بھارتی کپتان روہت شرماڈومیسٹک میں بھی ناکام
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روہت شرما تنقید کی زد میں تھے تاہم اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی بہتر نہ ہو سکی،رنجی ٹرافی کے میچ میں روہت شرما صرف 19 گیندوں کا سامنا کر کے 3 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، وہ 2015 کے بعد سے پہلی مرتبہ یہ ڈومیسٹک میچ کھیل رہے تھے۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اب شروع ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور اس بڑے ایونٹ سے قبل روہت شرما کی بری فارم کو لے کر بھارت میں موجود ان کے مداحوں کو تشویش لاحق ہے ۔ خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا۔،بھارت اس ایونٹ کے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روہت شرما
پڑھیں:
راولپنڈی میں فوڈ چین پر دھاوے کی کوشش ناکام، 14 ملزمان گرفتار
راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کی کوشش کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 14 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام،محمد شہباز، منیب احمد، انور زیب، اُسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے روڈ بلاک کر کے ہنگامہ آرائی کی، فاسٹ فوڈ برانچ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
سی پی او نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قانون شکنی، ہنگامہ آرائی اور شہریوں سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
خالد ہمدانی نے کہا کہ واضح پیغام ہے قانون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔