نومبر 2024 میں ہونے والے آکشن میں رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہو کر آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بنے تھے۔ اس سے قبل فرنچائز کے ابتدائی تین سیزن میں یہ ذمہ داری کے ایل راہول کے پاس تھی۔ ان کے دور میں لکھنؤ نے پہلے دو سال پلے آفس میں جگہ بنائی، تاہم، فائنل میں نہ پہنچ سکی جبکہ گزشتہ سیزن میں ٹیم نے 7ویں نمبر پر اختتام کیا۔ رشبھ پنت کی یہ دوسری فرنچائز ہوگی جس کی وہ کپتانی کریں گے۔ وہ دہلی کیپیٹلز...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور انگلیںڈ کیخلاف سیریز کیلئے بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بھارتی کپتان اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تاہم اس موقع پر ہیڈکوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں تھے۔ انڈین میں نومبر 2024 سے ہرنیا سرجری کے بعد اسکواڈ سے باہر کلیدیپ یادیو، کمر درد کے شکار جسپریت بمراہ اور فاسٹ بولر محمد شامی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا تاہم بمراہ کی شمولیت انکی فٹنس سے مشروط ہوگی۔ مزید پڑھیں: شکستوں سے پریشان بھارتی ٹیم نے کوچ بدل لیا بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول،...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کب ہوگی؟کیا بھارتی کپتان پاکستان آئیں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں ہوگی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے آغاز سے پہلے میزبان ملک میں تمام ٹیموں کے کپتان جمع ہوتے ہیں اور پریس کانفرنس میں اپنی تیاریوں پر بات کرتے ہیں۔ 19 فروری سے دو یا تین دن پہلے جو بھی آئی سی سی دن مختص کرے گی اس کے تحت بھارتی ٹیم کے کپتان...
رواں برس 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فوٹو شوٹ کے لیے روہت شرما کی پاکستان روانگی متوقع ہے اور وہ ممکنہ طور پر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کے لیے اکٹھے ہوں گے، جس میں روہت شرما بھی موجود ہوں گے۔ آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں جہاں...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آنے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے فوٹوشوٹ کیلئے پاکستان آسکتے ہیں اور وہ ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں کپتانوں کے پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ بھارتی میڈیا نے بتایاکہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک آٹھوں ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کیلئے اکٹھے ہوں گے۔آئی سی سی کے مطابق ہر ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ روہت شرما کے پاکستان دورے کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ...
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے فوٹوشوٹ اور کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آسکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے قواعد کے تحت ہر بڑے ٹورنامنٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام شریک ٹیموں کے کپتان ایک تقریب کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، اس بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے اور روہت شرما کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال زیر غور ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا اور بھارتی...